وزارت سیاحت
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ٹریول مینجمنٹ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 MAR 2026 2:02PM by PIB Delhi
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ٹریول مینجمنٹ (آئی آئی ٹی ٹی ایم) کاقیام 1983 میں ہوا اور اس وقت سے یہ ادارہ سفر اور سیاحت کی تعلیم اور تربیت کے شعبے میں پیش پیش ہے ۔ یہ سیاحت اور سفری صنعت کے لیے خصوصی تربیت اور تعلیم فراہم کرتا ہے ۔ گوالیار میں واقع آئی آئی ٹی ٹی ایم کے ملک بھر میں پانچ کیمپس اور دو کیمپ آفس ہیں ۔ آئی آئی ٹی ٹی ایم کی طرف سے فی الحال درج ذیل پروگرام پیش کئے جاتےہیں:
ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (ٹورزم اینڈ ٹریول مینجمنٹ) 2 سالہ پروگرام
بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (سیاحت اور سفر) 3 سالہ پروگرام
پی ایچ ڈی پروگرام کل وقتی اور جز وقتی دونوں طریقوں سے دستیاب ہیں
مزید برآں ، آئی آئی ٹی ٹی ایم قلیل مدتی سرٹیفیکیشن اور ہنرسازی کے فروغ کے پروگرام بھی پیش کرتا ہے ۔
آئی آئی ٹی ٹی ایم کےہرمرکز میں دستیاب کورسز اور مراکز کی تفصیلات یہاں منسلک ہیں ۔
ضمیمہ
آئی آئی ٹی ٹی ایم کےمراکز اور دستیاب کورسز کی تفصیلات درج ذیل ہیں :
|
نمبر شمار
|
مرکز/کیمپ کا نام
|
پتہ
|
پیش کردہ کورسز
|
|
1۔
|
آئی آئی ٹی ٹی ایم ،
گوالیار(ہیڈ کوارٹر)
|
گووند پوری-474011
(مدھیہ پردیش)
|
بی بی اے
(ٹی اینڈ ٹی)
|
ایم بی اے (ٹی ٹی ایم)
|
پی ایچ ڈی
|
|
2.
|
آئی آئی ٹی ٹی ایم ، بھونیشور
|
دم دم، بھوبنیشور-751009 (اڈیشہ)
|
بی بی اے (ٹی اینڈ ٹی)
|
ایم بی اے (ٹی ٹی ایم)
|
پی ایچ ڈی
|
|
3
|
آئی آئی ٹی ٹی ایم ، نوئیڈا
|
پلاٹ نمبر A-36، سیکٹر-62، نوئیڈا-201309
(اتر پردیش)
|
بی بی اے
(ٹی اینڈ ٹی)
|
ایم بی اے (ٹی ٹی ایم)
|
پی ایچ ڈی
|
|
4.
|
آئی آئی ٹی ٹی ایم ،
گوا
|
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف واٹر اسپورٹس، ایواو، ڈونا پاؤلا سرکل کے قریب،
کرنسلم،پنجی403 001 (گوا)
|
بی بی اے
(ٹی اینڈ ٹی)
|
ایم بی اے (ٹی ٹی ایم)
|
پی ایچ ڈی
|
|
پانی کے کھیلوں کی سرگرمیوں میں مختصر مدت کے تربیتی پروگرام بھی دستیاب ہیں۔
|
|
5۔
|
آئی آئی ٹی ٹی ایم ،
نیلور
|
ساؤتھ کیمپس، کولگامودی، نیلور-524321 (آندھرا پردیش)
|
بی بی اے
(ٹی اینڈ ٹی)
|
ایم بی اے (ٹی ٹی ایم)
|
پی ایچ ڈی
|
|
6۔
|
آئی آئی ٹی ٹی ایم کیمپ، شیلانگ
|
آئی ایچ ایم کیمپس ایسٹ خاصی ہلز ڈسٹرکٹ شیلانگ-793018
(میگھالیہ)
|
قلیل مدتی تربیتی پروگرام اور صلاحیت سازی کے پروگرام
|
|
7۔
|
آئی آئی ٹی ٹی ایم کیمپ، بودھ گیا
|
آئی ایچ ایم کیمپس بالمقابل مگدھ یونیورسٹی کیمپس، گیا-ڈوبھی روڈ، بودھ گیا-824231 (بہار)
|
مختلف غیر ملکی زبانوں میں قلیل مدتی لسانی سیاحت کے سہولت کار کا تربیتی پروگرام
|
یہ معلومات مرکزی وزیر سیاحت اور ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہیں۔
*********************
(ش ح۔ م ش ع۔ت ا)
UR-5119
(ریلیز آئی ڈی: 2246903)
وزیٹر کاؤنٹر : 8