ٹیکسٹائلز کی وزارت
انٹیگریٹڈ پروسیسنگ ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت پیش رفت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 MAR 2026 3:01PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کے وزیر جناب گری راج سنگھ نے 20 مارچ 2026 کو راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ بھارتی ٹیکسٹائل صنعت کو ماحول دوست پروسیسنگ معیارات اور ٹیکنالوجی کے ذریعے عالمی سطح پر مسابقتی بنانے اور ٹیکسٹائل پروسیسنگ شعبے میں آلودگی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے وزارت نے 12ویں پانچ سالہ منصوبے (ایف وائی پی) سے انٹیگریٹڈ پروسیسنگ ڈیولپمنٹ اسکیم نافذ کی۔ اس اسکیم کے تحت نئے کامن ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس (سی ای ٹی پی) کے قیام/موجودہ سی ای ٹی پیز کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ نئے پروسیسنگ پارکس کی بھی معاونت کی گئی۔ یہ اسکیم 2021 تک نافذ رہی؛ اس کے بعد اسے صرف پہلے سے منظور شدہ مالی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے جاری رکھا گیا ہے۔
اس اسکیم کے تحت منظور شدہ منصوبوں کی تفصیلات اور ان کی موجودہ صورتحال درج ذیل ہے:
(کروڑ روپئے میں)
|
نمبر شمار
|
پروجیکٹ کا نام
|
ریاست
|
ضلع
|
پروجیکٹ کی لاگت
|
حکومت نے گرانٹ جاری کیا
|
صورتحال
|
|
1
|
بلوترا واٹر پولوشن کنٹرول ٹریٹمنٹ اینڈ ریورس اوسموسس پرائیویٹ لمیٹڈ
|
راجستھان
|
بارمیڑ
|
128.25
|
64.125
|
مکمل
|
|
2
|
جسول واٹر پولوشن کنٹرول ٹریٹمنٹ اینڈ ریورس اوسموسس پرائیویٹ لمیٹڈ
|
راجستھان
|
بارمیڑ
|
38.5
|
14.43
|
مکمل ہونے کے قریب
|
|
3
|
سانگانیر انوائرو پروجیکٹ ڈویلپمنٹ
|
راجستھان
|
جے پور
|
159
|
37.5
|
زیر نفاذ
|
|
4
|
نیکسٹ جنریشن ٹیکسٹائل پارک
|
راجستھان
|
پالی
|
129.42
|
6.3
|
زیر نفاذ
|
|
5
|
پالی کامن ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ
|
راجستھان
|
پالی
|
100
|
37.5
|
زیر نفاذ
|
|
6
|
گجرات ایکو ٹیکسٹائل پارک
|
گجرات
|
پلسانا
|
146.39
|
54.84
|
زیر نفاذ
|
|
کل
|
701.56
|
214.70
|
|
اسکیم کے تحت منظور شدہ پارکس زیرو لیکویڈ ڈسچارج (زیڈ ایل ڈی) ٹیکنالوجی کو اپنا رہے ہیں ۔ ایک اور ٹیکنالوجی جو نافذ کی جا رہی ہے وہ ملٹی ایفیکٹ ایواپریٹر (ایم ای ای) ہے جو صاف کئے گئے پانی کی ریکوری میں مزید مدد کرتی ہے ۔
************
(ش ح۔ع ح ۔ ف ر)
Urdu-5924
(ریلیز آئی ڈی: 2252692)
وزیٹر کاؤنٹر : 19