سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تاریخی پہل: مہاتما جیوتی با پھولے کو ان کے 200 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ملک کی جانب سے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 APR 2026 8:45PM by PIB Delhi

ایک تاریخی اور بے مثال لمحے میں، حکومت ہند نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں پروقار خراجِ عقیدت کے ساتھ مہاتما جیوتی با پھولے کا 200 واں یوم پیدائش منایا، جو کہ ہندوستان کے عظیم ترین سماجی مصلحین میں سے ایک کو ملک کی اعلیٰ ترین ادارہ جاتی طور پر اعتراف کرنے کی علامت ہے۔

پہلی بار پارلیمنٹ کے احاطے میں واقع 'پیریرنا استھل' پر مہاتما جیوتی با پھولے کو گلہائے عقیدت نذر کیے گئے۔ اس تقریب کی قیادت  صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کی۔ اس موقع پر  سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار، لوک سبھا کے اسپیکر، مرکزی وزراء، ارکانِ پارلیمنٹ اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

قومی رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں پیریرنا استھل پر مہاتما جیوتی با پھولے کو گلہائے عقیدت نذر کیے اور اس عظیم سماجی مصلح کی یاد میں ملک  کی قیادت کی جن کی تعلیم، سماجی مساوات  اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کی گئی انقلابی خدمات نسلوں کو ترغیب دیتی رہی ہیں۔

یہ تقریب ایک بصیرت افروز ماہرِ تعلیم، سماجی مصلح اور مظلوموں کے ہمدرد کے طور پر مہاتما پھولے کی لازوال وراثت کے تئیں ایک متحد قومی خراجِ عقیدت کی عکاسی کرتی ہے۔

ان تمام یادگاری اقدام کی نگرانی حکومت ہند کی سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کی وزارت کے ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن نے  بطور نوڈل ایجنسی کی ہے، جبکہ پروگرام کی سرگرمیوں کا مرکز ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر (ڈی اے  آئی سی)، نئی دہلی رہا۔

یہ تاریخی خراجِ عقیدت ملک بھر میں سال بھر جاری رہنے والی ان تقریبات (اپریل 2026 سے اپریل 2027) کے باقاعدہ آغاز کی علامت ہے جن کا اعلان وزیر اعظم نے کیا تھا، جس کا مقصد تعلیم، مساوات اور سماجی انصاف کے ان نظریات جن کا تصور مہاتما جیوتی با پھولے نے پیش کیا تھا، کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانا ہے ۔

یہ تقریب ایک جامع اور منصفانہ ہندوستان  کی تعمیر میں مہاتما جیوتی با پھولے کے انقلابی نظریات کے احترام اور انہیں آگے بڑھانے کے حوالے سے ملک کے اجتماعی عزم کا ثبوت ہے۔

******

ش ح۔ م ش۔ن م۔

UN- 5762


(ریلیز آئی ڈی: 2251431) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी