خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بہار  کےبیگوسرائے میں تغذیہ کے تعلق سےبیداری کو فروغ دینے کے لیے پوشن پکھواڑہ کی سرگرمیوں کا اہتمام

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 APR 2026 4:50PM by PIB Delhi

ملک بھر میں پوشن پکھواڑہ 2026 کے انعقاد کے حصے کے طور پر، غذائیت اور صحت مند زندگی گزارنے کی اہمیت کو فروغ دینے کے لیے بہار کے بیگوسرائے ضلع میں بیداری اور سلسلہ وار کمیونٹی آؤٹ ریچ سرگرمیوں کا انعقاد کیاگیا۔

اس پروگرام میں افسران، آنگن واڑی کارکنوں اور مقامی کمیونٹی کے ارکان نے سرگرمی سے شرکت کی۔ پوشن پکھواڑہ کے کلیدی موضوعات بشمول زچگی اور بچوں کی غذائیت، انیمیا کی روک تھام اور متوازن غذا اپنانے کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

شرکاء نے معلوماتی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں زندگی کے اہم مراحل کے دوران مناسب غذائیت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا تھا۔ ریلی کا مقصد کمیونٹی کو حساس بنانا اور بہتر صحت اور غذائیت کے طریقوں کی جانب رویوں میں تبدیلی کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

اس تقریب کے دوران، افسران نے غذائیت کو عوامی تحریک بنانے میں جن آندولن کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے نچلی سطح پر ضمنی غذائیت، نشوونما کی نگرانی اور صحت سے متعلق بیداری جیسی ضروری خدمات کی فراہمی میں آنگن واڑی مراکز کے کردار کو اجاگر کیا۔

خصوصی توجہ ان نکات پر دی گئی: شیر خوار اور چھوٹے بچوں کی خوراک کے طریقوں کے بارے میں بیداری

 مقامی سطح پر دستیاب غذائی اجزاء کی تشہیر اور غذائی نتائج کو بہتر بنانے میں صفائی اور حفظانِ صحت کی اہمیت۔

ان سرگرمیوں میں پوشن ابھیان کے لیے مختلف فریقوں کے باہمی تعاون کو بھی نمایاں کیا گیا، تاکہ تغذیے کی کمی کے مسئلے کو جامع انداز میں حل کرنے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کیا جا سکے۔

اس تقریب کا اختتام اس مضبوط پیغام کے ساتھ ہوا کہ کمیونٹی کی شرکت کو جاری رکھا جائے اور ایک صحت مند اور بہتر غذائیت والے معاشرے کی تعمیر کے لیے پوشن پکھواڑہ کی اس رفتار کو برقرار رکھا جائے۔

*****

ش ح۔ ک ح ۔ ج

U. No-5978

 


(ریلیز آئی ڈی: 2253060) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी