بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

عام انتخابات اور ضمنی انتخابات 2026: مغربی بنگال کے انتخابات میں 2,926 امیدوار  انتخابی میدان میں ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 APR 2026 1:44PM by PIB Delhi

بھارتی انتخابی کمیشن (ای سی آئی) نے 15 مارچ 2026 کو آسام، کیرالہ، پڈوچیری، تمل ناڈو اور مغربی بنگال کی ریاستی اسمبلیوں کے عام انتخابات اور 6 ریاستوں میں ضمنی انتخابات کے پروگرام  کا اعلان کیا۔

1۔مغربی بنگال (مرحلہ دوم) کے لیے، جہاں 29 اپریل 2026 کو ووٹنگ ہونی ہے، کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 اپریل 2026 تھی، جبکہ نامزدگیوں کی جانچ پڑتال 10 اپریل 2026 کو کی گئی اور کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 13 اپریل 2026 دوپہر 3 بجے تک مقرر تھی۔

2۔کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ کے بعد، مغربی بنگال کے لیے امیدواروں کی کل تعداد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

ریاست/ مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ

اسمبلی حلقوں کی تعداد

کاغذات واپس لینے کے بعد امیدواروں کی کل تعداد

1

مغربی بنگال(مرحلہ اوّل)

152

  | 1,478

2

مغربی بنگال(مرحلہ دوم)

142

| 1,448

 

 

 

 

 

 

 

 

4۔ریٹرننگ افسران (آر اوز) انتخابی ضابطوں 1961 کے مطابق انتخابات لڑنے والے امیدواروں کی فہرست سرکاری گزٹ میں شائع کریں گے۔

5۔آر اوز ہر حلقے میں نامزدگی، جانچ پڑتال اور نام واپس لینے سے متعلق تمام انتخابی کاغذات اور کارروائی کو اپنی تحویل میں ایک مہر بند لفافے/پیکٹ میں محفوظ رکھیں گے۔

6۔شہری نو یور کنڈیٹیڈکے ٹیب کے ذریعے ای سی آئی نیٹ ایپ پر اپنے امیدواروں کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں، جن میں ان کی تعلیمی قابلیت، مجرمانہ ریکارڈ، اثاثے اور واجبات شامل ہیں، اور ان کے حلف نامے بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

7۔مزید برآں، بھارتی انتخابی کمیشن کے اقدام کے تحت ای وی ایم کے بیلٹ پیپرز پر امیدواروں کی رنگین تصاویر اور ان کی تفصیلات، جیسے سیریل نمبر، نام اور انتخابی نشان، بڑے حروف میں درج ہوں گے تاکہ ووٹروں کو سہولت اور آسانی فراہم کی جا سکے۔

****

ش ح۔ اع خ۔ ج

Uno-5810


(ریلیز آئی ڈی: 2251858) وزیٹر کاؤنٹر : 12