وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

اسکول کے نصاب میں کلاسیکی رقص شامل

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 APR 2026 3:25PM by PIB Delhi

 بھارتی کلاسیکی رقصوں کو اسکول کی تعلیم میں شامل کرنے کو قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے نفاذ کے ذریعے فروغ دیا جا رہا ہے، جو فنونِ لطیفہ کے ساتھ مربوط، تجرباتی اور کثیرمہارتوں کو سیکھنے پر زور دیتی ہے۔

وزارتِ ثقافت کے تحت ایک خودمختار ادارہ، کلاشیترا فاؤنڈیشن،  اسکول کے طلباء کو بھارتی کلاسیکی رقص (بھارت ناٹیم) سکھاتا ہے۔ چوتھی جماعت سے آٹھویں  جماعت تک کے طلباء کے لیے یہ رقص ہفتے میں دو گھنٹیوں کے لیے سکھایا جاتا ہےاور گیارہویں اور بارہویں جماعت  کے فائن آرٹس کے طلباء کے لیے اسکول میں تقریباً 8 گھنٹیوں کے لیے سکھایا جاتا ہے۔

فاؤنڈیشن اسکول کے بچوں کو بھارت ناٹیم، کرناٹک موسیقی اور بصری فنون کے جزوقتی کورسز بھی فراہم کرتا ہے۔

سنگیت ناٹک اکادمی، وزارتِ ثقافت کے تحت ایک اور خودمختار ادارہ ہے، جس نے "کلا دھروہر" کے نام سے پرفارمنگ آرٹس، لیکچرز، ورکشاپس، اور فنکاروں کے پرفارمنسز کی سیریز کا انعقاد کیا، جس کا مقصد اسکول کے بچوں سے رابطہ قائم کرنا ہے۔ یہ ورکشاپ گزشتہ دو سالوں میں ملک بھر کے 67 اسکولوں کے تعاون سے منعقد کی گئی۔

وزارتِ ثقافت کے تحت ایک اور خودمختار ادارہ، سینٹر فار کلچرل ریسورسز اینڈ ٹریننگ1982  سے "کلچرل ٹیلنٹ سرچ اسکالرشپ اسکیم" (عمر 10-14 سال) کے تحت قومی سطح پر اسکالرشپس فراہم کرتا ہے۔

یہ اسکیم 10 سے 14 سال کی عمر کے ہونہار بچوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہے، جو یا تو کسی تسلیم شدہ اسکول میں پڑھ رہے ہوں یا ان کے خاندان روایتی پرفارمنگ آرٹس کی مشق کرتے ہوں، تاکہ انہیں موسیقی، رقص، ڈرامہ، پینٹنگ، مجسمہ سازی، دستکاری اور ادبی سرگرمیوں جیسے مختلف ثقافتی شعبوں میں خصوصی تربیت حاصل ہو سکے۔

سنگیت ناٹک اکادمی نے "کلا دیخشا" اسکیم کے تحت معدوم ہوتی جا رہی روایتی پرفارمنگ آرٹس میں 90 تربیتی پروگرام شروع کیے ہیں۔ ہر تربیتی پروگرام میں اوسطاً دس شاگرد شامل ہوتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت گرو کو ماہانہ 8000 روپے، اسسٹنٹ گرو کو ماہانہ 6000 روپے، اور تربیت یافتہ طلباء کو ماہانہ 2500 روپے دیے جاتے ہیں۔

وزارتِ ثقافت، اپنے خودمختار اداروں جیسے سینٹر فار کلچرل ریسورسز اینڈ ٹریننگ، کلاشیترفاؤنڈیشن، اور سنگیت ناٹک اکادمی کے ذریعے طلباء اور نوجوانوں میں کلاسیکی پرفارمنگ آرٹس کی تشہیر اور فروغ میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں ان اداروں کو فراہم کیے گئے گرانٹس کی تفصیل درج ذیل ہے:

 

(روپے لاکھ میں)

تنظیم

21-2020

22-2021

2022-2023

2023-24

2024-25

ثقافتی وسائل اور تربیت کا مرکز

2072.61

3112.02

2495.00

2595.00

2366.00

کلا شیتر فاؤنڈیشن

1519.00

1870.00

2175.00

2662.00

2490.00

سنگیت ناٹک  اکیڈمی

5222.40

5711.82

6810.50

7105.00

12099.00

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یہ اطلاع ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

 

 

*************

 

 

 

(ش ح ۔م  ع  ۔اک م (

U. NO. 5312

 


(ریلیز آئی ڈی: 2248400) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी