وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے ’بھارت میری ٹائم انشورنس پول‘ (بی ایم آئی پول) کے قیام کی تجویز کو منظوری دے دی، جس کے لیے 12,980 کروڑ روپے کی خودمختار ضمانت فراہم کی جائے گی تاکہ میری ٹائم انشورنس کوریج کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے


مقامی انشورنس پول عالمی اتار چڑھاؤ اور جغرافیائی سیاسی عدم استحکام سے نمٹنے میں مدد دیتا ہے اور بھارتی بحری جہازوں کے لیے بیرونی انشورنس پر انحصار کو کم کرتا ہے

پول تمام سمندری خطرات کا احاطہ کرتا ہے، جیسے ہل اور مشینری، کارگو، پی اینڈ آئی اور جنگی خطرات، نیز اس میں ایسے بحری جہاز بھی شامل ہیں جو کسی بھی بین الاقوامی مقام سے بھارتی بندرگاہوں تک یا وہاں سے سامان لے کر جاتے ہیں، بھلے ہی وہ غیر مستحکم سمندری راستوں سے گزر رہے ہوں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 APR 2026 3:12PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج ایک مقامی انشورنس پول کے قیام کی تجویز کو منظوری دے دی ہے، جسے ’بھارت میری ٹائم انشورنس پول‘ (بی ایم آئی پول) کہا جائے گا۔ اس کے لیے 12,980 کروڑ روپے کی خودمختار ضمانت فراہم کی جائے گی تاکہ سمندری انشورنس کوریج کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ پول اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ بھارتی تجارت کو ایسے بحری جہازوں کے لیے سستی انشورنس دستیاب رہے جو کسی بھی بین الاقوامی مقام سے بھارتی بندرگاہوں تک یا وہاں سے سامان لے کر جاتے ہیں، حتیٰ کہ تب بھی جب وہ غیر مستحکم سمندری راستوں سے گزر رہے ہوں۔

عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے اتار چڑھاؤ اور جغرافیائی سیاسی عدم استحکام کے باعث سمندری تجارت متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں کارگو اور بحری جہازوں کے نقصان کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے اور انشورنس لاگت بڑھ گئی ہے، نیز انشورنس کی مسلسل دستیابی میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ، بھارتی بحری جہازوں کا پی اینڈ آئی انشورنس کے لیے انٹرنیشنل گروپ آف پروٹیکشن اینڈ انڈیمنٹی کلب (آئی جی پی اینڈ آئی) پر کافی انحصار ہے، جو فریق ثالث کی ذمے داریوں جیسے تیل کی آلودگی، ملبہ ہٹانے، کارگو کو ہونے والے نقصان، عملے کی چوٹ اور انہیں واپس بھیجنا، تصادم کی ذمہ داریوں وغیرہ کو کور کرتا ہے۔ اسی لیے پابندیوں یا جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باعث کوریج واپس لیے جانے کی صورت میں خودمختاری اور تجارتی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے مقامی سمندری خطرات کے احاطہ کرنے والے ایک پول کی ضرورت محسوس کی گئی۔

مندرجہ بالا پس منظر میں، حکومت نے ’بھارت میری ٹائم انشورنس پول‘ (بی ایم آئی پول) کے قیام کی منظوری دی ہے، جو بھارتی پرچم بردار یا کنٹرول شدہ بحری جہازوں یا بھارت آنے یا یہاں سے روانہ ہونے والے جہازوں کے لیے ہوگا اور اسے خودمختار ضمانت کی پشت پناہی حاصل ہوگی۔ یہ پول تمام سمندری خطرات کا احاطہ کرے گا، جیسے ہل اور مشینری، کارگو، پی اینڈ آئی اور جنگی خطرات۔ پالیسیاں انشورنس کمپنیوں کے ذریعے جاری کی جائیں گی جو پول کی رکن ہوں گی اور پول کی مشترکہ انڈر رائٹنگ صلاحیت، جو تقریباً 950 کروڑ روپے ہوگی، استعمال کی جائے گی۔ یہ پول ذمہ داری سے متعلق انشورنس کو مقامی سطح پر منظم کرنے میں مدد دے گا، جو بھارتی بحری حالات اور ضابطہ جاتی تقاضوں کے مطابق ہوگا اور اس سے بھارت میں خصوصی میرین انڈر رائٹنگ، کلیم مینجمنٹ اور قانونی مہارت کو فروغ ملے گا۔

اس کے علاوہ، اس پول کے لیے قائم کردہ ایک گورننگ باڈی اس کے قیام اور کام کاج کی نگرانی کرے گی۔ مجوزہ مقامی انشورنس ادارے کو خودمختار ضمانت فراہم کرنے کی بنیاد خود انحصاری کو مضبوط بنانے، پابندیوں کے خلاف لچک پیدا کرنے اور زیادہ خودمختار کنٹرول کو یقینی بنانے کے مقاصد پر مبنی ہے۔

***********

ش ح۔ ف ش ع

              U: 6013

 


(ریلیز آئی ڈی: 2253281) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Kannada