راجیہ سبھا سکریٹیریٹ
azadi ka amrit mahotsav

سبھاش چندر بوس کے نام  وقف حب الوطنی پر مبنی ہندی فلم ‘آزاد بھارت’ کی خصوصی نمائش پر پریس ریلیز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 APR 2026 8:39PM by PIB Delhi

حب الوطنی پر مبنی ہندی فلم ‘آزاد بھارت’ (نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت) کی ایک خصوصی اسکریننگ آج پارلیمنٹ کے معزز ممبران (راجیہ سبھا اور لوک سبھا) اور راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے افسران/ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے جی ایم سی بال یوگی آڈیٹوریم میں پارلیمنٹ کی لائبریری کی عمارت میں منعقد ہوئی۔ اس فلم کو ڈاکٹر روپا ایر نے پروڈیوس اور ڈائریکٹ کیا ہے۔

امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آئی این اے کے سابق فوجیوں کو ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں ان کی انمول شراکت کے لیے اعزاز سے نوازا۔ انہوں نے نمائش سے قبل ڈاکٹر روپا ایر اور فلم کی دیگر کاسٹ ممبران کو بھی اعزاز سے نوازا۔

نیتا جی کی پوتی محترمہ میناکشی لیکھی، محترمہ راجیہ شری چودھری اور ڈاکٹر کے ایس  سوم شیکھر ، ایڈیشنل سکریٹری، راجیہ سبھا سکریٹریٹ کی موجودگی سے اس موقع کو مزید تقویت ملی۔

اس خصوصی اسکریننگ ایونٹ کا انعقاد آزادی کے متوالوں کی لافانی میراث کو بامعنی خراج عقیدت پیش کرنے اور موجودہ اور آنے والی نسلوں کو حب الوطنی اور قومی خدمت کی اقدار کو برقرار رکھنے کی ترغیب دینے کے لیے کیا گیا تھا۔

 

*****

(ش ح-ظ الف-ع د)

UR-5271

 


(ریلیز آئی ڈی: 2248169) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu