ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کے شعبے میں ’میک اِن انڈیا‘ پروگرام کے تحت ملبوسات سے متعلق اسکیمیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 MAR 2026 2:48PM by PIB Delhi
’میک اِن انڈیا‘ پہل کا آغاز 25 ستمبر 2014 کو اس مقصد کے ساتھ کیا گیا تھا کہ سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے، اختراع (انوویشن) کی حوصلہ افزائی کی جائے، عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ قائم کیا جائے، اور بھارت کو مال سازی، ڈیزائن اور اختراع کا ایک اہم مرکز بنایا جائے۔ اس وقت ’میک اِن انڈیا 2.0‘ 27 شعبوں پر مرکوز ہے، جن میں 15 مینوفیکچرنگ کے شعبے شامل ہیں۔ ’میک اِن انڈیا 2.0‘ کے تحت شامل شعبوں کی فہرست ذیل میں دی گئی ہے۔
ملک کی مال سازی صلاحیت کو مضبوط بنانے، برآمدات میں اضافہ کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور مختلف اسٹریٹجک شعبوں میں درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے 14 اہم شعبوں (بشمول ٹیکسٹائل) میں پروڈکشن لنکڈ انسینٹو (پی ایل آئی) اسکیمیں نافذ کی گئی ہیں۔ ان اسکیموں کے ذریعے متعلقہ شعبوں میں نئی سرمایہ کاری کو فروغ ملا ہے اور مینوفیکچرنگ صلاحیت میں توسیع ہوئی ہے۔
حکومت ٹیکسٹائل صنعت کو مسابقتی بنانے اور اسے وسعت دینے کے لیے ایم ایم ایف ملبوسات، ایم ایم ایف کپڑے اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداوار بڑھانے کے مقصد سے پروڈکشن لنکڈ انسینٹو (پی ایل آئی) یعنی پیداوار سے متعلق مراعاتی اسکیم بھی نافذ کر رہی ہے۔ اب تک ٹیکسٹائل کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت کل 96 کمپنیوں کا انتخاب کیا جا چکا ہے، جن میں سے 39 ایم ایس ایم ای زمرے میں رجسٹرڈ ہیں۔ 31 دسمبر 2025 تک پی ایل آئی ٹیکسٹائل اسکیم کی مجموعی کارکردگی درج ذیل ہے:
- سرمایہ کاری: 7,970 کروڑ روپے
- روزگار: 31,283 نوکریاں
- iii. برآمدات: 902 کروڑ روپے
- iv. کاروباری حجم (ٹرن اوور): 9,154 کروڑ روپے
ملک میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے وزارتِ ٹیکسٹائل نے سال 2020 میں قومی ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن (این ٹی ٹی ایم) کا آغاز کیا، جس کے لیے 1,480 کروڑ روپے کا مالی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اس مشن میں تحقیق، ترقی اور اختراع، متعلقہ مشینری کی مقامی تیاری، منڈی کی ترقی، برآمدات کا فروغ اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعلیم، تربیت اور مہارت کی فراہمی شامل ہیں۔
مال سازی کے شعبے
- ایرو اسپیس اور دفاع
- آٹوموٹیو اور آٹو پرزہ جات
- iii. ادویات سازی اور طبی آلات
- iv. بایوٹیکنالوجی
- سرمایہ جاتی سامان
- کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز
- الیکٹرانک سسٹم ڈیزائن و مینوفیکچرنگ (ای ایس ڈی ایم)
- فوڈ پروسیسنگ
- جہاز رانی
- ریلوے
- تعمیرات
- نئی اور قابلِ تجدید توانائی
خدماتی شعبے
- انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سے منسلک خدمات (آئی ٹی و آئی ٹی ای ایس)
- سیاحت اور خاطر تواضع کی خدمات
- iii. میڈیکل ویلیو ٹریول
- iv. ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس خدمات
- اکاؤنٹنگ اور مالیاتی خدمات
- قانونی خدمات
- ابلاغی خدمات
- ix. تعمیرات اور متعلقہ انجینئرنگ خدمات
- ماحولیاتی خدمات
- تعلیمی خدمات
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیرِ ٹیکسٹائل جناب گیری راج سنگھ نے فراہم کیں۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-5044
(ریلیز آئی ڈی: 2246275)
وزیٹر کاؤنٹر : 8