وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این -ایس ایل این ڈائیویکس 2026 میں شرکت کے لیے آئی این ایس نیریکشک کولمبو، سری لنکا پہنچا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 APR 2026 12:38PM by PIB Delhi

 ہندوستانی بحریہ کا ڈائیونگ سپورٹ اور سب میرین ریسکیو ویسل آئی این ایس نیریکشک 21 اپریل 2026 کو کولمبو، سری لنکا کی بندرگاہ پہنچا، جہاں پر آئی این -ایس ایل این ڈائیویکس 2026 کے چوتھے ایڈیشن میں حصہ لےگا ،جو  21تا 27 اپریل 2026 منعقد ہونےوالا ہے۔

مشترکہ مشق میں دونوں بحریہ کی ڈائیونگ ٹیمیں خصوصی ڈائیونگ آپریشنز اور ٹریننگ کی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ شروع کریں گی جس کا مقصد باہمی تال میل ، ہم آہنگی اور بہترین طریقوں کے تبادلے کو بڑھانا ہے۔ ہفتہ بھر کی مشق ہند-سری لنکا کے سمندری تعلقات اور مشترکہ سمندری مفادات کو مضبوط بنانے کی طرف مسلسل عزم کو تقویت دیتی ہے۔

ہندوستانی  بحری جہاز کی آمد پر سری لنکا کی بحریہ کی جانب سے نیول بینڈ کی موجودگی میں شاندار استقبال کیا گیا۔ آئی این ایس نیریکشک کے کمانڈنگ آفیسر سی ڈی آر سیلیش تیاگی نے مغربی بحریہ کے علاقے کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ آر اے ڈی ایم ایس جے کمارا سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے علاوہ، اس دورے میں سماجی تعاملات، اسپورٹس فکسچر اور مشترکہ یوگا سیشن بھی ہوں گے – جن سے دونوں بحری افواج کے درمیان دوستانہ تعلقات، خیر سگالی اور دوستی کے گہرے رشتوں کو فروغ ملے  گا۔

ہندوستان کی  انسانی ہمدردی کے فروغ کی مہم ایک حصے کے طور پر، یہ جہاز حکومت ہند کے 'آروگیہ میتری' پہل کے تحت سری لنکا کے حکام کو دو بی ایچ آئی ایس ایم (بھارت ہیلتھ انیشیٹو فار سہیوگ ہیتا اینڈ میتری) کیوب پیش کرے گا۔ یہ جدید ترین پورٹیبل میڈیکل یونٹس جو 200 ایمرجنسی کیسز کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں تیزی سے رسپانس فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں اور بنیادی طریقہ کار کے لیے ضروری ادویات اور جراحی کے آلات سے لیس ہیں۔ بحری سلامتی کے تعاون کو مزید مضبوط کرنےکے لیے ، ہندوستانی بحریہ سری لنکا کی بحریہ کو 9 ایم ایم گولہ بارود کے 50,000 راؤنڈ بھی حوالے کرے گی۔

آئی این –ایس ایل این ڈائیونگ ایکسرسائز (ڈائیویکس) اہم دو طرفہ مشق ہے جو ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان گہری سمندری شراکت داری کا ثبوت ہے۔ شراکت دار ممالک کے ساتھ پائیدار بحری تعاون اور مشق مہاساگر (میوچول اینڈ ہالسٹک ایڈوانسمنٹ فار سکیورٹی اینڈ گروتھ اکروس ریجن ) کے وژن کے مطابق، بحر ہند کے خطے میں استحکام، تعاون اور اجتماعی ترقی کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کی تصدیق کرتی ہے۔

 

*****

 (ش ح ۔  م ش ع۔ت ا)

U. No. 6162


(ریلیز آئی ڈی: 2254451) وزیٹر کاؤنٹر : 19