خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
میزورم میں 8ویں پوشن پکھواڑا کے تحت صحت و تندرستی کے فروغ کے لیے “رن فار نیوٹریشن” میراتھن کا انعقاد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 APR 2026 9:25AM by PIB Delhi
میزورم میں 18 اپریل 2026 کو 8ویں پوشن پکھواڑا کے تحت غذائیت کی اہمیت اور صحت مند طرزِ زندگی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی جاری کوششوں کے حصے کے طور پر “رن فار نیوٹریشن” ہاف میراتھن کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئی۔ اس پروگرام میں تقریباً 500 بالغ افراد اور بچوں نے پُرجوش انداز میں شرکت کی، جو غذائیت اور فلاح و بہبود کے مقصد کے لیے مضبوط عوامی شمولیت کی عکاسی کرتا ہے۔

اس میراتھن کا مقصد شہریوں کو متوازن غذا کی اہمیت، باقاعدہ جسمانی سرگرمی اور کم عمری سے صحت مند عادات اپنانے کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ مختلف عمر کے افراد نے اس میں شرکت کر کےہیلدی باڈی ،ہیلدی مائنڈ (صحت مند جسم، صحت مند ذہن) کا پیغام عام کیا اور مجموعی نشوونما میں غذائیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اس اقدام نے حکومت کے اس عزم کو بھی نمایاں کیا کہ غذائی قلت کے مسئلے سے نمٹا جائے اور کمیونٹی کی سطح پر سرگرمیوں کے ذریعے صحت کے لیے ایک جامع نقطۂ نظر کو فروغ دیا جائے۔ اس طرح کے پروگرام عوام میں رویّوں کی مثبت تبدیلی کو فروغ دینے اور صحت و غذائیت کے بارے میں بیداری کی فضا قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

پروگرام کا اختتام تمام شرکاء اور متعلقہ فریقین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کیا گیا، جنہوں نے اس تقریب کے کامیاب انعقاد میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ایک صحت مند اور بہتر غذائیت سے بھرپور بھارت کی تعمیر کے لیے اجتماعی عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
**********
ش ح۔ ش آ۔ش ب ن
U. No-6053
(ریلیز آئی ڈی: 2253619)
وزیٹر کاؤنٹر : 5