یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

فومی دفاعی اکیڈمی اور بحری اکیڈمی کے امتحان(دوئم)-2025کے حتمی نتائج کا اعلان

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 APR 2026 1:19PM by PIB Delhi

14 ستمبر 2025 کو یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ منعقدہ تحریری امتحان کے نتائج اور 156 ویں کورس کے لئے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے آرمی ، نیوی اور ایئر فورس ونگز اور 118 ویں انڈین نیول اکیڈمی کورس (آئی این اے سی) کی خاطرنیول اکیڈمی میں داخلے کے لئے وزارت دفاع کے سروسز سلیکشن بورڈ کے ذریعہ منعقدہ انٹرویو کی بنیاد پردرج ذیل فہرست کوالیفائی کرنے والے 742 امیدواروں کی میرٹ کی ترتیب کے مطابق ہے۔ مندرجہ بالا کورسز کے آغاز کی تاریخ سے متعلق تفصیلی معلومات وزارت دفاع کی ویب سائٹس پرموجود ہے جس کے لیے دیئے گئے لنک یعنی www.joinindianarmy.nic.in www.joinindiannavy.gov.in اور www.careerindianairforce.cdac.in پر کلک کریں ۔

2. ان فہرستوں کی تیاری میں طبی معائنے کے نتائج کو مدنظر نہیں رکھا گیا ہے ۔

3. یہ تمام امیدواروں کی امیدواری عبوری  ہے، بشرطیکہ وہ اپنی تاریخ پیدائش، تعلیمی قابلیت وغیرہ کے ثبوت فراہم کریں جو انہوں نے دعویٰ کیا ہے، اور یہ سرٹیفکیٹس براہِ راست ۔ بھرتی کے ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل ، ایڈجوٹنٹ جنرل کی برانچ ، انٹیگریٹڈ ہیڈ کوارٹر ، وزارت دفاع (آرمی)ویسٹ بلاک نمبر III ، ونگ-آر کے پورمI،نئی دہلی-110066کو جمع کرائیں، جہاں یہ پہلے سے جمع نہیں کرائے گئے ہیں، اور یہ سرٹیفکیٹس یو پی ایس سی کو نہیں بھیجنے ہیں۔

4. اگر پتے میں کوئی تبدیلی آتی ہے تو امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر مذکورہ بالا  دیئے گئے پتے پر براہ راست آرمی ہیڈ کوارٹر کو مطلع کریں ۔

5. نتیجہ یو پی ایس سی کی ویب سائٹ https:// www.upsc.gov.in. پر بھی دستیاب ہے ۔  تاہم امیدواروں کے نمبر حتمی نتائج کے اعلان کی تاریخ سے 15 دن بعد ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے ۔

6. مزید معلومات کے لیے امیدوار کمیشن کے گیٹ ‘سی’ کے قریب سہولت کاؤنٹر سے ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر۔ 23385271011-/23381125011-/23098543 011- پر کسی بھی کام کے دن 10:00 گھنٹے سے 17:00 گھنٹے کے درمیان رابطہ کر سکتے ہیں۔  اس کے علاوہ ایس ایس بی/انٹرویو سے متعلق معاملے کے لیے امیدوار 26175473 011-ٹیلی فون نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ مزید یہ کہ  joinindianarmy.nic.in فوج کے لئے پہلی پسند کے طور پر ، 23010097011-/ای میل: آفیسر نیوی [at] nic [dot] in پر joinindianarmy.nic.in بحریہ/بحریہ اکیڈمی کے لئے پہلی پسند کے طور پر اور23010231 -011 Extn پہلی پسند کے طور پر ایئر فورس کے لئے7610/7646/7645یا   www.careerindianairforce.cdac.in  پر کلک کرسکتے ہیں۔

نتائج کے لیےدیئے گئے لنک پر کلک کریں

****

ش ح۔ ش م ۔ اش ق

U. No- 5612


(ریلیز آئی ڈی: 2250428) وزیٹر کاؤنٹر : 19
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati