وزارات ثقافت
ایشیاٹک سوسائٹی کا بنیادی ڈھانچہ اور ساختی خستہ حالی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 MAR 2026 1:09PM by PIB Delhi
ایشیاٹک سوسائٹی کی وراثتی عمارت آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے دائرہ اختیار میں ہے اور اس کی مرمت اور بحالی کے لیے ضروری اقدامات محکمہ آثار قدیمہ کے ذریعے کیے جاتے ہیں ۔ سوسائٹی کے عجائب گھر (میوزیم) میں درجہ حرارت اور نمی پر قابو پانے کا نظام موجود ہے جہاں مخطوطات ، نایاب کتابیں اور فنی نوادرات رکھے گئے ہیں ۔
ایشیاٹک سوسائٹی ، کولکاتہ اپنے مجموعے میں موجود نایاب مخطوطات اور نوادرات کے حالات کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال کرتی ہے ۔ اس طرح کی جانچ کیوریٹر کی مجموعی نگرانی میں باقاعدہ وقفوں پر کیٹلاگر اور دیگر عہدیداروں کے ذریعے کی جاتی ہے ۔ تحفظ اور بائنڈنگ کا کام انجام دینے کے لیے سوسائٹی کا اپنا کنزرویشین اینڈ بائنڈنگ سیکشن موجودہے ۔ 2022 میں مخطوطات کے تحفظ کے مرکز کے قیام کے بعد سے ، سوسائٹی کی طرف سے مخطوطات کے 35624 فولیوکا احتیاطی تحفظ اور نایاب مخطوطات کے 4596 فولیوکا تحفظ کیا گیا ہے ۔ کیٹلاگ سازی میوزیم اور آرکائیو سیکشن کا باقاعدہ کام ہے ۔
منظور شدہ عملہ کی تعداد ،کام کاج کی صلاحیت اور عہدوں کی تفصیلات، لائبریرین، آرکائیوسٹ، کنزرویٹراور تحقیقی عملہ کے زمرے کے لحاظ سے، ٹھیکے کی بنیاد پر کام کرنے والے اہلکاروں کی تعدادحسب ذیل ہے:
|
نمبر شمار
|
عہدے
|
منظور شدہ تعداد
|
موجودہ عملہ کی تعداد
|
خالی عہدے
|
|
1
|
لائبریرین
|
1
|
1
|
0
|
|
2
|
اسسٹنٹ لائبریرین
|
4
|
1
|
3
|
|
3
|
کیوریٹر
|
1
|
1
|
0
|
|
4
|
سینئر کیٹلاگر
|
2
|
0
|
2
|
|
5
|
کیٹلاگر
|
4
|
2
|
2
|
|
6
|
کنزرویشن آفیسر
|
1
|
0
|
1
|
|
7
|
کنزرویشن اسسٹنٹ
|
7
|
0
|
7
|
|
8
|
ریسرچ آفیسر
|
1
|
0
|
1
|
دو کنزرویشن اسسٹنٹ عارضی بنیاد پر کام کر رہے ہیں۔
سوسائٹی نے 5,72,890 صفحات پر مشتمل 11,528 مخطوطات کو ڈیجیٹائز کیا ہے۔ مزید، وزارت کے گیان بھارتم مشن کے تحت، سوسائٹی کو مخطوطات کی اسکیننگ کے کام کے لیے کلسٹر سینٹر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔26مارچ 2026 تک، اس اقدام کے تحت 1,46,099 صفحات پر مشتمل کل 2033 مخطوطات کو اسکین کیا جا چکا ہے۔
اس وزارت کی طرف سے ایشیاٹک سوسائٹی کو فراہم کردہ گرانٹ ان ایڈ سےوسیع پیمانے پر اس کے بنیادی کاموں میں مدد ملتی ہے، اور اس کے مجموعوں کی تعداد اور تحفظ کی ضروریات کے پیش نظر وقتاً فوقتاً اس کی ضروریات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
سوسائٹی کی جانب سے تعلیمی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں ، جن میں سیمینار، لیکچرز، ورکشاپس، نمائشیں، اشاعتیں اور فیلوشپ پروگرام شامل ہیں تاکہ علمی پیداوار کو مضبوط بنایا جا سکے اور قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کو بڑھایا جا سکے۔ تنظیم کی طرف سے انجام دی جانے والی مختلف تعلیمی سرگرمیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-
|
مالی سال
|
تحقیقی منصوبوں کی تعداد
|
ریسرچ فیلو کی تعداد
|
تعلیمی سرگرمیوں کی تعداد
|
|
21-2022
|
39
|
20
|
42
|
|
22-2021
|
28
|
13
|
42
|
|
2022-23
|
21
|
09
|
47
|
|
2023-24
|
21
|
14
|
54
|
|
2024-25
|
18
|
12
|
28
|
سوسائٹی کے پاس قدرتی آفات کے لیے تیاری کی بنیادی تدابیر موجود ہیں، بشمول فائر سیفٹی سسٹم اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) ، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ، حکومت مغربی بنگال اور مقامی پولیس حکام کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا جاتاہے۔
یہ معلومات ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہیں۔
***
(ش ح۔ م ش ع۔ت ا)
UR-5116
(ریلیز آئی ڈی: 2246844)
وزیٹر کاؤنٹر : 7