اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل کی وزارت اور اس کے پبلک سیکٹر اداروں (پی ایس یو ایز) نے ملک بھر میں 16 سے 31 مارچ 2026 تک ’’سوچھتا پکھواڑا‘‘ منایا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 MAR 2026 7:30PM by PIB Delhi

اسٹیل کی وزارت اور اس کے انتظامی کنٹرول کے تحت تمام پی ایس یو/ادارے  مثلاً  ایس اے آئی ایل ، این ایم ڈی سی ، آر آئی این ایل ، کے آئی او سی ایل ، ایم او آئی ایل ،  ایم ای سی اواین ، ایم ایس ٹی سی ، این آئی ایس ایس ٹی ، جے پی سی اور بی پی این ایس آئی نے 16 سے 31 مارچ 2026 تک ’سوچھتا پکھواڑا‘ منایا ۔  یہ پروگرام سال 2026 کے لیے پینے کے پانی اور صفائی کے محکمہ کی جانب سے جاری کردہ سوچھتا پکھواڑا کیلنڈر کے مطابق منعقد کیا گیا۔ وزارت کے افسران اور پی ایس یوز کے ملک بھر میں پھیلے مختلف پلانٹس اور یونٹس کے ملازمین نے پکھواڑے کے دوران منعقد ہونے والی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

 پکھواڑے کا آغاز وزارت اسٹیل میں’’سوچھتا حلف‘‘ دلانے سے ہوا۔ آگاہی پھیلانے کے لیے وزارت کے دفتر کے احاطے میں نمایاں مقامات پر بینرز اور اسٹینڈیز آویزاں کیے گئے۔ وزارت کے احاطے میں صفائی کی سرگرمیاں بھرپور انداز میں انجام دی گئیں۔ وزارت کے کمروں، لائبریری اور ریکارڈ سیل کی صفائی کا معائنہ بھی افسران کی ایک ٹیم نے کیا۔

پی ایس یوز نے 28 مارچ 2026 کو ’اسٹیل سیفٹی ڈے‘ کا انعقاد کیا۔ سوچھتا پکھواڑا 31 مارچ 2026 کو وزارت اور اس کے تحت تمام پی ایس یوز/اداروں میں اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ صفائی کی سرگرمیاں سال بھر جاری رکھی جائیں گی۔

سوچھتا پکھواڑے کے دوران وزارت اور اس کے پی ایس یوز/اداروں نے صفائی اور آگاہی سے متعلق متعدد سرگرمیاں انجام دیں۔ ان میں سوچھتا حلف دلانا،فائر سیفٹی(آگ سے بچاؤ) کی مشقیں ، ٹھوس فضلہ کے انتظام پر ورکشاپس کا انعقاد اور اپنے زیرانتظام ٹاؤن شپس، فیکٹریوں، قریبی دیہات، کچی آبادیوں اور اسکولوں میں صفائی مہم چلانا شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے آگاہی پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔

مستقبل  کےپیش نظر وزارت اسٹیل کے تحت پی ایس یوز مالی سال27-2026 کے لیے سوچھتا ایکشن پلان کے تحت جامع اور تفصیلی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ان منصوبوں میں ماحولیاتی پائیداری کے کلیدی اقدامات پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے، جن میں سلیگ(دھات پگھلانے کے عمل میں بننے والی فاضل میل) میں کمی اور اس کا مؤثر اخراج، لوہے کے باریک ذرات کو کم سے کم کرنا اور گیس کے فضلے کو توانائی پیدا کرنے کے لیے دوبارہ قابل استعمال بنانا شامل ہے۔

****

 

(ش ح ۔م ن ع۔ ص ج)

U. No. 5279


(ریلیز آئی ڈی: 2248173) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी