وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کے پروجیکٹ چیتک نے اپنا 47 واں یومِ تاسیس منایا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 APR 2026 7:52PM by PIB Delhi

بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کے پروجیکٹ چیتک نے 4 اپریل 2026 کو بیکانیر، راجستھان میں اپنا 47 واں یومِ تاسیس منایا۔ یہ موقع مغربی سیکٹر کے اسٹریٹجک طور پر اہم علاقوں میں چار دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اس کی بے لوث خدمات کی عکاسی کرتا ہے۔

1980 میں اسی دن شروع کیے گئے اس منصوبے نے راجستھان، پنجاب اور گجرات کے شمالی حصوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور دیکھ بھال میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے ذریعے سرحدی علاقوں کو باہم مربوط کیا گیا، جس سے نہ صرف قومی سلامتی کو تقویت ملی بلکہ علاقائی ترقی کو بھی فروغ حاصل ہوا۔

اپنے نصب العین "چیتک کا پریاس، دیش کا وکاس" کے تحت پروجیکٹ چیتک، جغرافیائی وسعت کے اعتبار سے بی آر او کے سب سے بڑے منصوبوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ منصوبہ 4,000 کلومیٹر سے زائد سڑکوں کے نیٹ ورک اور 214 کلومیٹر طویل ڈچ کم بنڈ (کھائی کم بند)پر محیط ہے۔ یہ بین الاقوامی سرحد کی جانب جانے والی اہم فیڈر سڑکوں کی دیکھ بھال کے ذریعے دفاعی افواج کو مؤثر معاونت فراہم کرتا ہے، جبکہ ان سڑکوں کو نیشنل ہائی وے کے ڈبل لین معیار تک اپ گریڈ کرنے کی مسلسل کوششیں بھی جاری ہیں۔

***

UR-5401

(ش ح۔اس ک  )

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 2249045) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी