کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ہند–آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ  کے چار سال مکمل، دوطرفہ اقتصادی شراکت داری مضبوط


ہند–آسٹریلیا کی تجارت25-2024 میں 24.1 بلین ڈالر تک پہنچ گئی، برآمدات میں مضبوط اضافہ

آسٹریلیا نےای سی ٹی اے کے تحت ہندوستان کو 100فیصد محصولاتی لائن کی رسائی دی؛ 2026 سے تمام برآمدات پر صفر محصول

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 APR 2026 1:19PM by PIB Delhi

ہند–آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ (ہند-آسٹریلیاای سی ٹی اے) آج اپنے دستخط کے چار سال مکمل کر رہا ہے، جو دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ 2 اپریل 2022 کو دستخط ہونے کے بعد یہ معاہدہ تجارتی بہاؤ  کوبڑھانے، صنعتوں کے روابط قائم کرنے اور کاروبار، کاروباری افراد اور ملازمت کے مواقع پیدا کرنے میں ایک مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔

گزشتہ چار برسوں میں، یہ معاہدہ دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوا، جس سے دونوں فریقوں کو بہتر مارکیٹ تک رسائی اور تجارتی رکاوٹوں میں کمی کے فوائد حاصل ہوئے۔ ہندوستان کی آسٹریلیا کو برآمدات دوگنی سے زیادہ ہو کر21-2020 میں 4 بلین ڈالر سے بڑھ کر 2024–25 میں 8.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔25-2024 میں کل دوطرفہ تجارت 24.1 بلین ڈالر رہی، جبکہ ہندوستان کی آسٹریلیا کو برآمدات پچھلے سال کے مقابلے میں 8فیصد بڑھیں۔26-2025 میں (فروری تک) ہندوستان کی آسٹریلیا کے ساتھ کل تجارت 19.3 بلین ڈالر رہی۔

ہند–آسٹریلیاای سی ٹی اے کے تحت، ہندوستان نے 70.3فیصد محصولاتی لائنز پر ترجیحی مارکیٹ رسائی دی، جو 90.6فیصد تجارتی حجم کا احاطہ کرتی ہیں، جبکہ آسٹریلیا نے ہندوستان سے درآمدات کے لیے اپنی 100فیصد محصولاتی لائنز پر ترجیحی رسائی دی۔ اس میں سے 98.3فیصد محصولاتی لائنز معاہدہ نافذ ہوتے ہی صفر محصول پر آئیں، جبکہ باقی 1.7فیصد (113 محصولاتی لائنز) پانچ سال کے دوران مرحلہ وار ختم کی جائیں گی۔ 1 جنوری 2026 سے، ہندوستان کی تمام برآمدات آسٹریلیا میں صفر محصول کے ساتھ مارکیٹ تک رسائی حاصل کر سکیں گی۔

ای سی ٹی اے کے تحت شعبہ جاتی فوائد زیادہ متنوع ہو گئے ہیں اور ٹیکسٹائل، دواسازی، کیمیکلز اور زرعی مصنوعات میں نمایاں برآمداتی اضافہ ہوا ہے۔ درآمدات کے لحاظ سے، یہ معاہدہ بنیادی خام مال جیسے دھاتیں، خام کپاس، کیمیکلز، کھاد اور دالیں حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے، جو ہندوستان کی مینوفیکچرنگ اور صنعتی شعبوں کے لیے اہم ہیں۔ یہ تجارتی توازن سپلائی چین کی مضبوطی اور ملکی قدر میں اضافہ کرنے میں معاون ثابت ہوا ہے۔

دوطرفہ تعاون میں ایک اہم سنگِ میل 24 ستمبر 2025 کو ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان نامیاتی مصنوعات پر باہمی شناختی معاہدہ (ایم آر اے) پر دستخط سے حاصل ہوا۔ یہ معاہدہ نامیاتی مصنوعات کی تجارت کو آسان بناتا ہے، کیونکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے سرٹیفیکیشن نظام کو تسلیم کرتے ہیں، جس سے برآمد کنندگان کا وقت اور خرچ کم ہوتا ہے۔ اس اقدام سے نامیاتی شعبے میں تعاون مضبوط ہوا اور تجارت میں شفافیت اور اعتماد بڑھا۔

یہ معاہدہ دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم ستون بن چکا ہے، جو کاروبار، چھوٹے و درمیانے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ای)، مزدوروں اور صارفین کے لیے واضح فوائد فراہم کر رہا ہے۔ ہندوستان اور آسٹریلیا جب ہند-آسٹریلیاای سی ٹی اے کے چار سال مکمل ہونے کا جشن منارہے ہیں، دونوں فریق دوبارہ عزم کرتے ہیں کہ وہ تجارت کو بڑھائیں گے، سپلائی چین کو مضبوط کریں گے، سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دیں گے اور دوطرفہ اقتصادی شراکت کو مزید بلند ترین سطح تک لے جائیں گے۔

 

*****

ش ح۔م م۔ ف ر

U-5301


(ریلیز آئی ڈی: 2248320) وزیٹر کاؤنٹر : 10