صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 APR 2026 7:40PM by PIB Delhi
عزت مآب جمہوریہ آسٹریا کے فیڈرل چانسلر ڈاکٹر کرسچن اسٹاکر نے صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو سے آج16 اپریل 2026کو راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی۔
ڈاکٹر اسٹاکر کابھارت کے پہلے دورہ پر خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہبھارت اور آسٹریا جمہوریت اور قانون کی حکمرانی جیسی مشترکہ اقدار پر مبنی قریبی اور دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ 2024 میں، بھارت اور آسٹریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے دورے نے ہمارے تعلقات کو ایک نئی سمت دی، جس کے نتیجے میں نئے شعبوں جیسے کہ اختراع، قابل تجدید اور صاف توانائی، ہائیڈروجن، پانی اور فضلہ کے انتظام اور اے آئی میں تعاون کو وسعت ملی۔
صدر جمہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ دورہبھارت،یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدے کے اختتام کے فوری بعد ہو رہا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس سے بھارت-آسٹریا کے بڑھتے ہوئے تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو نئی رفتار ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریا کی کمپنیوں کے پاس بھارت میں تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے خاص طور پر ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے کہ سیمی کنڈکٹرز، گرین انرجی، اور اے آئی کے وسیع مواقع ہیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہبھارت اور آسٹریا دونوں علم پر مبنی معیشتیں ہیں اور سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے بے پناہ امکانات ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت کے پاس دنیا کے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظاموں میں سے ایک ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ 2024 میں شروع ہونے والا’انڈیا-آسٹریا اسٹارٹ اپ برج‘ اس علاقے میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنا رہا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ یہ دورہبھارت اور آسٹریا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام اہم جہتوں کو رفتار فراہم کرے گا۔



***
(ش ح۔اص)
UR No 5939
(ریلیز آئی ڈی: 2252752)
وزیٹر کاؤنٹر : 10