تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل کوآپریٹو آرگینکس لمیٹڈ(این سی او ایل)

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 APR 2026 5:01PM by PIB Delhi

داخلی امور اور امداد باہمی کےمرکزی وزیرجناب امت شاہ نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مرکزی کابینہ کی منظوری کے ساتھ ، امداد باہمی کی وزارت نے ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ ، 2002 کے تحت نیشنل کوآپریٹو آرگینکس لمیٹڈ (این سی او ایل) قائم کیا ہے ، جو نامیاتی مصنوعات کی مجموعی خریداری ، تصدیق ، جانچ ، برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے لیے ایک بڑی تنظیم کے طور پر کام کرے گی۔

این سی او ایل کی نامیاتی مصنوعات ‘‘بھارت آرگینکس’’ کے برانڈ نام کے تحت فروخت کی جاتی ہیں ۔

این سی او ایل نے اب تک اہم زمروں میں27 نامیاتی مصنوعات کا آغاز کیا ہے جن میں دال ، چاول ، آٹا ، خشک میوہ جات اور مٹھائیاں شامل ہیں ۔

این سی او ایل شمال مشرقی خطے کے پروڈیوسروں کو کوآپریٹو نیٹ ورک سے منسلک کررہا ہے اور اسٹرکچرڈ سپلائی چین اور برانڈنگ سپورٹ کے ذریعے مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنا رہا ہے ۔اب تک  شمال مشرقی ریاستوں کی کل 181 کوآپریٹو سوسائٹیاں این سی او ایل کی رکن بن چکی ہیں ۔  مزید یہ کہ این سی او ایل نے کوآپریٹو سوسائٹیوں کے ساتھ بہتر تال میل کی خاطر تمام شمال مشرقی ریاستوں کی نوڈل ایجنسیوں کے ساتھ مفاہمت کے اقرار  ناموں پر دستخط کیے ہیں ۔

*****

 

 

ش ح۔ ش م ۔ اش ق

U. No-5306

 


(ریلیز آئی ڈی: 2248325) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी