وزارات ثقافت
نالندہ میں کھدائی اور تحفظاتی سرگرمیاں
آثارِ قدیمہ کے ادارے(اے ایس آئی) کے تحت عملے کی دستیابی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 MAR 2026 1:13PM by PIB Delhi
وزیرِ ثقافت اور سیاحت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نالندہ میں آثارِ قدیمہ کی کھدائی اور تحفظاتی سرگرمیوں کے لیے محکمہ آثارِ قدیمہ (اےایس آئی) کو مناسب فنڈز اور وسائل فراہم کر رہی ہے۔
کھدائی اور تحفظاتی سرگرمیوں میں مقامی لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے، جس سے نہ صرف مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوتے ہیں بلکہ انہیں ثقافتی ورثے کے تحفظ میں حصہ لینے کا موقع بھی فراہم ہوتا ہے۔
نالندہ ایک مشہور سیاحتی مقام کے طور پر ابھرا ہے، جو آثارِ قدیمہ کی کھدائی، قدیم ڈھانچوں کے تحفظ، مناظری ڈیزائن اور ماحولیاتی ترقی کے ذریعے حاصل ہوا ہے تاکہ سیاحوں کے لیے تاریخی ورثوں کا بہتر تجربہ ممکن ہو سکے اور مختلف سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس کے ساتھ ہی اس کی غیر معمولی عالمی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، اقوام متحدہ کی تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) نے نالندہ کو سال 2016 میں عالمی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا۔
آج لوک سبھا میں ایک دیگر سوال کے جواب میں وزیرِ ثقافت او رسیاحتاب گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ:
|
|
ملک بھر میں 3686 محفوظ یادگاریں اور علاقے (آثارِ قدیمہ کی جگہیں) موجود ہیں، جن کی دیکھ بھال ہندوستان کا محکمہ آثارِ قدیمہ(اے ایس آئی) کرتا ہے۔ حلقہ وار تفصیلات ضمیمہ-I میں دی گئی ہیں۔
|
|
|
- ہراے ایس آئی حلقے میں کل منظور شدہ عملے کی تعداد، موجودہ عملہ اور خالی اسامیوں کی تفصیلات، حلقہ اور زمرہ وار ضمیمہ-II میں دی گئی ہیں۔
|
|
|
ہرجگہ کے حلقے کی ضرورت اور وسائل کی دستیابی کے مطابق عارضی عملہ جیسے ڈیٹا انٹری آپریٹرز، ہنر مند/نیم ہنر مند مزدوراور سیکورٹی اسٹاف کاموں میں مصروف عمل ہیں۔
|
|
|
ملک بھر میں ہندوستان کے محکمہ آثارِ قدیمہ کے تحت 143 محفوظ ورثے ایسے ہیں جہاں داخلے کے لیے فیس لی جاتی ہے۔ حلقہ وار سیاحوں کی تعداد کی تفصیلات ضمیمہ-III میں دی گئی ہیں۔
|
|
|
حلقہ وار تحفظ اور دیکھ بھال پر مختص رقم اور اخراجات کی تفصیلات ضمیمہ-IV میں فراہم کی گئی ہیں۔
|
****
ش ح۔ م ش۔ ش ت
U NO :-5118
(ریلیز آئی ڈی: 2246965)
وزیٹر کاؤنٹر : 7