اسٹیل کی وزارت
مالی سال 2025-26 میں ریکارڈ فروخت اور پیداوار نے ایس اے آئی ایل کی تاریخ کی بہترین کارکردگی کو ممکن بنایا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 APR 2026 7:42PM by PIB Delhi
ملک کی سب سے بڑی سرکاری فولاد ساز کمپنی، اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل) نے مالی سال 2025-26 میں اپنی اب تک کی بہترین کارکردگی حاصل کی اور فروخت و پیداوار دونوں شعبوں میں نئے ریکارڈ قائم کیے۔
کمپنی نے اپنے برانڈ کی موجودگی اور صارفین تک رسائی کو مضبوط بناتے ہوئے 20.14 ملین ٹن (ایم ٹی) کی ریکارڈ فروخت درج کی، جو کہ گزشتہ سال کی 18.07 ملین ٹن کے مقابلے میں 11.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔ یہ ترقی تمام مصنوعات کے زمروں میں فروخت میں اضافے کے ساتھ ہمہ گیر رہی۔
پیداوار کے میدان میں بھی ایس اے آئی ایل نے اپنی تاریخ کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خام فولاد کی پیداوار 19.43 ملین ٹن (ایم ٹی) اور قابلِ فروخت فولاد کی پیداوار 19.176 ملین ٹن تک پہنچا دی، جو کہ تمام سابقہ ریکارڈز سے زیادہ ہے۔
عملی کارکردگی میں بہتری اور مؤثر کارگزاری کے ذریعے کمپنی نے اپنی پیشہ ورانہ برتری کو مزید مضبوط کیا، جو پائیدار اور مسابقتی فولاد سازی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ایس اے آئی ایل نے 1.25 ملین ٹن کی ریکارڈ سپلائی بھارتی ریلوے کو فراہم کی، جبکہ یونیورسل ریل مل سے طویل ریل کی تاریخ کی بلند ترین پیداوار حاصل کی گئی، جو اس کی عملی مہارت اور بھارت میں ریلوے کے پھیلاؤ میں اس کے اسٹریٹجک کردار کو نمایاں کرتی ہے۔
برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا اور یہ 2.9 لاکھ ٹن تک پہنچ گئیں، جو 162 فیصد کی شاندار ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔ کمپنی نے بھوٹان سمیت نئے بین الاقوامی بازاروں میں بھی کامیابی کے ساتھ اپنی موجودگی قائم کی۔
یہ کامیابیاں اس بات کو مزید مستحکم کرتی ہیں کہ ایس اے آئی ایل مسلسل قدر فراہم کرنے، اپنے برانڈ کو مضبوط بنانے اور مختلف مارکیٹوں میں صارفین تک اپنی رسائی کو بڑھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 5361
(ریلیز آئی ڈی: 2248662)
وزیٹر کاؤنٹر : 9