عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال:ایس ایس سی مراکز کا قیام

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 APR 2026 6:12PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیرمملکت (آزادانہ چارج)اور وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یکم اپریل2026 بروزبدھ کو لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ ایس ایس سی کے ذریعہ شائع کردہ امتحانی نوٹیفکیشن کے مطابق، کانسٹیبل(جی ڈی)امتحان 2026 مغربی بنگال کے چھ شہروں سمیت ملک بھر کے 130 شہروں میں منعقد ہونے والا ہے۔ اسی طرح سی جی ایل امتحان 2025 کے لیے مغربی بنگال کے چھ شہروں سمیت پورے ملک کے 135 شہروں کو امتحانی مراکز کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

مغربی بنگال میں درج ذیل شہروں کو مذکورہ ایس ایس سی امتحانات کے مراکز کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

1. آسنسول (پچھم بردھمان ضلع)

2. بردوان (ضلع پوربا بردھمان)

3. درگاپور (پچھم بردھمان ضلع)

4. مالدہ (ضلع مالدہ)

5. سلی گوڑی (جلپائی گوڑی اور دارجلنگ اضلاع)

6. سوری (ضلع بیر بھوم)

7. کولکاتہ/ ہاوڑہ

متعلقہ امتحانی نوٹیفیکیشن اس پر دیکھے جا سکتے ہیں:

https://ssc.gov.in/api/attachment/uploads/masterData/NoticeBoards/Notice_of_CTGD_2026.pdf; اور https://ssc.gov.in/api/attachment/uploads/masterData/NoticeBoards/Notice_of_adv_cgl_2025.pdf

ایس ایس سی امیدواروں کو ان کے پسندیدہ یا قریبی دستیاب مراکز میں جگہ دینے کی تمام کوششیں کرتا ہے۔ایس سی سی نے حال ہی میں’’سیلف سلاٹنگ‘‘ کی سہولت متعارف کرائی ہے جس سے امیدواروں کو زیادہ سہولت کے لیے اپنے امتحان کے شہر، تاریخ اور شفٹ کا انتخاب کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

********

ش ح۔م ح ۔ رض

U-5291


(ریلیز آئی ڈی: 2248196) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी