دیہی ترقیات کی وزارت
جناب نریندر بھوشن نے 18ویں سول سروسز ڈے سیشن کے دوران اترپردیش کے قابل تجدید توانائی تغیر کو اجاگر کیا
18ویں سیول سروسز کے موقع پر بھارت کے خالص صفر اخراج سفر کو آگے بڑھانے والی ’’پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا‘‘ کے موضوع پر خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا گیا
پی ایم سوریہ گھر اسکیم نے سول سروسز ڈے کے موقع پر شہریوں کی اختیار دہی اور بھارت کی خالص صفر اولوالعزمی کو بڑھاوا دیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 APR 2026 6:19PM by PIB Delhi
وگیان بھون، نئی دہلی میں 18 ویں سول سروسز ڈے کے دوران ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے، جناب نریندر بھوشن، زمینی وسائل، دیہی ترقی کی وزارت کے سکریٹری نے اترپردیش کو قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ایک لیڈر کے طور پر کھڑا کرنے کے لیے ریاست کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ’’وکست بھارت: شہریوں پر مرتکز حکمرانی اور آخری میل تک بہم رسانی‘‘ کے موضوع کے تحت، ’’پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کے ذریعہ بھارت کے خالص صفر کے راستے کو تیز کرنے‘‘ پر ایک ارتکازی اجلاس کے دوران مختلف ریاستوں میں اسکیم کے کامیاب نفاذ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جناب بھوشن نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پہل نہ صرف توانائی کی کارکردگی کو بڑھا رہی ہے بلکہ شہریوں کو بجلی کے محض صارفین سے پروڈیوسروں میں تبدیل کرکے انہیں بااختیار بنا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تبدیلی پورے اترپردیش میں زور پکڑ رہی ہے، دیہی گھرانے اختیاردہی کی علامت کے طور پر چھتوں پر شمسی تنصیبات پر فخر کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے "روزگار کے متلاشی نہیں، روزگار پیدا کرنے والے بنو" کی تصوریت کے مطابق، اتر پردیش نے اپنے وینڈر بیس کو 60 سے بڑھا کر 6000 کر دیا ہے۔ سوریہ مترا ٹریننگ اور مکھیہ منتری یووا یوجنا جیسی پہل قدمیوں کے ذریعے، نوجوانوں کو قرضوں تک آسان رسائی فراہم کی گئی ہے اور انہیں مائیکرو وینڈرز میں تبدیل کیا گیا ہے، جس سے ان کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
مضبوطی ماحولیاتی نظام اور نگرانی
اس اسکیم کو وزیر اعلیٰ کے ڈیش بورڈ سے مربوط کردیا گیا ہے، جس سے اعلیٰ سطح پر روزانہ کی نگرانی کی جاسکتی ہے۔ ضلعی سطح پر نوجوان افسران کی قیادت میں صحت مند مسابقتی ماحول کو فروغ دیا گیا ہے۔
شہری اور دیہی کامیابی
لکھنؤ تقریباً 90,000 تنصیبات کے ساتھ ملک کے سرکردہ شہر کے طور پر ابھرا ہے، اس کے بعد وارانسی تقریباً 40,000 تنصیبات کے ساتھ ہے۔ اس اسکیم کو دیہی اور خواہش مند اضلاع میں بھی مؤثر طریقے سے نافذ کیا گیا ہے۔
چنوتیوں کو حل کرنا
سپلائی چین کی رکاوٹوں پر قابو پانے کے لیے، شمسی توانائی کی سرکردہ کمپنیوں اور بینکوں کے ساتھ مربوط کوششیں کی گئیں تاکہ اسکیم کی بلاتعطل پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔
اپنے اختتامی کلمات میں، جناب بھوشن نے کہا کہ خالص صفر کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے نہ صرف مانگ میں اضافہ کرنا ہوگا بلکہ سپلائی کی صلاحیت کو بھی مضبوط کرنا ہوگا اور شہریوں پر مبنی نقطہ نظر کو اپنانا ہوگا، جو اسکیم کی کامیابی کی کلید ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6136
(ریلیز آئی ڈی: 2254288)
وزیٹر کاؤنٹر : 10