ٹیکسٹائلز کی وزارت
پی ایم مترّا اسکیم کے تحت نئے ٹیکسٹائل پارکس کا قیام
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 MAR 2026 2:47PM by PIB Delhi
حکومت نے پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجن اینڈ اپیرل (پی ایم مترّا) پارکس کے قیام کے لیے 7 مقامات کو حتمی شکل دے دی ہے، یعنی تمل ناڈو (ورودھ نگر)، تلنگانہ (ورنگل)، گجرات (نوساری)، کرناٹک (کلبُرگی)، مدھیہ پردیش (دھار)، اتر پردیش (لکھنؤ) اور مہاراشٹر (امراوتی)۔ فی الحال پی ایم مترّا اسکیم کے تحت نئے پارکس قائم کرنے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے۔
اس کے علاوہ، حکومت نے مرکزی بجٹ 2026-27 میں ’’چیلنج موڈ کے تحت میگا ٹیکسٹائل پارکس کے قیام‘‘ سے متعلق ایک نئی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ اسکیم کی جلد منظوری اور تیز رفتار نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے وزارت نے ریاستی حکومتوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے۔
حکومت ملک بھر میں، بشمول راجستھان، ہینڈلوم (دستکاری کھڈی) شعبے کو جدید بنانے اور ہینڈلوم کارکنوں کی فلاح کے لیے درج ذیل اسکیمیں نافذ کر رہی ہے:
- قومی ہینڈلوم ترقی پروگرام،
- خام مال کی فراہمی اسکیم،
ان اسکیموں کے تحت اہل ہینڈلوم اداروں اور کارکنوں کو خام مال، جدید کھڈیوں اور آلات کی خریداری، شمسی روشنی کے یونٹس، ورک شیڈز کی تعمیر، مصنوعات میں تنوع اور ڈیزائن میں جدت، تکنیکی و مشترکہ بنیادی ڈھانچے، اندرونِ ملک و بیرونِ ملک منڈیوں میں ہینڈلوم مصنوعات کی مارکیٹنگ، بُنکروں کے مدرا اسکیم کے تحت رعایتی قرضے، سماجی تحفظ وغیرہ کے لیے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ، حکومت ملک بھر میں دستکاری (ہینڈی کرافٹس) کے شعبے کی مجموعی ترقی اور فروغ کے لیے دو اسکیمیں بھی نافذ کر رہی ہے، یعنی قومی ہینڈی کرافٹس ترقی پروگرام (این ایچ ڈی پی) اور جامع ہینڈی کرافٹس کلسٹر ترقی اسکیم (سی ایچ سی ڈی ایس)۔ ان اسکیموں کے تحت کاریگروں کو مارکیٹنگ تقاریب، مہارت میں اضافہ، کلسٹر کی ترقی، پروڈیوسر کمپنیوں کی تشکیل، براہِ راست مالی فوائد، بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی کی معاونت، تحقیق و ترقی، ڈیجیٹلائزیشن، برانڈنگ اور ملکی و بین الاقوامی منڈیوں میں مصنوعات کی تشہیر کے ذریعے مکمل تعاون فراہم کیا جاتا ہے، جس سے ملک بھر کے روایتی ہنر اور کاریگر مستفید ہوتے ہیں۔
مرکزی بجٹ 2026 میں حکومت نے ایک مربوط ٹیکسٹائل پروگرام کا بھی اعلان کیا ہے، جس میں ٹیکسٹائل توسیع و روزگار اسکیم (ٹی ای ای ایم) شامل ہے، جس کا مقصد روایتی کلسٹرز کو مشینری کے لیے سرمایہ جاتی مدد، ٹیکنالوجی کی بہتری اور مشترکہ جانچ و تصدیقی مراکز کے قیام کے ذریعے جدید بنانا ہے۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیرِ ٹیکسٹائل جناب گیری راج سنگھ نے فراہم کیں۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-5043
(ریلیز آئی ڈی: 2246272)
وزیٹر کاؤنٹر : 7