پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی امور کی وزارت نے سوچھ بھارت کے جذبے کو فروغ دیتے ہوئےسوچھتا پکھواڑا 2026 کا افتتاح کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 APR 2026 9:03PM by PIB Delhi

پارلیمانی امور کی وزارت نے آج سوچھتا پکھواڑا 2026 کا افتتاح کیا، جسے جاری پارلیمانی اجلاس کےمصروف شیڈیول کے باعث اپنے مقررہ وقت سے ایک دن قبل شروع کیا گیا۔ یہ پندرہ روزہ صفائی مہم سوچھ بھارت کے جذبے کو فروغ دینے اور صاف ستھرا اور صحت مند کام کے ماحول کو یقینی بنانے کے لیے شروع کی گئی ہے۔

اس موقع پر پارلیمانی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب نکونجا بہاری دھل نے وزارت کے تمام افسران اور اہلکاروں کو سوچھتا کاحلف دلایا۔ انہوں نے اس خصوصی موقع پر افسران اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے ان پرزور دیا کہ روزمرہ زندگی میں کوڑےکے مؤثر نظم اور پلاسٹک کے استعمال میں کمی جیسے اقدامات کو اپنایا جائے تاکہ ماحول کے تحفظ اور صحت مند زندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Parliamentary Affairs 11.jpg Parliamentary Affairs 1.jpg

Parliamentary Affairs 22.jpg Parliamentary Affairs 2.jpg

Parliamentary Affairs 3.jpg

سوچھتا پکھواڑا کے دوران انجام پانے والی سرگرمیوں کا ایک جامع عملی خاکہ پہلے ہی وزارت کے افسران اور عملے کے ساتھ شیئر کیا جا چکا ہے تاکہ واضح اور ٹھوس نتائج پر مبنی فریم ورک تیار کیا جا سکے۔وزارت سوچھ بھارت ابھیان کے اصولوں کے تئیں اپنی عہد بندی برقرار رکھتی ہے اور باقاعدہ اقدامات اور مہمات کے ذریعے صفائی اور پائیداری کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

***

ش ح۔ م ش  ع۔ م الف

U. No- 5884

 


(ریلیز آئی ڈی: 2252452) وزیٹر کاؤنٹر : 18
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu