خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خورد ونوش کی اشیا کے کاروبار سے متعلق اسٹارٹ اپ کو فعال کرنے والا پروگرام 2.0

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 APR 2026 12:57PM by PIB Delhi

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ ٹیکنالوجی انٹرپرینیورشپ اینڈ مینجمنٹ (این آئی ایف ٹی ای ایم) تنجاور کے شعبہ فوڈ بزنس مینجمنٹ نے 16 اور 17 اپریل 2026 کو این آئی ایف ٹی ای ایم-ٹی کیمپس میں خورد ونوش کی اشیا کے کاروبار سے متعلق اسٹارٹ اپ کو فعال کرنے والے پروگرام 2.0کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد کاروباری صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اور خوردونوش سے متعلق کاروبار، طلبہ اور ابتدائی مرحلے کے اسٹارٹ اپ بانیوں کو منظم رہنمائی فراہم کرنا تھا۔

اس پروگرام کا بنیادی مقصد شرکاء کے علم میں اضافہ کرنا اور خود ونوش سے متعلق کاروبار میں مہارتیں پیدا کرنا تھا۔ اس کا ہدف عملی تجربہ فراہم کرنا تھا، جس کے ذریعے آج کے مسابقتی اور جدت پر مبنی مارکیٹ ماحول میں کھانے و پینے کی اشیاکے کاروبار شروع کرنے، اس کا انتظام کرنے اور اسے وسعت دینے کے عمل کو سمجھا جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد  ہندوستان میں فوڈ اسٹارٹ اپس کے لیے دستیاب ادارہ جاتی معاونت کے نظام، ریگولیٹری تقاضوں اور مالی امداد کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا بھی تھا۔

ملک بھر سے کل 82 شرکاء نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ شرکاء میں کھانے پینے کی اشیاسے متعلق کاروبار کرنے کے خواہش مند، فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں کاروبار قائم کرنے میں دلچسپی رکھنے والے افراد اور طلبہ شامل تھے۔ اس پروگرام نے معلومات کے تبادلے کے لیے ایک مؤثر اور دوطرفہ رابطے کا پلیٹ فارم فراہم کیا، جس کے ذریعے شرکاء نے کھانے پینے کی اشیاکے ماحولیاتی نظام کی بدلتی ہوئی صورتحال کو سمجھا اور ابھرتے ہوئے مواقع کا جائزہ لیا۔

سیشن میں فوڈ بزنس، تحقیق اور صنعتی تجربے رکھنے والے ماہرین اور پیشہ ور افراد نے خطاب کیا۔ پروگرام میں کھانے پینے کی اشیاکے کاروبار کی ترقی کے لیے ضروری مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیا، جن میں پیکیجنگ ٹیکنالوجیز، کارپوریٹ قوانین، حکمرانی اور ٹیکسیشن، برانڈنگ اور مارکیٹنگ کی حکمت عملیاں، قیمت مقرر کرنے کی تکنیکیں اور برآمدات کے مواقع شامل تھے۔ شرکاء کو ادارہ جاتی معاونت کے نظام، انکیوبیشن سہولیات اور کاروبار کے لیے دستیاب ٹیکنالوجیز سے بھی متعارف کرایا گیا۔

اس کے علاوہ سیشنز میں عملی اور اسٹریٹجک پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی گئی، جن میں سپلائی چین مینجمنٹ، انوینٹری کنٹرول، فوڈ پروسیسنگ ٹیکنالوجیز اور مشینری کے انتخاب جیسے موضوعات شامل تھے۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای-کامرس، کسٹمر انگیجمنٹ، کاروباری خیالات کی توثیق اور نئی مصنوعات کی ترقی پر بھی زور دیا گیا۔ فوڈ سیفٹی ضوابط، کوالٹی اشورینس سسٹمز، عوامی پالیسیاں اور فوڈ اسٹارٹ اپس کی معاونت کے لیے گرانٹ ان ایڈ اسکیمز جیسے اہم موضوعات پر بھی گفتگو کی گئی۔

مجموعی طور پر اس پروگرام نے خوردونوش کی اشیاسے جڑے کاروبار کی ترقی اور ان کے تسلسل کے لیے درکار تکنیکی، انتظامی اور انتظامی ضوابط سے متعلق پہلوکا جامع تجربہ فراہم کیا۔ اس نے شرکاء کو تیزی سے ترقی کرتے ہوئے فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں کاروباری مواقع اختیار کرنے کے لیے  معلومات اور اعتماد سے مؤثر طور پر آراستہ کیا۔

 

******

ش ح۔م ع ن۔ ع ن

U NO:6062


(ریلیز آئی ڈی: 2253699) وزیٹر کاؤنٹر : 15
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi