کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

این ایل ڈی ایس ایل اور مہاراشٹر نے ریاستی لاجسٹکس کو مضبوط بنانے کے لیے باہمی مفاہمت نامے پر دستخط کیے، جس کا مقصد وکست بھارت کے ہدف کی حصولیابی میں مدد کرنا ہے


یہ شراکت داری یونیفائیڈ لاجسٹکس انٹرفیس پلیٹ فارم ( یو ایل آئی پی) سے استفادہ کرتے ہوئے لاجسٹکس کے نظام کو زیادہ مربوط، ہموار اور مؤثر بنانے کے لیے کی گئی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 APR 2026 4:56PM by PIB Delhi

این آئی سی ڈی سی لاجسٹک ڈیٹا سروسز لمیٹڈ(این ایل ڈی ایس ایل) اور حکومتِ مہاراشٹر نے 16 اپریل 2026 کو ایک باہمی مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے، جس کا مقصد یونیفائیڈ لاجسٹکس انٹرفیس پلیٹ فارم (یو ایل آئی پی) سے استفادہ کرتے ہوئے مہاراشٹر کے لاجسٹکس نظام کو ڈیجیٹائز کرنا ہے۔

توقع ہے کہ اس اشتراک سے لاجسٹکس کام کاج میں شفافیت اور بہتر ہم آہنگی پیدا ہونے، ریاستی محکموں کے درمیان رابطہ کاری کو مضبوط بنانے اور حقیقی وقت   میں ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلہ سازی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اس باہمی مفاہمت نامہ پر ایک انٹرایکٹو یو ایل آئی پی ورکشاپ کے دوران دستخط کیا گیا، جو ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز، حکومتِ مہاراشٹر کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔ اس ورکشاپ میں 10 سے زائد ریاستی محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ورکشاپ کا بنیادی مقصد یہ سمجھنا تھا کہ یو ایل آئی پی کو کس طرح مہاراشٹر میں لاجسٹکس کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر ایم ایس ایم ایزاور چھوٹے برآمد کنندگان کے لیے، تاکہ لاجسٹکس کی بہتر کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ورکشاپ میں این ایل ڈی ایس ایل کے اہم ڈیجیٹل اقدامات کی براہ راست کارکردگی بھی پیش کی گئی، جن میں لاجسٹکس ڈیٹا بینک (ایل ڈی بی)، کوئلہ شکتی، اسمارٹ کول اینالیٹکس ڈیش بورڈ، ٹریک یور ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپورٹ مینجمنٹ سسٹم (ٹی ایم ایس) شامل تھے، جو تمام یو ایل آئی پی کے ذریعے فعال کیے گئے ہیں۔ یہ پلیٹ فارمز اس بات کی عملی مثال پیش کرتے ہیں کہ حقیقی وقت  ڈیٹا کس طرح ٹریکنگ کو بہتر بنانے، آپریشنل کارکردگی میں اضافہ اور لاجسٹکس کے پورے نظام میں مؤثر فیصلہ سازی کو ممکن بنا سکتا ہے۔

یہ اقدام این ایل ڈی ایس ایل کے سی ای او و ایم ڈی اور این آئی سی ڈی سی کے سی ای او جناب راجت کمار سینی (آئی اے ایس) اور این ایل ڈی ایس ایل کے چیئرمین کی قیادت میں انجام دیا جا رہا ہے۔ اس باہمی مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر باضابطہ طور پر حکومتِ مہاراشٹر کے ڈیولپمنٹ کمشنر (انڈسٹریز) جناب دیپندر سنگھ کشواہا (آئی اے ایس) اور این ایل ڈی ایس ایل کے سی ای او جناب تکایوکی کانو کی جانب سے دستخط کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز، حکومتِ مہاراشٹر کے ایڈیشنل ڈیولپمنٹ کمشنر جناب ویبھو واگھمارے (آئی اے ایس) بھی موجود تھے۔

اس اقدام کے تحت این ایل ڈی ایس ایل حکومتِ مہاراشٹر کو ایک متحدہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کرنے میں مدد فراہم کرے گا، جو ریاست کے لاجسٹکس نظام میں شفافیت میں اضافہ کرے گا۔ یہ پلیٹ فارم فیصلہ سازی کو مزید تیز کرنے اور بھارت کے لاجسٹکس شعبے کی کارکردگی اور عالمی مسابقت کو بہتر بنانے میں مدد دے گا، جو وکست بھارت کے وژن کی حمایت کرتا ہے۔

یو ایل آئی پی ایک متحدہ ڈیجیٹل گیٹ وے کے طور پر کام کرتا ہے، جو اے پی آئی پر مبنی انضمام  کے ذریعے مختلف سرکاری نظاموں سے لاجسٹکس سے متعلق ڈیٹا تک بلارکاوٹ رسائی فراہم کرتا ہے۔ اس وقت یہ پلیٹ فارم 11 مرکزی وزارتوں/محکموں کے 45 نظاموں کو 137 اے پی آئیز کے ذریعے آپس میں جوڑتا ہے اور اس میں 2,000 سے زائد ڈیٹا فیلڈز شامل ہیں۔ یہ پورا ماحولیاتی نظام  اب تک 240 سے زائد جدید ایپلیکیشنز کی تیاری میں معاون ثابت ہوا ہے، جبکہ 300 کروڑ سے زیادہ اے پی آئی ٹرانزیکشنز اس کی مضبوطی، قابل اعتماد ہونے اور وسیع پیمانے پر استعمال کی واضح مثال ہیں۔

اسمارٹ صنعتی شہروں اور مربوط بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ذریعے این آئی سی ڈی سی ملک میں صنعتی تبدیلی کی قیادت کر رہا ہے۔ 20 گرین فیلڈ انڈسٹریل اسمارٹ سٹیز کی کامیابی کے بعد، اب این آئی سی ڈی سی کو بھارت اودیوگک وکاس یوجنا (بی ایچ  اے وی وائی اے) اسکیم کے نفاذ کا بھی مینڈیٹ دیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ملک بھر میں 100 سرمایہ کاری کے لیے تیار، پلگ اینڈ پلے انڈسٹریل پارکس قائم کیے جائیں گے، جن کے لیے 33,660 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ این آئی سی ڈی سی پی ایم مترمیگا ٹیکسٹائل پارکس اور انڈیا انڈسٹریل لینڈ بینک (آئی آئی ایل بی) جیسے بڑے اقدامات پر بھی عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

این آئی سی ڈی سی لاجسٹکس ڈیٹا سروسز لمیٹڈ (این ایل ڈی ایس ایل) ، جو این آئی سی ڈی سی کی لاجسٹکس اکائی ہے، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز جیسے لاجسٹکس ڈیٹا بینک (ایل ڈی بی) اور یونیفائیڈ لاجسٹکس انٹرفیس پلیٹ فارم (یو ایل آئی پی) کے ذریعے لاجسٹکس شعبے کی تبدیلی میں کلیدی رول ادا کر رہا ہے۔ 30 دسمبر 2015 کو قائم ہونے والا یہ ادارہ این آئی سی ڈی سی انڈسٹریل ڈیولپمنٹ ٹرسٹ (این اائی سی ڈی آئی ٹی) اور جاپان کی این ای سی کارپوریشن کا مشترکہ منصوبہ  ہے۔

NLDSL.jpg

*****

( ش ح ۔ ش ب۔م الف)

U. No. 5975


(ریلیز آئی ڈی: 2253056) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Marathi