خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
حکومت نے ذہنی صحت کی خدمات کو مضبوط بنانے کے لیے قومی ذہنی صحت پروگرام نافذ کیا
حکومت نے "نیشنل ٹیلی مینٹل ہیلتھ پروگرام" اور "ٹیلی مانس موبائل ایپلی کیشن" بھی شروع کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 APR 2026 12:36PM by PIB Delhi
ذہنی صحت کی خدمات کو مضبوط کرنے کے لیے، حکومت ہند قومی ذہنی صحت پروگرام نافذ کر رہی ہے، جس میں بعد از پیدائش مائیں بھی شامل ہیں۔ ضلع سطح پر نفاذ کے لیے ا ین ایم ایچ پی کے ایک جزو ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام(ڈی ایم ایچ پی) 767 اضلاع میں منظور کیا گیا ہے، جس کے لیے ریاستوں/مرکزکے زیر انتظام علاقوں کو نیشنل ہیلتھ مشن کے ذریعے معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ ڈی ایم ایچ پی کے تحت کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) اور پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) میں فراہم کی جانے والی سہولیات میں مریضوں کے لیے آؤٹ پیشنٹ سروسز، جائزہ، مشاورت/نفسیاتی-سماجی مداخلت، شدید ذہنی امراض والے افراد کے لیے جاری دیکھ بھال اور معاونت، ادویات، آؤٹریچ سروسز، ایمبولینس سروسز وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع سطح پر 10 بستروں کی ان-پیشنٹ سہولت کی بھی گنجائش موجود ہے۔
حکومت ابتدائی صحت کی دیکھ بھال کی سطح پر ذہنی صحت کی خدمات کو مضبوط بنانے کے اقدامات بھی کر رہی ہے۔ حکومت نے 1.83 لاکھ سے زائد سب ہیلتھ سینٹرز (ایس ایچ سی) اور پرائمری ہیلتھ سینٹرز (پی ایچ سی) کو آیوشمان آروگیہ مندروں میں اپ گریڈ کیا ہے۔ آیوشمان آروگیہ مندروں میں فراہم کی جانے والی جامع پرائمری ہیلتھ کیئر کے پیکج میں ذہنی صحت کی خدمات شامل کی گئی ہیں۔ ذہنی، اعصابی اور نشہ سے متعلق امراض (ایم این ایس) کی خاطر مختلف کیڈرز کے لیے عملی رہنما اصول اور تربیتی مینوئل بھی آیوشمان بھارت کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔ این ایم ایچ پی سہ سطحی دیکھ بھال کے جزو کے تحت 25 سینٹرز آف ایکسیلنس منظور کیے گئے ہیں تاکہ ذہنی صحت کے شعبوں میں پوسٹ گریجویٹ طلبہ کی تعداد بڑھائی جا سکے اور اعلی سطح کی علاج کی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ مزید برآں، حکومت نے 19 سرکاری میڈیکل کالجوں/اداروں کی معاونت کی ہے تاکہ 47 پوسٹ گریجویٹ شعبے ذہنی صحت کے شعبوں میں مضبوط ہوں۔
ملک میں بعد از پیدائش ڈپریشن کی شکایت کرنے والی خواتین کی تفصیلات مرکزی طور پر برقرار نہیں کی جاتیں۔ تاہم، 2016 میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیوروسائنسز (نم ہنس)، بنگلورو کی جانب سے 12 ریاستوں میں کیے گئے نیشنل مینٹل ہیلتھ سروے (این ایم ایچ ایس) کے مطابق، 18 سال سے زائد عمر کی خواتین میں ڈپریشن کے امراض کی شرح تقریباً 5.72فیصد ہے۔ نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت، معاون نرسز اور مڈوائف (اے این ایم) اور ایکریڈٹڈ سوشل ہیلتھ ایکٹیوسٹ (آشا) گھریلو دوروں کے دوران بعد از پیدائش ماؤں کے صحت کے مسائل، بشمول ذہنی صحت، کا باقاعدہ جائزہ لیتی ہیں۔
ایک ماں کی صحت مرکز سے چھٹی کے بعداے این ایم اورآشا پیدائش والے چھ گھروں کے دورے کرتی ہیں تاکہ بعد از پیدائش دیکھ بھال کو یقینی بنایا جا سکے، جس میں بعد از پیدائش ڈپریشن کی اسکریننگ شامل ہے۔ اس جائزے میں علامات کی نشاندہی اور ماں کو مناسب صحت کی سہولت کے لیے صحت مراکز کےلئے ریفر کرنا شامل ہے، جو کہ پردھان منتری سورکشت ماتریوتوا ابھیان (پی ا یم ایس ایم اے) اور/یا ایکسٹینڈڈ پی ا یم ایس ایم اے کے تحت کیا جاتا ہے۔ بعد از پیدائش دیکھ بھال کی اصلاح کے منصوبے کے تحت،آشا کو بروقت انتظام کے لیے مراعات فراہم کی جاتی ہیں۔
ملک میں 47 سرکاری ذہنی اسپتال چلائے جا رہے ہیں، جن میں 3 مرکزی ذہنی صحت کے ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیوروسائنسز، بنگلور؛ لوکپریہ گوپی ناتھ بردولائی ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ، تیز پور، آسام؛ اور سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف سائیکائٹری، رانچی شامل ہیں ۔ تمام ایمس میں بھی ذہنی صحت کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
ان سب کے علاوہ، حکومت نے 10 اکتوبر 2022 کو "نیشنل ٹیلی مینٹل ہیلتھ پروگرام" شروع کیا تاکہ ملک میں معیاری ذہنی صحت کی مشاورت اور دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ 03 مارچ 2026 تک، 36 ریاستوں/مرکزکے زیرانتظام علاقوں نے 53 ٹیلی مانس سیلز قائم کی ہیں اور ٹیلی ذہنی صحت کی خدمات شروع کی ہیں۔ ہیلپ لائن نمبر پر تقریباً 34.34 لاکھ کالز موصول ہو چکی ہیں۔
حکومت نے 10 اکتوبر 2024 کو عالمی ذہنی صحت کے دن کے موقع پر ٹیلی مانس موبائل ایپلی کیشن بھی شروع کی۔ ٹیلی-مانس موبائل ایپلی کیشن ایک جامع موبائل پلیٹ فارم ہے جو ذہنی صحت کے مسائل کے لیے معاونت فراہم کرتا ہے، خواہ وہ فلاح و بہبود سے متعلق ہوں یا ذہنی امراض سے متعلق۔ حکومت نے ٹیلی-مانس کے تحت ویڈیو مشاورت کی سہولت بھی متعارف کروائی، جو پہلے سے موجود آڈیو کالنگ سہولت کا ایک نیا اپ گریڈ ہے۔
یہ معلومات خواتین و بچیوں کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں فراہم کیں۔
*****
ش ح۔م م۔ ف ر
U-5308
(ریلیز آئی ڈی: 2248371)
وزیٹر کاؤنٹر : 6