قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کی ہمہ گیر کوریج

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 APR 2026 1:25PM by PIB Delhi

راجیہ سبھا میں آج ایک غیر ستارہ والےسوال کے جواب میں مرکزی وزیر مملکت جناب درگا داس اویکے نے کہا کہ حکومت نے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول(ای ایم آر ایس) اسکیم کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، تاکہ درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے، خصوصاً دور دراز اور پسماندہ قبائلی علاقوں میں۔مرکزی بجٹ 19–2018 میں، حکومت ہند نے فیصلہ کیا کہ ایسے بلاکس میں، جہاں ایس ٹی آبادی 50 فیصد سے زیادہ ہو اور کم از کم 20,000 قبائلی افراد (مردم شماری2011 کے مطابق) موجود ہوں، وہاں جماعت ششم سے بارہویں تک کے لیے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول قائم کیے جائیں گے۔ اسی مناسبت سے ملک بھر میں728  ای ایم آر ایس کی منظوری دی گئی، جن میں288 پرانے اسکول شامل تھے جو آئین ہند کے آرٹیکل275 (1) کے تحت گرانٹس اِن ایڈ اسکیم کے ذریعے قائم کیے گئے تھے، جبکہ 440 نئے ای ایم آر ایس شامل ہیں۔اب تک 723 ای ایم آر ایس کی منظوری دی جا چکی ہے، جن میں سے 499 میں تعلیم جاری ہے۔ یہ توسیع درج فہرست قبائل کے طلبہ کو معیاری رہائشی تعلیم کی فراہمی کے لیے ایک طویل مدتی پالیسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

ای ایم آر ایس کا قیام بلاک سطح کے مقررہ دوہرےمعیارکی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ 728 نشان زد بلاکس تک اسکیم کی توسیع، پسماندہ علاقوں میں ایس ٹی طلبہ کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ حکومت ای ایم آر ایس اسکیم سمیت مختلف مخصوص اقدامات کے ذریعے قبائلی طلبہ کے لیے تعلیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کی خاطر پرعزم ہے۔

----------------------------------------------

ش ح۔ع ح۔ش ت

UN-NO-5532


(ریلیز آئی ڈی: 2249932) وزیٹر کاؤنٹر : 18
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी