جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اکیسویں مرکزی نگرانی کمیٹی کی میٹنگ (حصہ II) میں دریاؤں کی بحالی اور آلودگی میں کمی پر ریاستوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 APR 2026 7:59PM by PIB Delhi

دریاؤں کی بازبحالی کے موضوع پر مرکزی نگرانی کمیٹی (سی ایم سی) کی اکیسویں میٹنگ (حصہ- II)  کا اہتمام آج، ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی اینڈ جی آر، جل شکتی کی وزارت کے سکریٹری جناب وی ایل کانتا راؤ کی صدارت میں ہوا۔ اس میٹنگ میں جناب زیغم علی خان، جوائنٹ سکریٹری (این آر سی ڈی) ، اور جناب انوپ کمار شریواستو، اگزیکیوٹیو ڈائرکٹر (تکنیکی)، این ایم سی جی کے علاوہ وزارت، سی پی سی بی، این آر سی ڈی، این ایم سی جی کے سینئر افسران ، اور متعلقہ ریاستی حکومتوں اور ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

 

 

کمیٹی نے آلودہ ندیوں کے لیے ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا، جس میں ایس ٹی پیز/ سی ای ٹی پیز کی پیشرفت، موجودہ سیوریج ٹریٹمنٹ انفراسٹرکچر کے کام اور تعمیل کی صورتحال، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ مداخلت، اور ماحولیاتی بہاؤ اور فلڈ پلین ریگولیشن سے متعلق مسائل شامل ہیں۔ ساحلی علاقوں میں آلودگی کے انتظام کے لیے ایکشن پلان جمع کرانے کی صورت حال کے ساتھ ساتھ ریور ریجوینیشن کمیٹیوں (آر آرسیز) کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا گیا۔

چیئر نے اس بات پر زور دیا کہ سیوریج کی پیداوار اور ٹریٹمنٹ کے درمیان فرق کو ختم کرنا، موجودہ ایس ٹی پیز کے بہترین استعمال اور تعمیل کو یقینی بنانا، اور جاری منصوبوں کو تیز کرنا دریا کے پانی کے معیار میں مسلسل بہتری کے حصول کے لیے اہم ہیں۔ سکریٹری نے ریاستوں کو مزید مشورہ دیا کہ وہ علاج شدہ گندے پانی کے دوبارہ استعمال میں اضافہ کریں، متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ علاج شدہ پانی کے دوبارہ استعمال کی پالیسی کو اپنائیں، اگر ابھی تک ایسا نہیں کیا گیا ہے، فلڈ پلین زوننگ کو مضبوط کریں، نگرانی کے طریقہ کار کو بہتر بنائیں، اور ماہانہ پیشرفت رپورٹس (ایم پی آر) کو بروقت جمع کرنے کو یقینی بنائیں۔

کمیٹی نے تمل ناڈو، کرناٹک، سکم، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، تریپورہ، تلنگانہ، آندھرا پردیش، دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو، مہاراشٹرا، گوا اور ہماچل پردیش کے سلسلے میں پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:5644


(ریلیز آئی ڈی: 2250602) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: English , Kannada , हिन्दी