وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس سدرشنی نے کاسابلانکا، مراکش سے روانگی اختیار کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 APR 2026 4:01PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کا سیل ٹریننگ جہاز، آئی این ایس سُدرشنی، نے 18 اپریل 2026 کو مراکش کے شہر کاسابلانکا میں اپنے مؤثر اور مفید بندرگاہی قیام  کو مکمل کر لیا ہے۔ یہ دورہ بھارت اور مراکش کے درمیان بحری شراکت داری کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم تھا، جو جاری لوکایان 26کی تعیناتی کا حصہ ہے۔

اس بندرگاہی قیام کے دوران آئی این ایس سُدرشنی کے کمانڈنگ آفیسر نے مراکش کی اعلیٰ بحری قیادت کے ساتھ پیشہ ورانہ ملاقاتیں کیں، جن میں تربیتی تبادلے اور بحری تعاون کے فروغ پر توجہ مرکوز کی گئی۔‘لوکا یان’کے جذبے کی عکاسی اس وقت ہوئی جب بھارتی بحریہ کے زیرِ تربیت اہلکاروں نے رائل مراکشی نیول اسکول کے کیڈٹس کے ساتھ مشترکہ تربیتی سرگرمیوں، کراس ڈیک وزٹس اور دوستانہ اسپورٹس مقابلوں میں حصہ لیا۔

سفارتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے آئی این ایس سُدرشنی پر ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جبکہ رائل مراکشی بحریہ کی جانب سے ایک جوابی ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا، جس سے پیشہ ورانہ اور ثقافتی تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔

یہ موجودہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے ہوتے ہوئے بحری تعلقات کی توثیق کرتا ہے، جو مشترکہ بحری مفادات اور اسٹریٹجک ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ آئی این ایس سُدرشنی اب اسپین کے شہر لاس پالماس کی جانب روانہ ہو رہی ہے، جہاں وہ وسودھیو کٹمبکم کے پیغام اور سمندروں میں خیرسگالی کو مزید آگے بڑھائے گی۔

 

****

 ش ح۔ ش ت۔ ج ا

U.No. 6079


(ریلیز آئی ڈی: 2253840) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu