راجیہ سبھا سکریٹیریٹ
azadi ka amrit mahotsav

چیئرمین کی جانب سے ریفرنس

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 APR 2026 3:51PM by PIB Delhi

 چیئرمین: معزز اراکین، آج، 2 اپریل کو دنیا بھر میں آٹزم  سے متعلق بیداری کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جیسا کہ اقوامِ متحدہ نے متعین کیا ہے۔ اس موقع پر، یہ ایوان آٹزم سے متاثرہ افراد کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے اس سال کے موضوع، "نیورو ڈائیورسٹی اور اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کو فروغ دینا "، اس بات پر زور دیتے ہیں کہ نیورو ڈائیورسٹی کو انسانی تنوع کا لازمی حصہ تسلیم کیا جائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ ہماری ترقیاتی کوششیں سبھی کی شمولیت والی اور پائیدار ہوں۔ آٹزم اسپیکٹرم کی خرابی افراد کے بات چیت کے رویے اور سماجی تعلقات پر اثر انداز ہوتی ہے؛ تاہم، اسپیکٹرم پر موجود افراد میں منفرد صلاحیتیں اور قابلیتیں پائی جاتی ہیں جو مناسب مدد اور مواقع کے ساتھ ہمارے معاشرے کو بہت زیادہ مالا مال کر سکتی ہیں۔

ہندوستان نے معذور افراد کے حقوق کے قانون، 2016 اور نیشنل ٹرسٹ ایکٹ، 1999 کے ذریعے مضبوط قانونی فریم ورک قائم کیا ہے تاکہ  ان کےحقوق کو یقینی بنایا جا سکے اور ضروری امدادی خدمات فراہم کی جا سکیں۔ تاہم، قوانین اور اسکیمیں تبھی اپنا اصل مقصد حاصل کرتی ہیں جب ان کے فوائد ہر مستحق فرد تک پہنچیں۔ موجودہ خلا کو پُر کرنے اور مساوات کو فروغ دینے کے لیے ابتدائی تشخیص، شمولیتی تعلیم، ہنر کی تربیت اور کمیونٹی سطح پر آگاہی پر زیادہ توجہ دینا ضروری ہے۔

معزز اراکین، اس اہم دن پر آئیے ہم اپنے اجتماعی عزم کو دوبارہ دہرائیں کہ ہم سمجھ بوجھ، قبولیت اور مساوی شرکت کے ماحول کو فروغ دیں گے۔ ایک جامع معاشرہ مستحکم ہوتا ہے جب ہر شہری، خواہ اس کی صلاحیت کچھ بھی ہو، کو حصہ لینے اور کامیاب ہونے کا موقع دیا جاتا ہے۔ یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم یہ یقینی بنائیں کہ آٹزم کے شکار افراد محض مراعات یافتہ نہ ہوں، بلکہ قومی برادری کے معتبر اور فعال اراکین کے طور پر مکمل طور پر بااختیار بنائے جائیں۔

*************

(ش ح ۔م  ع  ۔اک م (

U. NO. 5313


(ریلیز آئی ڈی: 2248409) وزیٹر کاؤنٹر : 18
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati