بجلی کی وزارت
موسم گرما کے دوران بجلی کی فراہمی کا انتظام
آنے والے موسم گرما کے دوران زیادہ مانگ کو پورا کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 MAR 2026 4:17PM by PIB Delhi
ملک میں بجلی کی وافر دستیابی موجود ہے۔ فروری 2026 تک ملک کی موجودہ نصب شدہ پیداواری صلاحیت 524 گیگا واٹ ہے۔ بھارت نے اپریل 2014 سے اب تک 299.87 گیگا واٹ نئی پیداواری صلاحیت کا اضافہ کر کے بجلی کی کمی کے سنگین مسئلے کو حل کیا ہے، جس سے ملک بجلی کی کمی والے ملک سے بجلی کی وافر مقدار والے ملک میں تبدیل ہو گیا ہے۔
موسم گرما کے دوران جب بجلی کی مانگ بڑھ جاتی ہے، تو گیس پر مبنی بجلی گھروں کا حصہ تقریباً 10 گیگا واٹ ہوتا ہے (خاص طور پر ان اوقات میں جب شمسی توانائی دستیاب نہیں ہوتی)۔ملک کو فی الوقت مشرق وسطیٰ کے بحران کی وجہ سے’قدرتی گیس‘ کی دستیابی اور اس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہیں۔ تاہم بجلی پیدا کرنے والے ادارے متبادل ذرائع تلاش کر رہے ہیں۔
مشرق وسطیٰ کے بحران کے باوجود، ہمارے ملک کانظام موسم گرما میں توانائی کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، جس میں کوئلے پر مبنی بجلی، قابل تجدید توانائی اور انرجی اسٹوریج سسٹم (توانائی ذخیرہ کرنے کا نظام) گیس پر مبنی کم پیداوار کی تلافی کر رہے ہیں۔ آنے والے موسم گرما (اپریل سے جون 2026) کے دوران بجلی کی انتہائی مانگ کو پورا کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:
1۔ یکم اپریل 2026 سے ٹاٹا پاور کے کوسٹل گجرات پاور لمیٹڈ ( سی جی پی ایل) کے 4,000 میگا واٹ صلاحیت کے بجلی گھر کو فعال کرنے کے لیے الیکٹرسٹی ایکٹ 2003 کے سیکشن 11 کے تحت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس سے پانچ ریاستوں یعنی گجرات، مہاراشٹر، راجستھان، ہریانہ اور پنجاب کو بجلی کی بہتر دستیابی یقینی ہوگی۔
2۔ زیرِ تعمیر بجلی گھروں (تھرمل اور ہائیڈرو) کی پیشرفت کی قریبی نگرانی کی جا رہی ہے جنہیں جون 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔
3۔ قابلِ تجدید توانائی کے پلانٹس، خاص طور پر ونڈ پاور پلانٹس اور بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹمز (بی ای ایس ایس) کو فعال کرنے کے لیے تیزی سے کلیئرنس دی جا رہی ہے۔
4۔ تھرمل پاور پلانٹس کی منصوبہ بند دیکھ بھال کو موخر کیا جا رہا ہے تاکہ مناسب پیداواری صلاحیت دستیاب ہو سکے۔ اس سے اپریل سے جون 2026 کے دوران تقریباً 10,000 میگاواٹ بجلی دستیاب ہوگی۔
5۔ 22 مارچ 2026 تک ملک میں کوئلے پر مبنی پلانٹس کے پاس کوئلے کا اسٹاک تقریباً 58.2 ملین ٹن ( ایم ٹیز) ہے، جو کہ 85 فیصد پلانٹ لوڈ فیکٹر ( پی ایل فی) پر اوسطاً 19 دن تک پلانٹس چلانے کے لیے کافی ہے۔ تمام جنریشن کمپنیوں (جی ای این سی اوز) کو کوئلے کی مزید دستیابی یقینی بنانے کے لیے، کول انڈیا لمیٹڈ ( سی آئی ایل) کو نظرثانی شدہ شکتی پالیسی 2025 کے ونڈو-I اور ونڈو-II کے تحت نیلامی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
6۔ گزشتہ 10 دنوں میں مقامی کوئلے کی اوسط ریک لوڈنگ بڑھ کر 465 ریک یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل)، سنگارینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ ( ایس سی سی ایل) اور کیپٹیو کول مائن مالکان کے ساتھ ساتھ جنریشن کمپنیوں کو مقامی کوئلے کی ریک لوڈنگ میں مزید اضافہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ وزارت کوئلہ کے تحت قائم کردہ ذیلی گروپ اس کی باقاعدگی سے نگرانی کر رہا ہے۔
