نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیل کے سکریٹری ہری رنجن راؤ کی صنعت سے ہندوستان کو آئی ایس جی ایف 2026 میں کھیلوں کے سازوسامان کی تیاری کے عالمی مرکز کے طور پر قائم کرنے کی درخواست


یہ  ہندوستان کی کھیلوں کی صنعت کے لیے سنہری موقع ہے؛ بڑے خواب دیکھیں اور عالمی سطح پر وسعت دیں: سکریٹری (کھیل) ہری رنجن راؤ

’’کھیلوں کی مینوفیکچرنگ کے شعبے کے لیے اگلی دہائی تبدیلی لانے والی ثابت ہو سکتی ہے: جوائنٹ سکریٹری، محکمۂ کھیل

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 MAR 2026 4:32PM by PIB Delhi

انڈیا اسپورٹنگ گڈز فیئر  (آئی ایس جی ایف)2026  کا چوتھا ایڈیشن  ہندوستان کو کھیلوں کے سازوسامان کی تیاری، برآمدات اور تجارت کا عالمی مرکز بنانے پر خصوصی زور دیتے ہوئے شروع ہوا۔

نمائش کنندگان، بین الاقوامی خریداروں اور اسٹیک ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئےوزارت برائے امور نوجوان و کھیل کے سکریٹری (کھیل) ہری رنجن راؤ نے کہاکہ یہ  ہندوستان کی کھیلوں کی سازوسامان کی صنعت کی ترقی کے سفر میں ایک سنہری دور ہے۔

ایک پرجوش قومی وژن کو اجاگر کرتے ہوئے جناب راؤ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان کا ہدف کھیلوں کے سازوسامان کی برآمدات کو تقریباً 3,000 کروڑ روپے سے بڑھا کر 80,000 کروڑ روپے تک لے جانا ہے۔

انہوں نے تبدیلی کے حجم پر زور دیتے ہوئے کہ اگر ہمیں 3000؍ کروڑ سے 80,000 کروڑ روپےتک جانا ہے، تو ہر مینوفیکچرر کو تقریباً 25 گنا اپنی پیداوار بڑھانی ہوگی۔ اگر آپ بڑے خواب نہیں دیکھیں گے، تو آپ اسے حاصل نہیں کر پائیں گے۔

مینوفیکچررز سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنی پیدواری صلاحیت میں تیزی سے اضافہ کریں، ، عالمی سطح پررسائی میں توسیع کریں اور جدت اور سرمایہ کاری سے چلنے والا ایک دور اندیش نقطۂ نظر اپنائیں، جس میں اس توسیع کی قیادت میں نوجوانوں اور نئی نسل کے کاروباری افراد کے کردار پر خصوصی زور دیا گیا۔

راؤ نے کہاکہ ہمارا ہدف ہندوستان میں دنیا کی سب سے بڑی کھیلوں کے سازوسامان کی نمائش کا انعقاد کرنا ہے، جس میں دنیا بھر کے نمائش کنندگان شرکت کریں۔

حکومت کے عزم کی تصدیق کرتے ہوئے راؤ نے کہا کہ اس شعبے کے لیے مرکزی بجٹ میں پہلے ہی 500 کروڑ روپے مختص کیے جا چکے ہیں۔

اس بات پر زور دیا گیا کہ اگرچہ حکومت مکمل پالیسی معاونت فراہم کرے گی، لیکن عمل درآمد کی قیادت صنعت کو ہی کرنا ہوگی۔

کھیل کے سکریٹری نے کہاکہ’’ہم کھیلوں کی مینوفیکچرنگ کے شعبے میں مزید نئے پیدا کنندگان کو داخل ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ صنعت کو چاہیے کہ وہ مشترکہ منصوبوں اور بین الاقوامی تعاون کو فعال طور پر تلاش کرے اور وزارت ایسی شراکت داریوں کی خوشی سے حمایت کرے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ سکریٹری (کھیل) ونیل کرشنا نے حکومت کے وسیع تر وژن پر روشنی ڈالی اور کہاکہ حکومت کھیلوں کے سازوسامان کی تیاری کے شعبے کو وسعت دینے کے لیے کافی پرعزم ہے۔ ہمارا وژن نہ صرف گھریلو طلب کو پورا کرنے کے لیے ،بلکہ ہندوستان کی عالمی برآمدی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے بھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ اگلے چند مہینوں میں ضروری منظوریوں کے بعد ہم کھیلوں کے سازوسامان کی تیاری کی اسکیم شروع کرنے کے قابل ہوں گے۔

جوائنٹ سکریٹری (کھیل) نے ملک میں کھیلوں کے سازوسامان کی تیاری کے فروغ میں کئی ریاستی حکومتوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو بھی اجاگر کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ اگلی دہائی کھیلوں کے شعبے کے لیے تبدیلی کا باعث بننے والا ہے اور آپ سب اس ترقی کی کہانی کا حصہ ہوں گے۔

اسپورٹس گڈز اینڈ ٹوائز ایکسپورٹ پروموشن کونسل کے زیر اہتمام آئی ایس جی ایف کا انعقاد 31 مارچ سے 2 اپریل 2026 تک دوارکا میں واقع یشوبھومی میں کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس جی ایف کے چوتھے ایڈیشن میں 75 نمائش کنندگان شامل ہیں جو مختلف اقسام کی مصنوعات پیش کر رہے ہیں، جن میں ایتھلیٹک  کاسامان، بیڈمنٹن اور ٹینس کے آلات، باکسنگ گیئر، کرکٹ کے سامان، فٹنس آلات، کھیلوں کے ملبوسات، انڈور کھیلوں کےسامان کے ساتھ ساتھ کھلونے بھی شامل ہیں۔

 

 

****

(ش ح ۔م ن ع۔ ص ج)

U. No. 5281


(ریلیز آئی ڈی: 2248132) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी