بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ای کی وزارت طرف سے کاروباری اداروں  کی مدد کرنے اور گھریلو اور بین الاقوامی منڈیوں میں مسابقت بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کا نفاذ


ایکسپورٹ پروموشن مشن (ای پی ایم) کے تحت برآمدات کے فروغ  کے لیےجامع اور ڈیجیٹل فریم ورک  کا التزام  کیا گیا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 MAR 2026 4:13PM by PIB Delhi

دستیاب معلومات کے مطابق، ہندوستان کی کل تجارتی اشیاء کی برآمدات میں ایم ایس ایم ای کی مخصوص مصنوعات کی برآمد ات کا حصہ حسب ذیل ہے :

 

سال

ہندوستان کی کل تجارتی برآمدات میں ایم ایس ایم ای سے متعلقہ مصنوعات کی برآمد ات کا فیصد  

2022-23

43.59فیصد

2023-24

45.74فیصد

2024-25

48.55فیصد

 

حکومت نے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کو سپورٹ کرنے اور ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں میں ان کی مسابقت کو بڑھانے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:

  1. ملک بھر میں ٹیکنالوجی کے مراکز، مختلف شعبوں میں ایم ایس ایم ای کو تکنیکی مدد فراہم کرتے ہیں۔ نیٹ ورک کو بڑھانے اور ملک میں ایم ایس ایم ای ٹیکنالوجی مراکز کی موجودہ رسائی کو بڑھانے کے لیے، حکومت 20 ٹیکنالوجی مراکز(ٹی سی) اور 100 توسیعی مراکز (ای سی) کے قیام کے لیے ‘‘نئے ٹیکنالوجی مراکز/ توسیعی مراکز کا قیام’’ کے نام سے ایک اسکیم نافذ کر رہی ہے۔
  2. حکومت وقتاً فوقتاً  ایم ایس ایم ای کے درمیان ڈیجیٹل اختیارات کواپنانے کی حد کا جائزہ لیتی ہے، جس میں ٹریڈ انیبلمنٹ اینڈمارکیٹنگ (ٹی ای اے ایم)اسکیم کے تحت  آزادانہ تجزیاتی مطالعات کے ذریعے ای کامرس پلیٹ فارم، ڈیجیٹل اکاؤنٹنگ، سپلائی چین ڈیجیٹائزیشن، اور سرکاری ای-مارکیٹ پلیس(جی ای ایم) اور اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) جیسے پلیٹ فارموں میں شمولیت جیسے پہلوؤں کا احاطہ کیا جاتا ہے۔
  3.  حکومت ایم ایس ایم ای  میں تکنیکی اپ گریڈیشن اور جدید، سبز اور موثر تکنیکوں کو اپنانے کو فروغ دینے کے لیے ہدف بند اسکیمیں  نافذ کر رہی ہیں۔ مائیکرو اور اسمال انٹرپرائزز - گرین انویسٹمنٹ اینڈ فنانسنگ فار ٹرانسفارمیشن (ایم ایس ای- جی آئی ایف ٹی) اسکیم کے تحت، 2فیصد  سود کی رعایت کے ساتھ ، قابل تجدید توانائی کے حل سمیت صاف اور توانائی سے بھرپور ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لیے رعایتی ادارہ جاتی مالیات فراہم کی جاتی ہے۔
  4.  حکومت کی طرف سے حال ہی میں کی گئی جامع جی ایس ٹی کی اصلاحات سے ایم ایس ایم ای  کو مضبوطی ملے گی جس سےآٹوموبائل، ٹیکسٹائل، فوڈ پروسیسنگ، لاجسٹکس اور دستکاری جیسے اہم شعبوں میں مقامی سپلائی چین کو تقویت ملے گی ۔ جی ایس ٹی کی کم شرحوں سے خام مال اور خدمات کو زیادہ سستی بنایا گیا ہے ، جس سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور اسٹارٹ اپس کواپنے کام کاج کو بڑھانے، اختراعات میں سرمایہ کاری کرنے، اور ملکی اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کی ترغیب ملی ہے۔
  5. برآمد کنندگان کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم کو نیشنل کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹی کمپنی لمیٹڈ(این سی جی ٹی سی) کے ذریعے ممبر قرض  دہندہ اداروں (ایم ایل آئی) کو 100فیصد  کریڈٹ گارنٹی کوریج فراہم کرنے کے لیے بھی منظوری دی گئی ہے تاکہ اہل برآمد کنندگان بشمول ایم ایس ایم ای  کو 20,000 کروڑ روپے تک اضافی ضمانت سے پاک کریڈٹ سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس اسکیم سے ہندوستانی برآمد کنندگان کی عالمی مسابقت کو بڑھانے اور نئی اور ابھرتی ہوئی منڈیوں میں تنوع کی حمایت ملنے کی توقع ہے۔
  6.  بین الاقوامی تعاون کی اسکیم کا مقصد ایم ایس ایم ای  کی بین الاقوامی نمائشوں/میلوں/کانفرنسوں/سیمینار/بیرون ملک خریدار –فروخت کنندگان کی ملاقاتوں میں شرکت کے ساتھ ساتھ برآمدات میں ہونے والے مختلف اخراجات کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرکے ان کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔
  7. ایکسپورٹ پروموشن مشن (ای پی ایم) برآمدات کے فروغ کے لیے ایک جامع، لچکدار اور ڈیجیٹل فریم ورک فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ، جس میں مالی سال 2025-26 سے مالی سال 2030-31 کے لیے کل 25,060 کروڑ روپے کی لاگت ہے۔ ای پی ایم متعدد اسکیموں سے ایک واحدمربوط، نتائج پر مبنی اور اڈپٹیو میکانزم میں اسٹریٹجک تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے جو عالمی تجارتی چیلنجوں اور برآمد کنندگان کی بڑھتی ہوئی ضروریات پرتیزی سے کام کر سکتا ہے۔

ایکسپورٹ پروموشن مشن دو مربوط ذیلی اسکیموں کے ذریعے کام کرے گا:

نریات پروتساہن –یہ ذیلی اسکیم ایم ایس ایم ای  کے لیے کفایتی تجارتی مالیات تک رسائی کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے جیسے کہ سود میں تخفیف ، ایکسپورٹ فیکٹرنگ، کولیٹرل گارنٹی، ای کامرس ایکسپورٹرز کے لیے کریڈٹ کارڈ، اور نئی منڈیوں کےتنوع کے لیے کریڈٹ بڑھانے کی  مدد۔

نریات دیشا-یہ ذیلی اسکیم غیر مالیاتی سہولت کاروں پر مرکوز ہے جو مارکیٹ کی استعداد اور مسابقت کو بڑھاتے ہیں، بشمول برآمداتی معیار اور تعمیل سپورٹ، بین الاقوامی برانڈنگ کے لیے مدد، پیکیجنگ، اور تجارتی میلوں میں شرکت، برآمداتی گودام اور لاجسٹکس، اندرون ملک نقل و حمل  کی باز ادائیگی، اور تجارتی ذہانت اور صلاحیت سازی کے اقدامات۔

یہ اطلاع مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہیں۔

*****

 (ش ح ۔  م ش ع۔ت ا)

U. No. 6155


(ریلیز آئی ڈی: 2254423) وزیٹر کاؤنٹر : 21
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी