سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
پارلیمارنی سوال: انسپائر اسکیم
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 APR 2026 3:31PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کی انوویشن ان سائنس پرسوئٹ فار انسپائرڈ ریسرچ (انسپائر) اسکیم ایک قومی پہل ہے، جس کا مقصد ہنر مند نوجوانوں کو بنیادی اور قدرتی علوم کا مطالعہ کرنے اور انجینئرنگ ، میڈیسن ، زراعت اور ویٹرنری سائنس جیسے شعبوں میں تحقیقی کریئر بنانے کے لیے راغب کرنا ہے ، جس سے ملک کی تحقیق اور ترقی کی بنیاد کو تقویت ملے گی ۔ یہ اسکیم مختلف تعلیمی مراحل میں متعدد اجزاء کے ذریعےچل رہی ہے ۔ انسپائر- ایم اے این اے کے (ملین مائنڈز آگمینٹنگ نیشنل ایسپائریشن اینڈ نالج) اختراعی خیالات اور سائنسی دلچسپی کی حوصلہ افزائی کرکے چھٹی سے بارہویں جماعت میں پڑھنے والے 10سے17 سال کی عمر کے طلبہ کو ہدف بند کرتا ہے ۔ اسکول ای-ایم آئی اے ایس پورٹل کے ذریعے پانچ طلبہ کو سالانہ طور پر نامزد کر سکتے ہیں اور منتخب طلبہ کو ضلع ، ریاست اور قومی نمائشوں میں اپنے منصوبوں کو تیار کرنے اور پیش کرنے کے لیے براہ راست بینیفٹ ٹرانسفر کے ذریعے10,000 روپے موصول ہوتے ہیں ۔ اسکالرشپ فار ہائر ایجوکیشن (ایس ایچ ای) کے تحت17 سے 22 سال کی عمر کے صلاحیت مند طلبہ کو ہر سال 12,000 اسکالرشپ کے ذریعہ سالانہ80,000 روپے کی مدد فراہم کی جاتی ہے جس سے انہیں بنیادی اور فطری علوم میں بیچلر س اور ماسٹر ڈگری کی تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ تحقیقی سطح پر انسپائر فیلوشپ کے تحت پی ایچ ڈی پروگرام میں زیر تعلیم طلبہ کو پانچ سال تک سی ایس آئی آر-یو جی سی نیٹ کے مساوی وظیفہ ملتا ہے (جے آر ایف کے طور پر 37,000 روپے ماہانہ اور ایس آر ایف کے طور پر 42,000 روپے اور پلس ایچ آر اے کے ضمن میں سالانہ 20,000 روپے کی ہنگامی گرانٹ)۔ اس کے علاوہ ، انسپائر فیکلٹی فیلوشپ27سے 32 سال کی عمر کے ابتدائی کریئر کے پوسٹ ڈاکٹریٹ کے محققین طلبہ کو بنیادی اور اطلاقی علوم میں آزادانہ تحقیقی کریئر بنانے کے لیے1,25,000 روپے ماہانہ ، سالانہ انکریمنٹس اور 35 لاکھ روپے کی تحقیقی گرانٹ کے ساتھ پانچ سالہ فیلوشپ پیش جاتی ہے ۔ ان اجزاء سے مجموعی طور پر اسکول کی سطح سے لے کر جدید تحقیق تک سائنسی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے ایک سلسلہ قائم ہوتاہے۔ پچھلے تین سالوں کے دوران انوویشن ان سائنس پرسوئٹ فار انسپائرڈ ریسرچ (انسپائر) اسکیم کے مختلف عناصر کے تحت ، ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے ، خاص طور پر آندھرا پردیش کے ضلع پلناڈو ، اوڈیشہ کے نبرنگ پور لوک سبھا حلقہ، اترپردیش کے ضلع بلند شہر اور راجستھان سمیت امداد یافتہ طلبہ کی تعداد ذیل میں دی گئی ہے:
|
ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ
|
انسپائر-ایم اے این اے کے
|
انسپائر – ایس ایچ ای
|
انسپائر فیلوشپ
|
انسپائر فیکلٹی فیلوشپ
|
|
2023-24
|
2024-25
|
2025-26
|
2023-24
|
2024-25
|
2025-26
|
2023-24
|
2024-25
|
2025-26
|
2023-24
|
2024-25
|
2025-26
|
|
انڈمان اور نکوبار
|
8
|
20
|
19
|
0
|
0
|
0
|
0
|
0
|
0
|
0
|
0
|
0
|
|
آندھرا پردیش
|
4530
|
3693
|
3424
|
0
|
2
|
0
|
35
|
7
|
22
|
1
|
0
|
6
|
|
اروناچل پردیش
|
5
|
16
|
5
|
0
|
0
|
0
|
1
|
2
|
1
|
0
|
0
|
0
|
|
آسام
|
212
|
100
|
48
|
51
|
48
|
22
|
43
|
11
|
42
|
2
|
3
|
4
|
|
بہار
|
2076
|
1988
|
2041
|
125
|
137
|
195
|
4
|
1
|
10
|
2
|
0
|
1
|
|
چنڈی گڑھ
|
163
|
69
|
61
|
5
|
1
|
1
|
15
|
4
|
12
|
0
|
0
|
0
|
|
چھتیس گڑھ
|
3157
|
2962
|
2165
|
271
|
365
|
256
|
10
|
7
|
11
|
2
|
0
|
1
|
|
دادرونگر حویلی
|
24
|
20
|
26
|
0
|
0
|
1
|
0
|
0
|
0
|
0
|
0
|
0
|
|
دہلی
|
119
|
248
|
321
|
40
|
49
|
38
|
48
|
26
|
69
|
7
|
8
|
12
|
|
گوا
|
63
|
56
|
53
|
1
|
3
|
1
|
14
|
4
|
16
|
3
|
0
|
1
|
|
گجرات
|
1109
|
1282
|
1244
|
61
|
62
|
20
|
26
|
12
|
28
|
2
|
0
|
7
|
|
ہریانہ
|
716
|
814
|
1249
|
54
|
37
|
32
|
11
|
8
|
11
|
2
|
0
|
3
|
|
ہماچل پردیش
|
437
|
498
|
513
|
115
|
105
|
77
|
10
|
8
|
12
|
1
|
1
|
0
|
|
جموں و کشمیر
|
942
|
992
|
1033
|
28
|
2
|
1
|
25
|
6
|
33
|
2
|
2
|
6
|
|
جھارکھنڈ
|
1937
|
1817
|
1160
|
20
|
16
|
3
|
11
|
4
|
4
|
3
|
3
|
4
|
|
کرناٹک
|
7493
|
6264
|
7758
|
23
|
16
|
7
|
46
|
26
|
79
|
14
|
11
|
30
|
|
کیرالہ
|
479
|
315
|
339
|
294
|
299
|
130
|
45
|
17
|
48
|
4
|
2
|
3
|
|
لداخ
|
25
|
21
|
9
|
0
|
0
|
0
|
0
|
0
|
0
|
0
|
0
|
0
|
|
لکشدیپ
|
5
|
5
|
8
|
0
|
0
|
0
|
0
|
0
|
0
|
0
|
0
|
0
|
|
مدھیہ پردیش
|
1506
|
2672
|
1421
|
400
|
464
|
596
|
30
|
10
|
48
|
3
|
2
|
3
|
|
مہاراشٹر
|
2149
|
2581
|
2303
|
142
|
120
|
38
|
61
|
17
|
57
|
8
|
7
|
15
|
|
منی پور
|
3
|
8
|
5
|
70
|
83
|
56
|
2
|
2
|
0
|
0
|
1
|
0
|
|
میگھالیہ
|
8
|
21
|
11
|
26
|
33
|
12
|
2
|
1
|
4
|
0
|
0
|
1
|
|
میزورم
|
5
|
7
|
7
|
0
|
12
|
3
|
4
|
2
|
4
|
0
|
0
|
0
|
|
ناگالینڈ
|
3
|
5
|
2
|
7
|
6
|
6
|
1
|
1
|
0
|
0
|
0
|
0
|
|
اڈیشہ
|
3823
|
3409
|
3755
|
57
|
46
|
46
|
28
|
6
|
34
|
3
|
2
|
2
|
|
پڈوچیری
|
35
|
77
|
71
|
1
|
2
|
0
|
2
|
3
|
2
|
0
|
0
|
0
|
|
پنجاب
|
566
|
421
|
345
|
49
|
38
|
43
|
33
|
14
|
40
|
2
|
4
|
5
|
|
راجستھان
|
6830
|
6599
|
5720
|
1992
|
2155
|
1541
|
14
|
1
|
25
|
4
|
0
|
4
|
|
سکم
|
15
|
28
|
28
|
0
|
0
|
0
|
2
|
2
|
3
|
0
|
0
|
1
|
|
تمل ناڈو
|
991
|
1197
|
2336
|
16
|
9
|
7
|
63
|
39
|
65
|
5
|
5
|
9
|
|
تلنگانہ
|
3054
|
3311
|
2557
|
4
|
24
|
10
|
55
|
16
|
56
|
6
|
1
|
9
|
|
تریپورہ
|
23
|
66
|
97
|
0
|
1
|
0
|
3
|
0
|
6
|
0
|
0
|
0
|
|
اتر پردیش
|
1940
|
5834
|
7173
|
3297
|
4812
|
5474
|
56
|
18
|
64
|
11
|
2
|
15
|
|
اتراکھنڈ
|
2140
|
1844
|
1386
|
290
|
331
|
248
|
20
|
10
|
30
|
3
|
0
|
1
|
|
مغربی بنگال
|
27
|
18
|
31
|
537
|
216
|
182
|
76
|
20
|
87
|
10
|
4
|
28
|
|
کیندریہ ویالیہ سنگٹھن
|
247
|
521
|
898
|
-
|
-
|
-
|
-
|
-
|
-
|
-
|
-
|
-
|
|
نوودیہ ودیالیہ سمیتی
|
61
|
210
|
183
|
-
|
-
|
-
|
-
|
-
|
-
|
-
|
-
|
-
|
آندھرا پردیش کے ضلع پلناڈو ، اڈیشہ کے نبرنگ پور لوک سبھا حلقہ اور اتر پردیش کے ضلع بلند شہر سے انسپائر اسکیم کے انسپائر-ایم اے این اے کے اور انسپائر-ایس ایچ ای عناصر کے تحت امداد یافتہ طلبہ کی تعداد کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:
|
ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ
|
انسپائر-ایم اے این اے کے
|
انسپائر – ایس ایچ ای
|
|
2023-24
|
2024-25
|
2025-26
|
2023-24
|
2024-25
|
2025-26
|
|
پلناڈو ضلع (اے پی)
|
111
|
139
|
163
|
0
|
0
|
0
|
|
نبرنگ پور لوک سبھا حلقہ، اڈیشہ
|
149
|
116
|
72
|
0
|
0
|
0
|
|
بلند شہر ضلع (یوپی)
|
20
|
110
|
140
|
13
|
14
|
7
|
وزارت نے انسپائر- ایم اے این اے کے جیسے اقدامات کے ذریعے اسکولی طلبہ میں اختراع اور تحقیق کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششوں کو وسعت دی ہے ۔ یہ پروگرام 6 سے 12 ویں جماعت تک کے طلبہ کو ہدف بند کرتا ہے ، انہیں طبعی اور تخلیقی خیالات پیش کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ منتخب طلبہ کو اپنے خیالات کے پروٹو ٹائپ تیار کرنے کے لیے10,000 روپے کی مالی مدد ملتی ہے ۔ اس اسکیم کی وسیع تر رسائی کو یقینی بنانے کے واسطے دیہی اور سرکاری اداروں پر خصوصی توجہ کے ساتھ ملک بھر میں بڑی تعداد میں اسکولوں کو شامل کرنے کے لیے وسعت دی گئی ہے ۔ اس میں اچھی طرح خاکہ بند پلیٹ فارم فراہم ہوتا ہے، جہاں طلبہ ضلعی ، ریاستی اور قومی سطح پر اپنے خیالات کا مظاہرہ کر سکتے ہیں ۔ مزید برآں ، طلبہ میں سائنسی سوچ ، تخلیقی صلاحیتوں اور مسائل حل کرنے کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں مدد کے لیے پورے عمل میں رہنمائی فراہم کی جاتی ہے ۔
انسپائر- ایم اے این اےکے اسکیم کے تحت ملک بھر میں آنے والے طلبہ ، اسکولوں اور اضلاع کی تعداد ذیل میں دی گئی ہے:
|
مالی سال
|
شرکت کرنے والے طلبہ کی تعداد
|
شرکت کنندہ اسکولوں کی تعداد
|
احاطہ شدہ اضلاع کی تعداد
|
|
2023-24
|
854553
|
224283
|
719
|
|
2024-25
|
1013229
|
253459
|
723
|
|
2025-26
|
1147343
|
274528
|
729
|
ضلع پلناڈوسمیت آندھرا پردیش میں انسپائر- ایم اے این اے کے کے تحت آنے والے اسکولوں اور اضلاع کی تعداد ذیل میں دی گئی ہے:
|
مالی سال
|
شرکت کرنے والے طلبہ کی تعداد
|
شرکت کنندہ اسکولوں کی تعداد
|
احاطہ شدہ اضلاع
|
پلناڈو ضلع سے شرکت کرنے والے طلبہ کی تعداد
|
پلناڈو ضلع سے شرکت کنندہ اسکولوں کی تعداد
|
|
2023-24
|
40365
|
9259
|
26
|
1224
|
266
|
|
2024-25
|
39444
|
9084
|
26
|
1357
|
303
|
|
2025-26
|
46285
|
10588
|
26
|
1821
|
417
|
آندھرا پردیش بشمول ضلع پلناڈو سے انسپائر- ایم اے این اے کے کے تحت منتخب یا مستفید ہونے والے طلبہ کی تعداد کی تفصیلات ضلع کے لحاظ سے ذیل میں دی گئی ہیں:
|
ضلع
|
2023-24
|
2024-25
|
2025-26
|
|
الوری سیتارام راجو
|
27
|
23
|
14
|
|
اناکاپلی
|
126
|
135
|
125
|
|
اننت پورم
|
141
|
114
|
131
|
|
انامایا
|
294
|
238
|
276
|
|
باپٹلا
|
81
|
90
|
76
|
|
چتور
|
407
|
313
|
263
|
|
مشرقی گوداوری
|
137
|
108
|
81
|
|
ایلورو
|
111
|
144
|
101
|
|
گنٹور
|
131
|
88
|
121
|
|
کاکیناڑہ
|
148
|
116
|
107
|
|
کونسیما
|
104
|
77
|
90
|
|
کرشنا
|
178
|
144
|
115
|
|
کرنول
|
234
|
221
|
169
|
|
این ٹی آر
|
171
|
184
|
163
|
|
نندیال
|
153
|
126
|
124
|
|
نیلور
|
260
|
264
|
174
|
|
پلناڈو
|
111
|
139
|
163
|
|
پاروتی پورم مانیم
|
61
|
65
|
89
|
|
پرکاسم
|
141
|
130
|
123
|
|
سریکاکلم
|
265
|
167
|
197
|
|
سری ستھیہ سائی
|
122
|
71
|
90
|
|
تروپتی
|
304
|
214
|
200
|
|
وشاکھاپٹنم
|
173
|
107
|
93
|
|
وجیا نگرم
|
269
|
167
|
141
|
|
مغربی گوداوری
|
126
|
83
|
71
|
|
وائی ایس آر
|
255
|
165
|
127
|
اڈیشہ کے نبرنگ پور لوک سبھا حلقہ سے انسپائر- ایم اے این اے کے کے تحت آنے والے اسکولوں اور اضلاع کی تعداد ذیل میں دی گئی ہے:
|
مالی سال
|
شرکت کرنے والے طلبہ کی تعداد
|
شرکت کنندہ اسکولوں کی تعداد
|
|
2023-24
|
2511
|
711
|
|
2024-25
|
2125
|
555
|
|
2025-26
|
1564
|
386
|
وزارت نے انسپائر- ایم اے این اےکے جیسے سائنسی تحقیقی پروگراموں میں دیہی علاقوں کے طلبہ اور کم نمائندگی والے طبقوں کی شرکت بڑھانے کے لیے کئی ہدف بند اقدامات نافذ کیے ہیں۔ اسکیم کی رسائی کو بڑھانے کے واسطے ، اسکولوں کو شرکت کے تئیں حساس بنانے اور حوصلہ افزائی کرنے کے لیے اساتذہ کی تربیتی ورکشاپس کے ساتھ ساتھ ریاستی اور ضلعی نوڈل افسران کے ساتھ باقاعدگی سے آگاہی میٹنگیں منعقد کی جاتی ہیں ۔ ویڈیو ، پوسٹر ، سوشل میڈیا اور ای میل مواصلات کا استعمال کرکے ایک جامع ملٹی میڈیا مہم بھی شروع کی گئی ہے تاکہ وسیع تر طبقوں تک ، خاص طور پر دور دراز علاقوں میں پہنچ کی سہولت ہو سکے۔ ان کوششوں کی وجہ سے دیہی علاقوں میں نمایاں ترقی کے ساتھ طلبہ کی شرکت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ آؤٹ ریچ بڑھانے کے علاوہ وزارت نے منتخب طلبہ کے لیے سپورٹ میکانزم کو مضبوط کیا ہے ۔ شارٹ لسٹ کیے جانے والے ہر طالب /طالبہ کو اپنے آئیڈیا کا پروٹو ٹائپ تیار کرنے کے لیے10,000 روپے ملتے ہیں ۔ انہیں اٹل ٹنکرنگ لیب (اے ٹی ایل) کے ذریعے رہنمائی اور تکنیکی مدد تک رسائی بھی فراہم کی جاتی ہے ۔ طلبہ ضلعی، ریاستی اور قومی سطح کے خاکہ بند مقابلوں کے ذریعے پیش قدمی کرتے ہیں ، جس سے ان کی مسلسل مشغولیت اور رو شناسی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ مزید برآں ، اعلیٰ سطح کے مراحل میں منتخب ہونے والے طلبہ کے لیے آئی آئی ٹی اور این آئی ٹی جیسے اہم اداروں کے تعاون سے رہنمائی کی ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ریاستی سطح کے فاتحین کو قومی سطح کی پیشکش کے لیے اپنے پروٹو ٹائپ کو بہتر بنانے کے لیے مالی مدد ملتی ہے ۔ قومی سطح پر طلبہ کو پیٹنٹ فائلنگ کی امداد اور تکنیکی رہنمائی سمیت انکیوبیشن سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، جس سے وہ اپنے خیالات کو قابل توسیع اور سماجی لحاظ سے متعلقہ اختراعات میں تبدیل کر سکتے ہیں ۔
یہ معلومات سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارضیاتی علوم کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ہیں۔
*********
ش ح۔م ش ع۔ش ت
Urdu No-5777
(ریلیز آئی ڈی: 2251554)
وزیٹر کاؤنٹر : 13