7۔ صنعتوں کی جانب سے اپنی ضرورت کی بجلی پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے الیکٹرسٹی (ترمیمی) رولز 2026 (2005 کے قوائد میں ترمیم) نوٹیفائی کر دیے گئے ہیں۔
8۔ ہائیڈرو پاور (پانی سے بجلی کی پیداوار) کی ترتیب اس طرح بنائی جا رہی ہے تاکہ بجلی کی زیادہ مانگ کے دوران ضرورت پوری کرنے کے لیے پانی کو محفوظ رکھا جا سکے۔
9۔تمام جنریشن کمپنیوں بشمول آئی پی پیز اور مرکزی بجلی پیدا کرنے والے اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ منصوبہ بند مرمت یا اچانک خرابی (فورسڈ آؤٹیج) کے ادوار کو چھوڑ کر روزانہ کی بنیاد پر مکمل دستیابی کے ساتھ بجلی کی پیداوار اور اسے برقرار رکھیں۔
موجودہ مالی سال 26-2025 (جنوری 2026 تک) کے دوران تھرمل پاور کی جو صلاحیت شامل کی گئی ہے اور مارچ 2026 تک جس اضافی صلاحیت کے فعال ہونے کی توقع ہے، اس کی تفصیلات درج ذیل جدول میں دی گئی ہیں:
موجودہ مالی سال 26-2025 (جنوری 2026 تک) کے دوران شامل کردہ تھرمل پاور کی گنجائش اور مارچ 2026 میں متوقع اضافی گنجائش کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
نمبرشمار
|
پروجیکٹ
|
ریاست
|
ضلع
|
سیکٹر
|
یونٹ نمبر
|
صلاحیت (میگاواٹ)
|
کمیشننگ کی تاریخ
|
|
-Aرواں مالی سال 2025-26 (جنوری 2026 تک) کے دوران شروع کی گئی تھرمل صلاحیت
|
|
1
|
جے ایس ڈبلیو انرجی اتکل لمیٹڈ
|
اڈیشہ
|
جھارسوگوڈا
|
نجی آئی پی پی
|
2
|
350
|
01.04.2025
|
|
2
|
شمالی کرن پورہ ٹی پی پی
|
جھارکھنڈ
|
چترا
|
سینٹرل
|
3
|
660
|
14.04.2025
|
|
3
|
بارہ ایس ٹی پی پی اسٹیج-I
|
بہار
|
پٹنہ
|
سینٹرل
|
3
|
660
|
05.06.2025
|
|
4
|
اوبرا سی ایس ٹی پی پی
|
اتر پردیش
|
سون بھدر
|
ریاست
|
2
|
660
|
16.06.2025
|
|
5
|
میناکشی اینرجی لمیٹڈ پی ایچ II
|
آندھرا پردیش
|
سری پوٹی سریامولو نیلور
|
نجی آئی پی پی
|
3
|
350
|
05.07.2025
|
|
6
|
یادادری ٹی پی ایس
|
تلنگانہ
|
نلگنڈہ
|
ریاست
|
1
|
800
|
12.07.2025
|
|
7
|
ویدانتا لمیٹڈ چھتیس گڑھ ٹی پی پی
|
چھتیس گڑھ
|
رائے گڑھ
|
نجی آئی پی پی
|
1
|
600
|
19.07.2025
|
|
8
|
میناکشی انرجی لمیٹڈ پی ایچ II
|
آندھرا پردیش
|
سری پوٹی سریامولو نیلور
|
نجی آئی پی پی
|
4
|
350
|
21.08.2025
|
|
9
|
خورجہ ایس ٹی پی پی
|
اتر پردیش
|
بلندشہر
|
سینٹرل
|
2
|
660
|
22.09.2025
|
|
10
|
پتراتو ٹی پی ایس
|
جھارکھنڈ
|
رام گڑھ
|
سینٹرل
|
1
|
800
|
16.10.2025
|
|
11
|
بکسر ٹی پی پی
|
بہار
|
بھاپ
|
سینٹرل
|
1
|
660
|
05.11.2025
|
|
12
|
گھاٹم پور ٹی پی پی
|
اتر پردیش
|
کانپور نگر
|
سینٹرل
|
2
|
660
|
23.11.2025
|
|
13
|
یادادری ٹی پی ایس
|
تلنگانہ
|
نلگنڈہ
|
ریاست
|
4
|
800
|
08.01.2026
|
|
14
|
شمالی چنئی ٹی پی ٹی، ایس ٹی-III
|
تمل ناڈو
|
تروالور
|
ریاست
|
6
|
800
|
24.01.2026
|
|
کل
|
8,810
|
|
|
B- جنوری 2026 کے بعد مارچ 2026 تک فعال (کمیشن) ہونے والی متوقع تھرمل صلاحیت:
|
|
نمبرشمار
|
پروجیکٹ
|
ریاست
|
ضلع
|
سیکٹر
|
یونٹ نمبر
|
صلاحیت(میگاواٹ)
|
متوقع کمیشننگ
|
|
1
|
ساگردیگھی ٹی پی پی ایس ٹی-III
|
مغربی بنگال
|
مرشدآباد
|
ریاست
|
5
|
660
|
مارچ، 2026
|
|
کل
|
660
|
|
| |
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
بجلی کی وزارت کے وزیر مملکت جناب شری پد نائک نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کیں۔
************
ش ح۔م م ع۔ص ج
(U: 6174)
(ریلیز آئی ڈی: 2254526)
وزیٹر کاؤنٹر : 32