سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
بزرگ شہریوں کے لیے سماجی تحفظ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 APR 2026 4:24PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات ملک بھر میں بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک جامع اسکیم، جسے اٹل وَیو ابھیودے یوجنا (اے وی وائی اے وائی) کے نام سے جانا جاتا ہے، کونافذ کر رہی ہے۔ مذکورہ اسکیم کے تحت گزشتہ پانچ برسوں یعنی مالی سال 21-2020 سے 25-2024 تک مجموعی طور پر 37,77,133 افرادمستفیدہوئے۔
وزارت برائے دیہی ترقی قومی سماجی امدادی پروگرام (این ایس اے پی) کانفاذ کرتی ہے۔این ایس اے پی کے ایک جزو، یعنی انڈيرا گاندھی نیشنل اولڈ ایج پنشن اسکیم (آئی جی این اواے پی ایس) کے تحت79-60 سال کی عمر کے افراد کو 200 روپے ماہانہ اور 80 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کو 500 روپے ماہانہ کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے ۔ آئی جی این اواے پی ایس کے تحت گزشتہ پانچ برسوں (مالی سال 21-2020 سے مالی سال 25-2024 (کے دوران جاری کی گئی پنشن کی رقم 32409 کروڑ روپے ہے ۔
بزرگ شہریوں کے لئے مربوط پروگرام (آئی پی ایس آر سی)، جو اے وی وائی اے وائی اسکیم کا ایک جزو ہے ، کے تحت بزرگ شہریوں کے لئے25 بستروں والے سینئر سٹیزن ہوم کے انتظام اور دیکھ بھال کے لیے تنظیموں کوایکس، وائی اورزیڈزمرے کے شہروں میں بالترتیب 25,04,355 روپے، 24,64,755 روپےاور 24,38,355 روپےکی متواتر رقم دی جاتی ہے۔
ایکس ، وائی اور زیڈ مرکزی حکومت میں ہاؤس رینٹ الاؤنس حاصل کرنے کے لیے شہروں کی تین قسمیں ہیں ۔
تمام تین زمرے کے شہروں ایکس، وائی اورزیڈمیں25بستروں والے سینئر سٹیزن ہوم کے لیے 3,09,105روپے کی غیر متواتر مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔50بستروں والے سینئر سٹیزن ہوم کے لیے 4,12,140روپے کی غیر متواتر مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔
پچھلے پانچ برسوں (مالی سال 21-2020 سے 2024-25) کے دوران اے وی وائی اے وائی اسکیم کےآئی پی ایس آر سی جزو کے تحت 532.45 روپےکروڑ جاری کیے گئے ہیں۔
حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے مقصد سے مختلف اسکیموں کو نافذ کرتی ہے ، جن کا وقتا فوقتا جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ موثر نفاذ اور رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان اسکیموں کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لیے ہر مالیاتی سائیکل کے آغاز سے پہلے تیسرے فریق کی تشخیص لازمی طور پر کی جاتی ہے ۔ اس طرح کے جائزوں کے نتائج اور سفارشات کی بنیاد پر اہداف طے کیے جاتے ہیں ۔
***
ش ح ۔ م ش ۔ خ م
UN-NO-5241
(ریلیز آئی ڈی: 2247930)
وزیٹر کاؤنٹر : 15