ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہینڈلوم بنکروں کے لیے رعایت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 MAR 2026 3:18PM by PIB Delhi

قومی ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام کے مختلف اجزاء کے تحت مالی امداد کی تجاویز ریاستی حکومتوں اور دیگر تنظیموں سے موصول ہوتی ہیں ۔  اسکیم کے رہنما خطوط کے لحاظ سے ان تجاویز کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور اسکیم کے تحت دستیاب بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے ۔  گزشتہ پانچ سالوں اور رواں برس کے دوران مالی مدد حاصل کرنے والے ہینڈلوم کلسٹرز اور مارکیٹنگ ایونٹس کی ریاست کے لحاظ سے تعداد ذیل میں دی گئی ہے ۔  ہینڈلوم بنکروں کو مناسب قیمت پر دھاگہ دستیاب کرانے کے لیے ملک بھر میں خام مال کی سپلائی اسکیم بھی نافذ کی جا رہی ہے ۔

اسکیموں کے تحت ہینڈلوم تنظیموں/بنکروں کے لیے درج ذیل قسم کے فوائد دستیاب ہیں: -

  1. کونسیسیشنل کریڈٹ / ویور مدرا اسکیم کے تحت: انفرادی بنکر/بنکر کاروباری کے لیے قرض کی رقم پر 20 فیصد تک مارجن منی امداد (زیادہ سے زیادہ 25؍ہزار روپے تک)، جبکہ ہینڈلوم تنظیموں کے لیے زیادہ سے زیادہ 20؍ لاکھ روپے تک فراہم کی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ 7؍فیصد تک شرحِ سود میں سبسڈی اور تین سال کی مدت کے لیے ہینڈلوم تنظیموں کو کریڈٹ گارنٹی فیس کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔
  2. ہتھ کرگھا سموردھن سہائیتاکے تحت: ہینڈلوم بنکروں/مزدوروں کے لیے لومز اور آلات کی جدید کاری کے لیے مالی امداد دی جاتی ہے تاکہ کپڑے کے معیار اور پیداوار میں بہتری آئے اور مزدوروں کو کم مشقت کرنی پڑے۔ اس اسکیم میں اخراجات کی تقسیم  درج ذیل ہے: 90 فیصد حکومت ہند برداشت کرتی ہے اور 10 فیصد مستفیدین ادا کرتےہیں۔
  3. انفرادی ورک شیڈ کی تعمیر کے لیےایس ٹی/ایس سی / بی پی ایل:خواتین/معذور مستفیدین کے لیے 100 فیصد اخراجات حکومتِ ہند برداشت کرتی ہے، جبکہ دیگر مستفیدین کے لیے75 فیصد حکومت ہند اور 25 فیصد مستفید شخص ادا کرتا ہے۔
  4. لائٹنگ یونٹ (بشمول سولر لائٹنگ سسٹم) کی خریداری کے لیے: ہینڈلوم بنکروں/مزدوروں کو مالی امداد دی جاتی ہے۔ اس میں اخراجات کی تقسیم90 فیصد حکومتِ ہند اور 10 فیصد مستفید شخص  اداکرتا ہے۔
  5. خام مال کی سپلائی اسکیم(آر ایم ایس ایس) کے تحت تمام اقسام کے دھاگے  کے لیے فریٹ چارجز واپس کیے جاتے ہیں اورکپاس سے تیار دھاگے، ملکی ریشم، اون اور لینن د ھاگے اور قدرتی ریشوں کے ملے جلے دھاگوں پر 15؍فیصد تکقیمت پر سبسڈی دی جاتی ہے، تاہم مقدار کی حد  نافذ ہوتے ہیں۔

ریاست کے لحاظ سے 21-2020سے25-2024 اور رواں برس26-2025 (28.02.2026 تک) کے دوران ہینڈلوم کلسٹرز اور مارکیٹنگ ایونٹس کی مالی مدد کی گئی ۔

 

نمبر شمار

ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے

مالی مدد یافتہ ہینڈلوم کلسٹرز کی  تعداد

 مالی مددہینڈلوم مارکیٹنگ ایونٹس  کی تعداد

مشرقی زون

1

اروناچل پردیش

22

33

2

آسام

29

103

3

بہار

19

17

4

جھارکھنڈ

2

6

5

منی پور

34

52

6

میگھالیہ

3

-

7

میزورم

18

37

8

ناگالینڈ

4

56

9

اوڈیشہ

5

22

10

سکم

1

22

11

تریپورہ

12

31

12

مغربی بنگال

13

15

مشرقی زون کی کل تعداد

162

394

مغربی زون

13

چھتیس گڑھ

5

6

14

گجرات

5

-

15

گوا

-

2

16

مدھیہ پردیش

8

26

17

مہاراشٹر

7

6

 مغربی زون کی کل تعداد

25

40

شمالی زون

18

ہریانہ

-

2

19

ہماچل پردیش

9

11

20

جموں و کشمیر

2

13

21

لداخ

-

3

21

پنجاب

-

2

22

راجستھان

2

7

23

اتراکھنڈ

-

8

24

اتر پردیش

38

54

 شمالی زون کی کل تعداد

51

100

جنوبی زون

25

آندھرا پردیش

44

40

26

کرناٹک

2

25

27

کیرالہ

15

7

28

پڈوچیری

-

2

29

تمل ناڈو

34

29

30

تلنگانہ

26

22

جنوبی زون کی کل تعداد

121

125

مجموعی

359

659

 

یہ معلومات ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر  جناب گری راج سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

******

ش ح۔م ع ن۔  ش ب ن

U-NO.5686


(ریلیز آئی ڈی: 2250869) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी