قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل ہومین رائٹس کمیشن نے اتر پردیش کے اینٹوں کے بھٹوں میں مبینہ بندھوا مزدوری کے 216 مقدمات کی آن لائن سماعت کی


چیئرپرسن، جسٹس وی راما سبرامنیم نے بندھوا مزدوروں کے مسائل کو حل کرنے میں سرکاری بے حسی کو نمایاں کیا

سکریٹری جنرل،جناببھرت لال نے کہا کہ  حکام کی طرف سے کسی قسم کی کوتاہی یا بے عملی ان مزدوروں کو تنگدستی اور استحصال کا شکار بنا دیتی ہے

ریاستی لیبر کمشنر نے کمیشن کو تین ہفتوں کے اندر اندر تمام معاملات کی رپورٹ پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی

سپریم کورٹ کی ہدایات اور قانون کی تعمیل نے ریاست میں بندھوا مزدوروں کے مسائل کو حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 APR 2026 7:43PM by PIB Delhi

نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے آج اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں اینٹوں کے بھٹوں میں مبینہ طور پر بندھوا مزدوری کے 216 مقدمات کی آن لائن سماعت کی۔ چیئرپرسن، جسٹس وی راما سبرامنیم نے سکریٹری جنرل،جناب بھرت لال، رجسٹرار (قانون)،جناب جوگندر سنگھ اور سینئر افسران کی موجودگی میں ورچوئل سماعت کی صدارت کی۔ سماعت میں ریاستی حکومت کے سینئر عہدیداروں بشمول لیبر کمشنر، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کی فعال شرکت دیکھی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002D1T1.jpg

جسٹس راما سبرامنیم نے ان کی موجودگی کی تعریف کی لیکن کہا کہ اگر افسران اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے انجام دیتے تو اس طرح کی سماعت کی ضرورت نہ پڑتی۔ دیگر خلاف ورزیوں کے علاوہ ریکارڈ کی عدم پیداوار اور کم از کم اجرت کے اصولوں کی عدم تعمیل کو اجاگر کرنے والی رپورٹس کے باوجود، حکام بندھوا مزدوری کے مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کوتاہی مزدوروں کے بانڈڈ لیبر سسٹم (ابولیشن) ایکٹ، 1976 اور سنٹرل سیکٹر سکیم کے تحت بچاؤ، رہائی اور بحالی کے ان کے جائز دعوے کی تردید کرتی ہے۔

 

نیشنل ہومین رائٹس کمیشن کے سکریٹری جنرل، جناببھرت لال نے بندھوا مزدوری کے نظام (ختم کرنے) ایکٹ، 1976 کے نفاذ اور بندھوا مزدوروں کی بحالی میں پائے جانے والے خلاء پر زور دیا۔ انہوں نے ضلعی عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ مزدوروں کی حالت زار کا ازالہ کریں اور قانون پر عمل درآمد کرکے انہیں باوقار زندگی دیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکام کی جانب سے کسی کوتاہی یا بے عملی سے ان مزدوروں کو تنگدستی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ استحصال کا شکار ہو جاتے ہیں۔

کمیشن نے اپنے زیر غور شکایات پر ڈی ایم کے ذریعہ پیش کردہ ایکشن ٹیکن رپورٹس (اے ٹی آر) کا جائزہ لیا۔ ریاستی لیبر کمشنر نے یقین دلایا کہ تمام 216 معاملات کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد تین ہفتوں کے اندر مطلوبہ معلومات اور رپورٹیں کمیشن کو پیش کی جائیں گی۔ حکام نے یہ بھی یقین دلایا کہ وہ بندھوا مزدوری کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے فوری تدارک کے لیے سپریم کورٹ کی ہدایات اور قابل اطلاق قوانین کی مکمل تعمیل کو یقینی بنائیں گے۔

***

 

(ش ح۔اص)

UR No 5940


(ریلیز آئی ڈی: 2252753) وزیٹر کاؤنٹر : 14
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी