عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سادھنا سپتاہ کے افتتاح کے موقع پر کابینہ سکریٹری ڈاکٹر ٹی وی سوم ناتھن  نے کہا کہ سول سروسز میں مستقبل کی قیادت کا تعین محض سنیارٹی سے نہیں، بلکہ اہلیت کی بنیادپر  کیا جائے گا

کابینہ سکریٹری ڈاکٹر ٹی وی سوم ناتھن نے اس بات پر زور دیا کہ مشن کرم یوگی کو آخری مرحلےتک حکمرانی کو مضبوط بنانےکیلئے ضلع کی سطح تک پہنچنا چاہیے

مشن کرم یوگی ایک قومی کوشش ہے جس کیلئے ہر سطح پر جوابدہی کی ضرورت ہے: کابینہ سکریٹری

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 APR 2026 6:23PM by PIB Delhi

کرم یوگی سادھنا سپتاہ کے دوران سینئر عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے، حکومت ہند کے کابینہ سکریٹری ڈاکٹر ٹی وی سوم ناتھن نے کہا کہ سرکاری اداروں کے اندر سیکھنے کی ایک مضبوط ثقافت کو فروغ دینا بنیادی طور پر قیادت پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب اعلیٰ حکام سرگرمی سے سیکھنے کے عمل میں مشغول ہوتے ہیں اور ذاتی طورپررہنمائی کرتے ہیں تو یہ مجموعی تنظیمی اخلاقیات کو تشکیل دیتا ہے۔ مشن کرم یوگی کو ایک قومی پہل کے طور پر بیان کرتے ہوئے، انہوں نے زوردیا کہ اس کا حقیقی اثر اس وقت واضح ہو گا جب یہ ضلع اور نچلی سطح تک پہنچے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صفِ اوّل کے افسران کو اپنے فرائض کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کے لئے لازمی مہارتوں، حوصلہ افزائی اور قابلیت سے لیس ہونا چاہیے۔

مسلسل سیکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئےکابینہ سکریٹری نے کہا کہ اگرچہ سول سروسز کے اندر ترقی سینیارٹی کی بنیاد پرفطری طور پر مل سکتی ہے، لیکن حقیقی ذمہ داری کے عہدوں کا حصول تیزی سے میرٹ اور کارکردگی کی ثابت شدہ صلاحیت پر منحصر ہے۔ ایک مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ ‘‘سینیارٹی ایک ایسی قوت کے طور پر کام کر سکتی ہے جو کسی کرئیر کو اوپر کی طرف لے جاتی ہے،  لیکن اصل بلندی کا تعین صلاحیت کرتی ہے ۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں، جہاں علم اور مہارتیں جلد پرانی ہو جاتی ہیں، مسلسل سیکھنا نہ صرف حکمرانی کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے بلکہ افراد کو اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مکمل طور پر بروئے کار لانے کے قابل بھی بناتا ہے۔

یہ خطاب نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں منعقدہ ‘کرم یوگی سادھنا سپتاہ’ کے ایک خصوصی اجلاس کے دوران کیا گیااور اس میں حکومت ہند کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ تربیتی اداروں اور معیار کی یقین دہانی کے فریم ورک پر مرکوز موضوعاتی بات چیت کے بعد یہ سیشن دوپہر کے کھانے کے بعد کےپروگرام کا حصہ تھا۔ اس سیشن کے دوران، کابینہ سکریٹری نے حکمرانی کے نظام کے اندر صلاحیت سازی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے بارے میں اپنی بصیرت کا اشتراک کیا۔

اس سے پہلے دن میں، حکومت ہند کے چیف اکنامک ایڈوائزر، ڈاکٹر وی اننتھ ناگیشورن نے صلاحیت سازی کے ذریعے ایک قابل اطلاق اور کاروباری ریاست کی تعمیر پر ایک ماسٹر کلاس پیش کیا۔ انہوں نے حکمرانی میں مصنوعی ذہانت کے کردار کے بارے میں بات کی اور اس بات پر زور دیا کہ تیز رفتار تبدیلی کے دور میں حکومتوں کو سیکھنے، اپنانے اور مؤثر طریقے سے جواب دینے کی صلاحیت کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمدگی کی جستجو میں وقت کی پابندی کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے اور یہ کہ سیکھنے پر مرکوز گورننس سسٹم پیچیدگی اور غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہیں۔

دن کے دوران دو اہم موضوعاتی سیشن بھی منعقد ہوئے۔ سول سروسز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی قومی کانفرنس میں مرکزی اور ریاستی تربیتی اداروں، پی ایس یوز اور وزارتوں کے 600 سے زیادہ مندوبین کی شرکت دیکھی گئی، جو چار ورکنگ گروپس کے ذریعے وضع کردہ قابل عمل سفارشات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ ان سفارشات میں باہمی تعاون کے ساتھ صلاحیت کی تعمیر، ادارہ جاتی قیادت، اے آئی سے چلنے والی تربیت کے معیار کو بڑھانا اور پائیدار مالیاتی طریقہ کار کا احاطہ کیا گیا ہے۔ وہ 150 سے زائد عہدیداروں کے ساتھ مشاورت اور مختلف شعبوں میں 62 تربیتی اداروں کے ساتھ مصروفیات پر مبنی تھے۔

کرم یوگی کوالٹی فریم ورک پر منعقدہ ایک اجلاس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ آئی جی او ٹی  پلیٹ فارم پر سیکھنے کے عمل کو کس طرح مؤثر فیصلہ سازی اور خدمات کی فراہمی میں بہتری سے جوڑا جا سکتا ہے۔ یہ فریم ورک صنعت، ماہر تعلیم اور حکومت کے ماہرین کی شمولیت سے ایک کثیر جہتی مشاورتی عمل کے ذریعے تیار کیا گیا ہے، جو معیار کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع لائف سائیکل نقطۂ نظر فراہم کرتا ہے۔ اس میں دریافت، ڈیزائن، ترقی، فراہمی، جائزہ  اور بہتری  کے مراحل شامل ہیں۔ ٹاسک فورس کے اراکین پر مشتمل پینل مباحثے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سیکھنے کے عمل کو حقیقی انتظامی حالات سے جوڑنا نہایت ضروری ہے، جبکہ اراکین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزاز بھی دیا گیا۔

ڈاکٹر سوماناتھن نے ریاستی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ مشن کرم یوگی کو فعال طور پر اپنائیں اور اس کو وسعت دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض مرکزی حکومت کی پہل نہیں ہے، بلکہ ایک قومی کوشش ہے جس میں حکمرانی کی تمام سطحوں پر ملکیت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریاستوں کو اپنے نظم و نسق کے نظام میں بالخصوص ضلع اور ذیلی اضلاع کی سطح پر صلاحیت سازی کو مربوط کرنے میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پرسونل اینڈ ٹریننگ، کیپسٹی بلڈنگ کمیشن اور کرم یوگی بھارت جیسے ادارے مشترکہ فریم ورک، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور مختلف اقدامات کے ذریعے اس توسیع میں تعاون کر رہے ہیں۔ ان اقدامات کو مقامی ضروریات اور سیاق و سباق کے مطابق بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نظم و نسق اور علم کے نظام میں تبدیلی کی رفتار نمایاں طور پر تیز ہوئی ہے، جس سے مہارت کی مسلسل اپ گریڈیشن کے بغیر موثر ہونا مشکل ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اگرچہ پہلے محدود ذرائع سے اپ ڈیٹ رہنا ممکن تھا لیکن اب ایک منظم اور مسلسل سیکھنے کا عمل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے گورننس سسٹم میں کارکردگی اور صلاحیت پر زیادہ زور دینے کا امکان ہے۔ اس تناظر میں، مسلسل صلاحیت سازی نہ صرف عوامی خدمت کے لیے ایک ضرورت ہے بلکہ فرد کی اپنی پیشہ ورانہ ترقی میں سرمایہ کاری بھی ہے۔

کرم یوگی سادھنا سپتاہ جو 2 اپریل سے 8 اپریل 2026 تک منعقد کیا جا رہا ہے، مشن کرم یوگی کے تحت ایک ملک گیر پہل ہے جس کا مقصد سول سروسز کے اندر مسلسل سیکھنے کے عمل کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ پروگرام کلیدی موضوعات جیسے کہ ٹیکنالوجی،روایت اور مضبوط نتائج پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور مستقبل کے، شہریوں پر مرکوز گورننس ایکو سسٹم کی تعمیر کے لیے وزارتوں، ریاستوں اور سول سروس کے تربیتی اداروں کو اکٹھا کرتا ہے۔ یہ پہل مشن کرم یوگی کے پانچ سال مکمل ہونے اور صلاحیت سازی کے مختلف نئے اقدامات کے آغاز کا نشان ہے۔

1.jpg

2.jpg

3.jpg

***

ش ح۔ ک ا۔ ن م

U.NO.5477

 


(ریلیز آئی ڈی: 2249553) وزیٹر کاؤنٹر : 16
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी