راجیہ سبھا سکریٹیریٹ
azadi ka amrit mahotsav

معزز چیئرمین راجیہ سبھا جناب ایس پی رادھا کرشنن نے راجیہ سبھا سکریٹریٹ میں سکریٹری کے طور پر ڈاکٹر کے ایس سوما شیکھر کی تقرری کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 APR 2026 4:59PM by PIB Delhi

معزز چیئرمین راجیہ سبھا سی پی رادھا کرشنن نے 18 اپریل 2026 سے راجیہ سبھا سیکریٹریٹ میں ڈاکٹر کے ایس سوما شیکھر کی سیکریٹری کے عہدے پر تقرری کی ہے۔ وہ 1993 میں سیکریٹریٹ میں شامل ہوئے اور اس دوران ایڈیشنل سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری اور ڈائریکٹر سمیت کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔ انہیں پارلیمانی ترجمانی، انتظامی امور اور کمیٹی کے کام کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے کرناٹک حکومت میں بھی اعلیٰ سطح پر خدمات انجام دیں اور بین الاقوامی پارلیمانی فورموں میں بھارت کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے برطانیہ اور یورپی یونین میں پارلیمانی طریقۂ کار کی خصوصی تربیت حاصل کی اور جنیوا میں بین پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کے اجلاسوں میں شرکت کی۔

ڈاکٹر سوما شیکھر لٹریچر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھتے ہیں اور کنڑ، ہندی، انگریزی، تیلگو اور تمل زبانوں میں مہارت رکھتے ہیں، جس کے باعث وہ اپنے نئے عہدے کے لیے بھرپور انتظامی اور علمی تجربہ ساتھ لے کر آئے ہیں۔

 

 

*********

ش ح۔ ف ش ع

               U: 6018

 


(ریلیز آئی ڈی: 2253356) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , हिन्दी