نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جناب سی پی رادھا کرشنن 19 سے 20 اپریل 2026 تک سری لنکا کا دو روزہ دورہ کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 APR 2026 2:15PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند  جناب سی پی رادھا کرشنن، 19 سے 20 اپریل 2026 تک ڈیموکریٹک سوشلسٹ ریپبلک آف سری لنکا کا سرکاری دورہ کریں گے۔ نائب صدر کا یہ سری لنکا کا پہلاباہمی دورہ ہوگا۔

دورے کے دوران نائب صدر سری لنکا کے صدر، عزت مآب انورا کمارا دسانائیکا سے ملاقات کریں گے۔ وہ 19 اپریل 2026 کو سری لنکا کی وزیر اعظم، ڈاکٹر ہرینی اماراسوریا، سمیت دیگر معزز شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔

وہ سری لنکا میں ہندوستانی نژاد تمل برادری کے رہنماؤں اور شمالی و مشرقی علاقوں کے تمل رہنماؤں سے بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔

بعد ازاں اسی روز نائب صدر کولمبو میں ایک کمیونٹی تقریب میں  وہاں آباد ہندوستانی برادری کے لوگوں سے خطاب کریں گے، جہاں وہ بھارتی حکومت کی مدد سے تعمیر کیے گئے مکانات کو تمل برادری کے مستحقین کے حوالے کرنے کے عمل میں ورچوئل طور پر شرکت کریں گے، جو انڈین ہاؤسنگ پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے کا حصہ ہے۔ اس کے ساتھ تمل برادری کے لیے مکانات کی کل تعداد 50,000 ہو جائے گی، جبکہ منصوبے کے چوتھے مرحلے میں مزید 10,000 مکانات زیرِ تعمیر ہیں۔

مورخہ20 اپریل 2026 کو نائب صدر نووارا ایلیا کا دورہ کریں گے، جہاں وہ انڈین ہاؤسنگ پروجیکٹس کا جائزہ لیں گے اور مقامی تمل برادری سے ملاقات کریں گے۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل میں ہو رہا ہے اور توقع ہے کہ اس سے ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان صدیوں پر محیط تہذیبی اور عوامی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

****

ش ح-ا ع خ   ۔ر  ا

U-No- 6006

 


(ریلیز آئی ڈی: 2253256) وزیٹر کاؤنٹر : 13