صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ صحت و خاندانی بہبود نے کمیونٹی ہیلتھ آفیسرز(سی ایچ اوز) کے کلینیکل ورک فلو کو مضبوط بنانے کے لیے موبائل ایپلیکیشن کا آغاز کیا


بنیادی صحت کی سہولیات بھارت کے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے سفر کی بنیاد ہیں: ڈاکٹر وی کے پال، رکن (صحت)، نیتی آیوگ

کلینیکل ورک فلو ایپ کا اجرا بنیادی صحت کی سطح پر ڈیجیٹل کلینیکل معاونت کے مضبوط آغاز کی علامت ہے: ڈاکٹر راجیو باہل، ڈائریکٹر جنرل آئی سی ایم آر اور سیکریٹری ڈی ایچ آر

آئی سی ایم آر نےسی ایچ اوز کے لیے کلینیکل فیصلہ سازی میں معاون موبائل ایپ تیار کی ہے جو ایس سی- اے اے ایمز میں سی پی ایچ سی12 سروس پیکجز سے ہم آہنگ ہے

موبائل  ایپ ایس سی- اے اے ایمز میں مؤثر آؤٹ پیشنٹ مینجمنٹ کے لیے منظم کلینیکل ورک فلو فراہم کرتی ہے

کلینیکل ورک فلو ایپ سی ایچ اوز کو بروقت ریفرل، ریفرل سے قبل دیکھ بھال اور باخبر فیصلہ سازی میں مدد فراہم کرتی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 APR 2026 5:20PM by PIB Delhi

بنیادی صحت کی خدمات کو مضبوط بنانے اور ڈیجیٹل صحت کی سہولیات کو بہتر کرنے کی سمت ایک اہم پیش رفت کے طور پر، مرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود نے آج ایک مخصوص موبائل ایپلیکیشن کا آغاز کیا ہے جو ملک بھر میں کمیونٹی ہیلتھ آفیسرز (سی ایچ اوز) کے کلینیکل ورک فلو کو سہولت فراہم کرنے اور اسے منظم بنانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ ( آئی سی ایم آر)کے ذریعے تیار کی گئی یہ موبائل ایپلیکیشن کمیونٹی ہیلتھ آفیسرز(سی ایچ اوز) کے لیے ایک جامع کلینیکل فیصلہ سازی معاون اور جاب ایڈ ٹول کے طور پر کام کرتی ہے، جو سب سینٹر آیوشمان آروگیا مندرز( ایس سی- اے اے ایمز)میں تعینات ہوتے ہیں۔ اسے جامع بنیادی صحت کی دیکھ بھال (سی پی ایچ سی) کے تحت 12 توسیع شدہ سروس پیکجز کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ ایپلیکیشن منظم کلینیکل ورک فلو فراہم کرتی ہے جو ایس سی- اے اے ایمز میں آؤٹ پیشنٹ خدمات حاصل کرنے والے مریضوں کے لیے فوری حوالہ چیک لسٹ کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہ مریض کے معائنے کے لیے عملی اور مرحلہ وار رہنمائی فراہم کرتی ہے، جس میں مریض کی شکایت کی بنیاد پر مریض کے لئے تاریخ لینا، جسمانی معائنہ اور متعلقہ تشخیصی ٹیسٹس شامل ہیں۔

ان ورک فلو کے ذریعے سی ایچ اوز کو ایسے کیسز کی بروقت شناخت میں مدد ملتی ہے جنہیں فوری طور پر اعلیٰ درجے کی ایمرجنسی سہولیات میں ریفر کرنا ضروری ہو۔ ایپلی کیشن مریض کو مستحکم کرنے کے لیے ریفرل سے قبل علاج کی رہنمائی بھی فراہم کرتی ہے۔ غیر ہنگامی کیسز میں یہ کلینیکل فیصلہ سازی میں معاونت فراہم کرتی ہے، جس میں مناسب علاج، ریفرل کے راستے یا اعلیٰ مراکز کے ساتھ ٹیلی کنسل ٹیشن کی سفارشات شامل ہیں۔ یہ ایپلی کیشن تین بنیادی حصوں پر مشتمل ہے: ورک فلو، اسیسمنٹ ٹولز، اور علاج و مشاورت۔

کلینیکل فیصلہ سازی کو آسان بنانے کے لیے اس میں ایک کلر کوڈ سسٹم بھی شامل کیا گیا ہے:
ریڈ: اس بات کی نشاندہی کہ زندگی یا عضو کو فوری خطرہ لاحق ہے اور فوری ریفرل ضروری ہے؛
اورنج: ماہر یا میڈیکل ڈاکٹر کی جانچ کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے؛
یلو: ہلکی تا درمیانی حالتیں جو ایس سی – اے اے ایمزپر، ٹیلی کنسلٹیشن کے ساتھ یا بغیر، قابلِ انتظام ہیں؛
گرین: ہلکی یا صحت مند حالتیں جو ادارہ جاتی سطح پر قابلِ انتظام ہیں۔

یہ ایپلی کیشن اہم خصوصیات کو یکجا کرتی ہے، جن میں مریض کی رجسٹریشن، الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈز(ای ایچ آر) ، ٹیلی کنسلٹیشن کی معاونت، تشخیصی رپورٹس اور فالو اپ کی نگرانی شامل ہیں۔ یہ موجودہ قومی ڈیجیٹل صحت پلیٹ فارمز کے ساتھ ہموار انضمام بھی فراہم کرتی ہے، جس کے ذریعے علاج کے تسلسل کو یقینی بنایا جاتا ہے اور صحت کے بہتر نتائج حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وی کے پال، رکن (صحت)، نیتی آیوگ نے صحت کے مجموعی نظام کو مضبوط بنانے میں بنیادی صحت کی خدمات کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی صحت کسی بھی ملک کے صحت سے متعلق ڈھانچے کی بنیاد ہوتی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ بھارت کا یونیورسل ہیلتھ کوریج کی جانب سفر مضبوط بنیادی صحت کے نظام پر قائم ہے۔

ڈاکٹر پال نے کہا کہ اس ایپلی کیشن کی تیاری آیوشمان آروگیا مندر کے اقدام کے آٹھ سال مکمل ہونے کے موقع کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جو ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ایک عملی اور مؤثر ڈیجیٹل ٹول ملک بھر کے ہر کمیونٹی ہیلتھ آفیسر کے لیے دستیاب کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے ترقیاتی ٹیم کے منظم اور شواہد پر مبنی طریقہ کار کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایپلی کیشن کو مزید بہتر بنانے کے لیے مسلسل فیڈبیک کے نظام کو شامل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے پلیٹ فارم میں مصنوعی ذہانت(اے آئی) کی صلاحیتوں کو شامل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، اور کہا کہ اس طرح کی پیش رفت اس کی افادیت کو نمایاں طور پر بڑھائے گی، کلینیکل فیصلہ سازی کو بہتر بنائے گی اور بنیادی سطح پر صحت کی خدمات کے مجموعی معیار کو بلند کرے گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر راجیو باہل، سیکریٹری، شعبہ صحتِ تحقیق و ڈائریکٹر جنرل، آئی سی ایم آر نے کہا کہ اس ایپلیکیشن کا آغاز بنیادی صحت کی سطح پر ڈیجیٹل کلینیکل معاونت کو مضبوط بنانے کے سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ایپلیکیشن فیلڈ میں اس کے استعمال اور کمیونٹی ہیلتھ آفیسرز سمیت دیگر متعلقہ فریقین سے ملنے والے فیڈبیک کی بنیاد پر مسلسل ترقی کرتی رہے گی۔

انہوں نے ایپلیکیشن کی تیاری سے لے کر اس کی جانچ تک تمام ٹیموں کی مشترکہ کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ایسے باہمی تعاون پر مبنی اور تدریجی طریقہ کار مضبوط اور صارف دوست ڈیجیٹل صحت کے حل تیار کرنے کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئی سی ایم آر اس ٹول کو مسلسل بہتر بناتا رہے گا تاکہ فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر فراہم کرنے والوں کی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کیا جا سکے اور خدمات کی فراہمی کے نتائج کو بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شواہد پر مبنی ڈیجیٹل ٹول بنیادی صحت کی سطح پر فراہم کی جانے والی دیکھ بھال کے معیار، تسلسل اور بروقت فراہمی کو بہتر بنانے میں مدد دے گا، جبکہ سی ایچ اوز  کو قابلِ رسائی اور معیاری کلینیکل پروٹوکولز کے ذریعے مزید بااختیار بنائے گا۔

****

ش ح۔ش ت   ۔ ع د

(U-No. 5787)


(ریلیز آئی ڈی: 2251622) وزیٹر کاؤنٹر : 15
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी