بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے کوسٹل سیڈر انویسٹمنٹس بی وی کی جانب سے فلور ہوٹلز میں بعض ایکویٹی شیئرز کے حصول اور لیمن ٹری ہوٹلز گروپ کی اندرونی تنظیم نو کو، جو انضمام اور تقسیم کے ذریعے کی جا رہی ہے، منظور کر لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 APR 2026 8:26PM by PIB Delhi

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے کوسٹل سیڈر انویسٹمنٹس بی وی کی جانب سے فلور ہوٹلز لمیٹڈ میں بعض ایکویٹی شیئرز کے حصول اور لیمن ٹری ہوٹلز لمیٹڈ گروپ کی اندرونی تنظیمِ نو کو، جو انضمام اورتقسیم کے ذریعے کی جا رہی ہے، منظور کر لیا ہے۔

مجوزہ امتزاج میں کوسٹل سیڈر انویسٹمنٹس بی وی (کوسٹل) کی جانب سے فلور ہوٹلز لمیٹڈ (ایف ایچ ایل) میں بعض ایکویٹی حصص کا حصول اور لیمن ٹری ہوٹلز لمیٹڈ (ایل ٹی ایچ) گروپ کی اندرونی تنظیمِ نو شامل ہے، جو انضمام اور تقسیم کے ذریعے انجام دی جائے گی۔

کوسٹل ایک انویسٹمنٹ ہولڈنگ کمپنی ہے جو نیدرلینڈز میں قائم ہے اور مکمل طور پر واربرگ پنکس گروپ کی ملکیت یا انتظام میں ہے۔

ایل ٹی ایچ ایک مہمان نوازی (ہاسپٹیلٹی) کمپنی ہے جو مختلف اقسام کے صارفین کی ضروریات پوری کرتی ہے، جن میں کم خرچ سفر کرنے والے افراد سے لے کر پریمیم کاروباری اور تفریحی مسافر شامل ہیں۔

ایف ایچ ایل، جو ایل ٹی ایچ کی ذیلی کمپنی ہے، اپنے اور اپنی ذیلی کمپنیوں کے ذریعے براہِ راست ہوٹلز کی ملکیت رکھتی ہے اور انہیں لیز پر دیتی ہے۔

ضم ہونے اورتقسیم ہونے والی کمپنیاں۔ ہیمسٹیڈ لیونگ پرائیویٹ لمیٹڈ (ہیمسٹیڈ)، کارنیشن ہوٹلز پرائیویٹ لمیٹڈ (کارنیشن)، کینری ہوٹلز پرائیویٹ لمیٹڈ (کینری)، اوریول ڈاکٹر فریش ہوٹلز پرائیویٹ لمیٹڈ (اوریول)، ماناکن ریزورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ (ماناکن) اور سُکھ ساگر کمپلیکسز پرائیویٹ لمیٹڈ (سُکھ ساگر) لیمن ٹری ہوٹلز لمیٹڈ کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنیاں ہیں اور بھارت میں ہوٹل کے شعبے میں سرگرم ہیں۔

محترمہ ایلا دوبے، محترمہ لیلیٹ دوبے، اسپینک مینجمنٹ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ایم ایس پی ایل) اور اسپیرو بلڈویل پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس بی پی ایل) لیمن ٹری ہوٹلز لمیٹڈ کے پروموٹرز یا پروموٹر گروپ کا حصہ ہیں۔

کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔

********

 ش ح۔ ع ح۔ ش ت

Urdu No-5655


(ریلیز آئی ڈی: 2250688) وزیٹر کاؤنٹر : 17
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी