ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
این سی وی ای ٹی اور ہریانہ نالج کارپوریشن لمیٹڈ نے ہریانہ نالج کارپوریشن لمیٹڈ کو ایوارڈ دینے والی باڈی کے طور پراین سی وی ای ٹی کو منظوری دینے کے معاہدے پر دستخط
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 APR 2026 7:10PM by PIB Delhi
نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این سی وی ای ٹی) نے ہریانہ نالج کارپوریشن لمیٹڈ کے ساتھ 10 اپریل 2026 کو این سی وی ای ٹی کو م پورے ملک میں ایوارڈ دینے والی باڈی (دوہری زمرہ) کے طور پر تسلیم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدمحترمہ دیباشری مکھرجی، سکریٹری،ایم ایس ڈی ای ، اور چیئرپرسن،این سی وی ای ٹی، اور پروفیسر (ڈاکٹر) اشوک کمار گابا، ایگزیکٹو ممبر، این سی وی ای ٹی کی موجودگی میں ہوا۔اس منظری سے ایچ کے سی ایل کو پورے بھارت میں اپنی منظور شدہ قابلیت کے لیے سیکھنے والوں کو ایوارڈ دینے، جانچنے اور تصدیق کرنے کا اختیار حاصل ہے، بشمول اس کے اپنے کیمپس اور تربیتی مراکز کے ذریعے جو تنظیم کی مکمل ملکیت یا زیر انتظام ہیں۔
ایک منظم اور توسیع پذیر تربیتی ماحولیاتی نظام کے ساتھ،ایچ کے سی ایل سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ تعلیم اور روزگار کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا، جو قومی ہنر مندی کی ترجیحات کے مطابق مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت کی تخلیق میں اپنا حصہ ڈالے گا۔
دس اپریل 2026 کو ہریانہ نالج کارپوریشن لمیٹڈ کے ساتھ این سی وی ای ٹی کو ایوارڈ دینے والی باڈی کے طور پر منظور کرنے کے معاہدے پر دستخط۔

******
(ش ح۔اص)
UR No 5706
(ریلیز آئی ڈی: 2250993)
وزیٹر کاؤنٹر : 10