ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این سی وی ای ٹی اور کونسل آف آرکیٹیکچر نے کونسل آف آرکیٹیکچر کو ایوارڈ دینے والی باڈی کے طور پراین سی وی ای ٹی کومنظوری دینے کے معاہدے پر دستخط

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 APR 2026 7:12PM by PIB Delhi

کونسل آف آرکیٹیکچر اور نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ نے 10 اپریل 2026 کو ڈوئل ایوارڈنگ باڈی کے طور پر تسلیم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

محترمہ  دیباشری مکھرجی، سکریٹری،ایم ایس ڈی ای ،اور چیئرپرسن،این سی وی ای ٹی، اور پروفیسر (ڈاکٹر) اشوک کمار گابا، ایگزیکٹو ممبراین سی وی ای ٹی کی موجودگی میں معاہدے پر دستخظ ہوئے۔

 

یہ معاہدہ آرکیٹیکچرل ڈومین میں سٹرکچرڈ اور قابلیت پر مبنی ہنر کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ صنعت کاروں، تکنیکی ماہرین، طالب علموں اور پیشہ ور افراد کے وسیع میدان عمل کے لیے صنعت سے منسلک کورسز کی ترقی کے قابل بنائے گا، اس طرح روزگار کی صلاحیت میں اضافہ، اعلیٰ ہنر کو فروغ دینے، اور تعلیم اور صنعت کی ضروریات کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ ایم او یو حکومت ہند کے وژن کے مطابق قومی ہنر مندی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئےسی او اے کے عزم کو تقویت دیتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001V7NC.jpg

(ش ح۔اص)

UR No 5707


(ریلیز آئی ڈی: 2250998) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी