ادویات سازی کا محکمہ
دوا سازی کے لیے پیداوار سے متعلق ترغیبی اسکیم
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 MAR 2026 4:26PM by PIB Delhi
کیمیکل اور کھاد کی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بھارت میں اہم کی اسٹارٹنگ میٹریلز (کے ایس ایم) / ڈرگ انٹرمیڈیٹس (ڈی آئی) اور ایکٹو فارماسیوٹیکل انگریڈینٹس (اے پی آئی) کی ملکی سطح پر پیداوار کو فروغ دینے کے لیے پیداوار سے متعلق ترغیبی (پی ایل آئی) اسکیم (جسے عام طور پر “بلک ڈرگز کے لیے پی ایل آئی اسکیم” کہا جاتا ہے) پر عملدرآمد کی صورتحال درج ذیل ہے:
(i) دسمبر 2025 تک گرین فیلڈ منصوبوں میں 4,329.95 کروڑروپئے کی سرمایہ کاری کے وعدے کے مقابلے میں 4,814 کروڑروپئے کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔
(ii) مجموعی طور پر 33 منتخب مصنوعات کے لیے 91,077 میٹرک ٹن سالانہ پیداواری صلاحیت کا وعدہ کیا گیا ہے، جو ابتدائی طور پر طے شدہ 41 مصنوعات کے لیے 82,270 میٹرک ٹن سالانہ صلاحیت سے زیادہ ہے۔ مزید یہ کہ دسمبر 2025 تک 28 اہم کے ایس ایم، ڈی آئی اورا ے پی آئی کی 56,800 میٹرک ٹن سالانہ پیداواری صلاحیت قائم کی جا چکی ہے۔ اس اسکیم کے نتیجے میں مجموعی فروخت 2,720 کروڑ روپےرہی ہے، جس میں 527.96 کروڑ روپے کی برآمدات شامل ہیں۔
محکمہ دواسازی ایک اور اسکیم “بلک ڈرگ پارکس کے فروغ کی اسکیم” بھی نافذ کر رہا ہے، جس کے لیے 3,000 کروڑروپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اس کے تحت آندھرا پردیش، گجرات اور ہماچل پردیش میں تین بلک ڈرگ پارکس کی منظوری دی گئی ہے، جو ترقی کے تحت مختلف مراحل میں ہیں۔ ان پارکس کی مجموعی لاگت6,306.68 کروڑروپے سے زائد ہے، جن میں مرکزی حکومت کی جانب سے ہر پارک کے لیے 1,000 کروڑ روپےکی مالی معاونت شامل ہے تاکہ مشترکہ انفراسٹرکچر تیار کیا جا سکے۔یہ پارکس بجلی، پانی، ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ، بھاپ، فضلہ کوٹھکانے لگانے کا مضبوط بندوبست اور گودام جیسی سہولیات کم نرخوں پر فراہم کریں گے۔ متعلقہ ریاستی ایجنسیاں سرمایہ جاتی سبسڈی، سود میں سبسڈی، جی ایس ٹی کی واپسی، اسٹامپ ڈیوٹی اور رجسٹریشن فیس میں چھوٹ جیسے مراعات بھی فراہم کر رہی ہیں۔ مزید یہ کہ ان پارکس میں پی ایل آئی اسکیم کے تحت ترجیحی مصنوعات بنانے والے یونٹس کو زمین کی الاٹمنٹ میں ترجیح دی جائے گی۔
پی ایل آئی اسکیم کا مقصد بھارت کی مینوفیکچرنگ صلاحیت کو بڑھانا، سرمایہ کاری اور پیداوار میں اضافہ کرنا اور فارماسیوٹیکل شعبے میں اعلیٰ قدر والی مصنوعات (جیسے بایوفارماسیوٹیکلز، پیچیدہ جنیرک ادویات، پیٹنٹ شدہ یا پیٹنٹ کے قریب ادویات، آٹو امیون، اینٹی کینسر ادویات وغیرہ) کی تیاری کو فروغ دینا ہے۔
اس اسکیم کے آغاز سے لے کر اب تک فارماسیوٹیکل شعبے میں حاصل ہونے والی مجموعی سرمایہ کاری اور براہ راست و بالواسطہ روزگار کے مواقع کی سال وار تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
|
اب تک مجموعی سرمایہ کاری (کروڑ روپے میں)
|
آج تک روزگار کے مواقع پیدا ہوئے(تعداد)
|
|
مارچ 2023
|
مارچ 2024
|
مارچ 2025
|
دسمبر 2025
|
مارچ 2023
|
مارچ 2024
|
مارچ 2025
|
دسمبر 2025
|
|
بلک ڈرگز کے لیے پی ایل آئی اسکیم
|
2,374.93
|
3,721.44
|
4,554.25
|
4,814.10
|
2,163
|
3,538
|
4,490
|
4,896
|
|
دواسازی کے لئے پی ایل آئی اسکیم
|
20,647
|
29,268
|
37,306.65
|
42,694.89
|
46,357
|
70,362
|
93,532
|
1,13,300
|
ضمیمہ
|
نمبر شمار
|
بلک ڈرگز کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت آنے والی مصنوعات کے نام
|
-
|
پینسلن جی
|
-
|
7-اے سی اے
|
-
|
کلاوولینک ایسڈ
|
-
|
ایریتھرومائسن تھایو سائیٹ (ٹی آئی اوسی)
|
-
|
بیٹا میتھاسون
|
-
|
ڈیکسامیتھاسون
|
-
|
پریڈینسولون
|
-
|
رفیم پیسن
|
-
|
کلینڈامائسن بیس
|
-
|
سٹریپٹومائسن
|
-
|
ٹیٹراسائکلین
|
-
|
نیومائسن
|
-
|
جمٹا مائسین
|
-
|
پیرا امینو فینول
|
-
|
1,1 سائکلوہیکسین ڈائیسیٹک ایسڈ (سی ڈی اے)
|
-
|
ڈائسائنڈامائڈ(ڈی سی اے)
|
-
|
2-متھائل-5-نائٹرو-ایمیڈازول (2-ایمنی آئی)
|
-
|
میروپینیم
|
-
|
اٹورواسٹیٹن
|
-
|
اولمیسارٹن
|
-
|
والسرٹن
|
-
|
لاسارٹن
|
-
|
لیوفلیکسین
|
-
|
سلفادیازین
|
-
|
آفلوکسین
|
-
|
نورفلوکسین
|
-
|
آرٹیسونیٹ
|
-
|
ٹیلمی سارٹن
|
-
|
اسپرین
|
-
|
لیویٹراسیٹام
|
-
|
کاربیڈوپا
|
-
|
ریٹوناویر
|
-
|
لوپیناویر
|
-
|
ایسائکلویر
|
-
|
کاربامازپائن
|
-
|
آکسکاربازپائن
|
-
|
وٹامن بی 6
|
-
|
لیوو ڈوپا
|
-
|
وٹامن بی 1
|
-
|
ڈیکلو فیناک سوڈیم
|
-
|
سپرو فلاکسین
|
*****
Urdu-5905
(ش ح۔ع ح ۔ ف ر)
(ریلیز آئی ڈی: 2252589)
وزیٹر کاؤنٹر : 19