مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی آر اے آئی نے سیٹلائٹ کمیونی کیشن نیٹ ورک آتھرائزیشن اور سیٹلائٹ کمیونی کیشن نیٹ ورک فراہم کنندگان کو اسپیکٹرم کی تفویض پر مشاورتی مقالہ جاری کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 APR 2026 6:59PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی )نے آج سیٹلائٹ کمیونی کیشن نیٹ ورک آتھرائزیشن اور سیٹلائٹ کمیونی کیشن نیٹ ورک فراہم کنندگان کو اسپیکٹرم کی تفویض پر مشاورتی مقالہ جاری کیا ہے۔

محکمہ مواصلات نے 03.07.2025 کو ٹی آر اے آئی کو یہ بتایا تھا کہ ’’حکومت نے ٹیلی مواصلات ایکٹ، 2023 کے سیکشن 3(1) (بی) کے تحت سیٹلائٹ کمیونی کیشن نیٹ ورک (ایس سی این) آتھرائزیشن کو متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے‘‘ اور ٹی آر اے آئی سے  سیٹلائٹ کمیونی کیشن نیٹ ورک (ایس سی این) آتھرائزیشن کے لیے  شرائط و ضوابط فراہم  کرنے کی درخواست کی ہے جن میں اس طرح کی آتھرائزیشن کے تحت فیڈر لنک اور یوزر لنک دونوں کے لیے اسپیکٹرم کی تفویض کا نظم بھی شامل ہے۔

اس سلسلے میں، ٹی آر اے آئی نے اسٹیک ہولڈرز سے تبصرے اور جوابی تبصرے طلب کرنے کے لیے سیٹلائٹ کمیونیکیشن نیٹ ورک کی اجازت کے لیے فریم ورک، اور سیٹلائٹ کمیونیکیشن نیٹ ورک فراہم کرنے والوں کو سپیکٹرم کی تفویض پر ایک مشاورتی مقالہ جاری کیا ہے۔ مشاورتی کاغذ کے ذریعے اٹھائے گئے مسائل پر تحریری تبصرے 06.05.2026 تک اسٹیک ہولڈرز سے اور 20.05.2026 تک جوابی تبصرے طلب کیے جاتے ہیں۔ مشاورتی مقالہ ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ (www.trai.gov.in) پر دستیاب ہے۔

تبصرے اور جوابی تبصرے ترجیحی طو رپر الیکٹرانک شکل میں advmn@trai.gov.in پر ارسال کیے جا سکتے ہیں۔ کس بھی طرح کی وضاحت/ اطلاع کے لیے، جناب اکھلیش کمار ترویدی، ایڈوائزر (نیٹ ورکس، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ)، ٹی آر اے آئی سے ٹیلی فون نمبر +91-11-20907758 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:5591


(ریلیز آئی ڈی: 2250273) وزیٹر کاؤنٹر : 16
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी