ٹیکسٹائلز کی وزارت
بجٹ 2026-27 کے نئے ٹیکسٹائل منصوبوں پر جنوبی زون کی مشاورتی ورکشاپ کا بنگلورو میں انعقاد کیا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 APR 2026 4:01PM by PIB Delhi
حکومتِ ہند کی وزارتِ ٹیکسٹائل نے 21 اپریل 2026 کو بنگلورو میں نئے ٹیکسٹائل منصوبوں (بجٹ اعلانات 2026-27) سے وابستہ علاقائی (جنوبی زون) مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ میں وزارت اور اس کے ذیلی شعبہ جات کے افسران، جنوبی ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے نمائندگان، نیز ٹیکسٹائل صنعت سے وابستہ متعلقہ فریق اور ماہرینِ صنعت نے شرکت کی، جس میں مرکزی بجٹ 2026-27 میں اعلان کردہ اہم اقدامات پر غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزارتِ ٹیکسٹائل کی سکریٹری، محترمہ نیلم شامی راؤ (آئی اے ایس) نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ 2047 تک ایک ترقی یافتہ بھارت کے وژن کی تکمیل میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے ویلیو چین میں آگے اور پیچھے کے روابط کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور ساتھ ہی معیار و مقدار، جدید کاری، سرکیولیریٹی اور صارفین کی بدلتی ہوئی ترجیحات پر یکساں توجہ دینے کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے قبل از استعمال اور بعد از استعمال ٹیکسٹائل فضلے کے مؤثر استعمال کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
ڈاکٹر ایم۔ بیناآئی اے ایس، ڈیویلپمنٹ کمشنر (ہینڈلومز) نے کہا کہ مرکزی بجٹ27-2026 میں اعلان کردہ اسکیمیں ٹیکسٹائل کے شعبے کو جامع معاونت فراہم کرنے کے لیے ترتیب دی گئی ہیں اور ان سے کاریگروں، بنکروں اور دیگر متعلقہ فریق کو نمایاں طور پر فائدہ پہنچے گا۔

محترمہ پدمنی سنگلاآئی اے ایس، جوائنٹ سیکریٹری، وزارتِ ٹیکسٹائل نے ریاستی محکموں کے ساتھ مشاورت کے دوران نئی اسکیموں سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے اور وضاحتیں پیش کیں۔ انہوں نے ریاستوں کو درپیش چیلنجز کا بھی جائزہ لیا اور ان سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے حکمتِ عملی اور حل کرنے کی تجویز پیش کی۔
محترمہ آرتی کنور آئی اے ایس ایڈیشنل سکریٹری، وزارتِ ٹیکسٹائل نے اہم مراعات اور پالیسی معاونت کے اقدامات کی تفصیلات بیان کی، جن میں جدید کاری کے لیے سبسڈی اور مقامی مشینری کی تیاری کے فروغ جیسے پہلو شامل ہیں۔ انہوں نے روزگار سے منسلک ترغیبات اضافی سبسڈی (ٹاپ اَپ سبسڈی)، اجرتی سبسڈی، اور ای ایس آئی سی اور ای پی ایف کے تحت کوریج جیسی سہولتوں پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کلسٹر انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے، جدت اور برانڈنگ کو فروغ دینے، پلگ اینڈ پلے ٹیکسٹائل پارکس کی ترویج وترقی اور صنعت کی معاونت کے لیے ٹیکسٹائل سیوا کیندروں کے قیام پر بھی زور دیا۔

جناب اکھلیش کمار، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، وزارتِ ٹیکسٹائل نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ “سامرَتھ 2.0” ہنرمندی کو بااختیار بنانے پر مرکوز ہے اور اس میں متعدد طریقۂ کار شامل ہیں، جن میں روایتی اور صنعت سے متعلقہ کورسز کا آغاز، موبائل پر مبنی ٹیکنالوجیز کا استعمال، تربیت یافتہ افرادی قوت کا گروپ تیار کرنا اور تعلیمی و پیشہ ورانہ ترقی کے لیے دوہری اسنادکی فراہمی شامل ہے۔
جناب پی سیوکمار، آئی ایف ایس، ممبر سکریٹری، سینٹرل سلک بورڈ نے اس بات پر زور دیا کہ تمام اقدامات شراکت داروں کے ارد گرد مرکوز ہونے چاہئیں اور انہیں عزت مأب وزیراعظم کے “فارم ٹو فارن” وژن سے ہم آہنگ ہونا چاہیے تاکہ شعبے کی جامع ترقی کو یقینی بنائی جا سکے۔
ورکشاپ میں متعدد اہم اسکیموں پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جن میں انٹیگریٹڈ پروگرام فار ٹیکسٹائل سیکٹر، نیشنل فائبر اسکیم (این ایف ایس)، ٹیکسٹائل ایکسپینشن اینڈ ایمپلائمنٹ ( ٹی ای ای ایم) اسکیم، نیشنل ہینڈلوم اینڈ ہینڈی کرافٹ پروگرام (این ایچ ایس پی)، سامرَتھ 2.0، ٹیکس-ایکو انیشی ایٹو، میگا ٹیکسٹائل پارکس، اور مہاتما گاندھی گرام سوراج انیشی ایٹو (ایم جی جی ایس آئی) وغیرہ شامل ہیں۔ ان تمام کا مقصد ٹیکسٹائل ویلیو چین کو مضبوط بنانا، پائیداری کو فروغ دینا اور روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنا ہے۔
************
ش ح۔م م ع۔ص ج
(U: 6165)
(ریلیز آئی ڈی: 2254486)
وزیٹر کاؤنٹر : 5