نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ کی طرف سے ‘‘ٹریڈ واچ کوارٹرلی’’ کے ساتویں ایڈیشن کااجراٍء

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 APR 2026 5:12PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین جناب سمن بیری نے 20 اپریل 2026 کو نئی دہلی میں مالی سال 26  کی تیسری سہ ماہی(اکتوبر-دسمبر 2025) کے ‘‘ٹریڈ واچ کوارٹرلی’’ کا تازہ ترین ایڈیشن جاری کیا ۔  اسے نیتی آیوگ کے رکن جناب اروند ویرمانی اور دیگر سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں جاری کیا گیا ۔

اس تازہ ایڈیشن کے ذریعہ ایسے وقت میں عالمی اور گھریلو تجارتی رجحانات کا جامع جائزہ پیش کیا گیا ہے جب عالمی تجارت میں میکرو اکنامک اور جیوپولیٹیکل کی مستقل غیر یقینی صورتحال کے باوجود قوت استحکام کا مظاہرہ  ہوا ہے ۔  اس سہ ماہی اشاعت کا موضوعاتی سیکشن ہندوستان کے جواہرات اور زیورات کے شعبے پر مرکوز ہے ، جس میں عالمی طلب کے نشیب و فراز، ہندوستان کی برآمداتی پروفائل ، لیب سے تیار کردہ ہیرے جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں اور عالمی ویلیو چین میں اس کی پوزیشن کا جائزہ پیش کیا گیا ہے ۔  اس میں مسابقت کو مضبوط بنانے اور برآمداتی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیے درکار کلیدی ساختیاتی رکاوٹوں ، طلب کے بدلتے ہوئے پیٹرن اور پالیسی ترجیحات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے ۔

مالی سال26-2025 کی تیسری سہ ماہی میں ہندوستان کی تجارتی کارکردگی سے ملا جلا مگر لچکدار رجحان کی عکاسی ہوئی ہے ، جس میں تجارتی سامان کی برآمدات میں 1.6 فیصد کی معمولی نمو درج کی گئی  ہے جبکہ درآمدات میں 7.9 فیصد کاتیز اضافہ ہواہے ۔  اس کے برعکس ، خدمات کی برآمدات میں 7.8 فیصد کا زبردست اضافہ درج ہوا ،جبکہ خدمات کی درآمدات میں نسبتا معتدل اضافہ ہوا ، جس کے نتیجے میں مستقل سرپلس پیدا ہوا جس سےمجموعی بیرونی توازن کو برقرار رکھنے میں مدد ملی۔

اس سہ ماہی اشاعت کے تازہ  ایڈیشن کا موضوعاتی  سیکشن جواہرات اور زیورات پر مرکوز ہے جو ہندوستان کے محنت طلب مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کا اہم ستون اور تجارت میں اہم عنصر ہے ۔  خام سونے کو چھوڑ کر ، عالمی مارکیٹ کامالی حجم 2024 میں تقریباً 378 ارب ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے ، جس میں ہندوستان کی برآمدات کی مالیت 29.5 ارب ڈالر ہے ، جو عالمی برآمدات کا7.8 فیصدہے ۔

اس شعبے میں ہندوستان کی برآمداتی طاقت ہیروں اور قیمتی دھات کے زیورات پر مرکوز ہے ، جو مجموعی عالمی مانگ کا نصف سے زیادہ 207.3 ارب ڈالر ہے ۔  ان شعبوں میں ، ہندوستان نے 26.7 ارب ڈالر کی برآمدات کے ساتھ مضبوط عالمی موجودگی درج کی ہے ، جو درآمد شدہ خام مال میں ویلیو ایڈیشن پر مبنی عالمی پروسیسنگ مرکز کے طور پر اس کے کردار کی عکاسی کرتا ہے ، جس میں سورت دنیا کے سب سے بڑے کترنے اور پالش کرنے کے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے ۔

تجزیہ سے یہ اجاگر ہوتاہے کہ اس شعبے میں ہندوستان کا تجارتی ڈھانچہ مصنوعات اور بازار کے اعلی ارتکاز کی خصوصیت کا حامل ہے ۔  برآمدات بڑی حد تک چند کلیدی منڈیوں کی طرف ہوتی ہیں ، خاص طور پر امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ ، جبکہ درآمدات خام مال کے سپلائرس کی محدود تعداد تک محدود ہیں ۔

ان مواقع کے باوجود ، اس شعبے کو ساختیاتی چیلنجوں کا سامنا  ہے جن میں ایم ایس ایم ای کی منتشر بنیاد ، درآمد شدہ سامانوں پر بھاری انحصار ، مالیاتی اداروں  پر اعتماد کے فقدان کی وجہ سے کریڈٹ کی خلا ، مہارت اور ڈیزائن کا فرق ، اور عالمی تجارتی مراکز میں محدود انضمام کی وجہ سے محدود ویلیو ایڈیشن کے مسائل شامل ہیں ۔  ان مسائل سے نمٹنے کے لیے اعلی ویلیو ایڈیشن ، ابھرتے ہوئے شعبوں کے تنوع ، مالیات اور خام مال تک بہتر رسائی ، ٹیکنالوجی اور مہارتوں میں سرمایہ کاری ، اور سازگار پالیسی فریم ورک سے اعانت یافتہ زیادہ مربوط اور عالمی سطح پر مسابقتی ماحولیاتی نظام کی ترقی پر اسٹریٹجک زور دینے کی ضرورت ہوگی ۔

جناب سمن بیری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘چونکہ عالمی تجارت ساختیاتی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے ، اہم شعبوں میں گھریلو صلاحیتوں کو مضبوط کرکے اپنے برآمداتی مراکز کو متنوع بنانے کی ہندوستان کی صلاحیت سازی کو برقرار رکھنے اور استحکام کو بڑھانے کے لیے اہم ہوگی ۔  جواہرات اور زیورات جیسے شعبوں میں ، بڑھتی ہوئی عالمی طلب کے ساتھ ہم آہنگ ہونا ، ویلیو ایڈیشن کو مضبوط کرنا ، اور ساختی رکاوٹوں کو دور کرنا مسابقت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے ۔

 

نیتی آیوگ کےممبر ڈاکٹر اروند ویرمانی نے بھی سہ ماہی اشاعت کی تجزیاتی گہرائی وگیرائی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ویلیو چین میں انضمام کو مضبوط کرنا ، ٹارگٹڈ سیکٹرل مداخلتوں کے ساتھ ہندوستان کی برآمداتی رفتار کو برقرار رکھنے اور معیاری روزگار پیدا کرنے میں مرکزی اہمیت کا حامل ہوگا ۔

یہ تازہ ایڈیشن پالیسی سازوں ، صنعت ، محققین اور ماہرین تعلیم کے لیےقیمتی وسیلے کی مانند ہے ، جو باخبر فیصلہ سازی کی حمایت کرنے اور ابھرتے ہوئے عالمی منظر نامے میں ہندوستان کی تجارتی مسابقت کو مستحکم کرنے کے لیے ڈیٹا پر مبنی معلومات اور مستقبل کی پالیسی کی سفارشات پیش کرتا ہے ۔

مکمل ایڈیشن تک رسائی حاصل کرنے کا لنک: https://niti.gov.in/sites/default/files/2026-04/Trade-Watch-Quarterly-Oct-Dec-Q3-FY-2025-26.pdf

 

*****

 ( ش ح ۔م ش ع۔اش ق)

U. No. 6086


(ریلیز آئی ڈی: 2253875) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati