صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

لکشیہ اسکیم پر تازہ  معلومات


لکشیہ اسکیم کے تحت عوامی صحت کی سہولیات میں مجموعی طور پر 1244 لیبر رومز اور 917 میٹرنٹی آپریشن تھیٹرز تصدیق شدہ ہیں

عوامی صحت کی سہولیات میں کل 151 زچگی کے کمرے اور 107 زچگی آپریش کے تھیٹر زکو لکشیہ کے تحت دوبارہ تصدیق  کی گئی

لکشیہ سرٹیفیکیشن کے لیے تکنیکی جائزہ نہایت سخت ہوتا ہے، جس میں 70 معیارات کے تحت 200 سے زائد قابل پیمائش عناصر شامل ہوتے ہیں

ہر لکشیہ سے تصدیق شدہ مرکز کا آزاد ماہرین کے ذریعے جائزہ لیا جاتا ہے ،تاکہ بنیادی ڈھانچے کی دستیابی کی تصدیق کی جا سکے، جس میں فعال آپریشن تھیٹرز، پانی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی، اہم طبی آلات اور انسانی وسائل شامل ہیں

لکیشہ سمیت مختلف اسکیموں کے نفاذ کی مؤثر نگرانی کے لیے باقاعدہ معاون اور سپروائزری کےدوروں کا نظام قائم ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 MAR 2026 2:14PM by PIB Delhi

فروری 2026 تک عوامی صحت کی سہولیات میں مجموعی طور پر 1244 لیبرز رومز(زچگی  کےکمرے )اور 917 زچگی آپریشن تھیٹر(میٹرنٹی آپریشن تھیٹرز) لکیشہ اسکیم کے تحت تصدیق شدہ ہیں۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے لکشیہ سے تصدیق شدہ عوامی صحت کی سہولیات کی تفصیلات ضمیمہ میں درج ہیں۔

اس کےعلاوہ فروری 2026 تک عوامی صحت کی سہولیات میں 151 زچگی کمرے اور 107 زچگی آپریشن تھیٹر لکشیہ  اسکیم کے تحت تحت دوبارہ تصدیق کے عمل سے گزر چکے ہیں۔

لکشیہ سے تصدیق کے لیے تکنیکی جانچ کا عمل انتہائی سخت ہے، جس میں 70 معیارات کے تحت 200 سے زائد قابلِ پیمائش عناصر شامل ہوتے ہیں۔ ان معیارات کو آٹھ اہم شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے: خدمات کی فراہمی، مریضوں کے حقوق، وسائل، معاون خدمات، طبی نگہداشت، انفیکشن کنٹرول، معیار کی نگرانی اور نتائج۔

لکشیہ اسکیم سے منظوری حاصل کرنے کے لیے کسی بھی صحت مرکز کو زچگی کمرے اور زچگی آپریشن تھیٹر دونوں کے لیے مجموعی طور پر کم از کم 70 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر اہم شعبے، مریضوں کے اطمینان اور تین بنیادی معیارات یعنی رازداری، پردہ داری، وقار اور دوران زچگی نگہداشت میں بھی کم از کم 70 فیصد نمبر لازمی ہیں۔ اس کےعلاوہ  ہر معیار کے تحت انفرادی طور پر کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔

لکشیہ سے تصدیق شدہ  ہر ایک صحت مرکز کا جائزہ آزاد جائزہ کاروں کے ذریعے لیا جاتا ہے تاکہ ضروری بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے، جن میں فعال آپریشن تھیٹر، بلا رکاوٹ پانی اور بجلی کی فراہمی، اہم طبی آلات اور افرادی قوت شامل ہیں۔

تاہم صحت ایک ریاستی  اختیار کا معاملہ ہے اور انتظامی امور، عملے کی بھرتی، تقرری اور تعیناتی کی ذمہ داری متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔ وزارت صحت و خاندانی بہبود قومی صحت مشن کے ذریعے ان کوششوں کی معاونت کرتی ہے، تاکہ عوامی صحت کی سہولیات کو مضبوط بنایا جا سکے اور بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل کو انڈین پبلک ہیلتھ معیارات 2022 کے مطابق بہتر بنایا جا سکے۔

لکشیہ سمیت دیگر اسکیموں کے نفاظ کی نگرانی کےلیے باقاعدہ معاونتی نگرانی کے دوروں کا ایک نظام قائم ہے۔ وقتاً فوقتاً علاقائی اور ریاستی سطح کے جائزہ اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں، مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے فیلڈ دورے کیے جاتے ہیں اور مشترکہ جائزہ مشنز انجام دیے جاتے ہیں تاکہ بنیادی ڈھانچے، افرادی قوت، خدمات کی فراہمی اور پروگرام کے نفاذ کا جائزہ لیا جا سکے۔

لکشیہ اقدام کے تحت ایک کثیر جہتی حکمت عملی اختیار کی گئی ہے تاکہ زچگی کمروں اور زچگی آپریشن تھیٹروں میں نشاندہی شدہ تمام کمیوں کو کم سے کم وقت میں پورا کیا جا سکے اور ماؤں اور نوزائیدہ بچوں کو فراہم کی جانے والی نگہداشت کے معیار میں حقیقی اور پائیدار بہتری لائی جا سکے۔

ضمیمہ

 

فروری 2026 تک لکشیہ تصدیق شدہ عوامی صحت کی سہولیات کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حساب سے تفصیلات:

نمبر شمار

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے

ایل آر

ایم- او ٹی

1

آندھرا پردیش

51

40

2

اروناچل پردیش

4

3

3

آسام

38

20

4

بہار

37

23

5

چنڈی گڑھ

5

5

6

چھتیس گڑھ

29

26

7

دلی

12

10

8

ڈی این ایچ، ڈی اینڈ ڈی

5

3

9

گوا

6

5

10

گجرات

76

65

11

ہریانہ

23

17

12

ہماچل پردیش

8

7

13

جموں و کشمیر

13

12

14

جھارکھنڈ

12

9

15

کرناٹک

130

124

16

کیرالہ

16

15

17

مدھیہ پردیش

198

60

18

مہاراشٹر

85

83

19

منی پور

4

3

20

میگھالیہ

6

5

21

میزورم

7

7

22

اوڈیشہ

30

26

23

پڈوچیری

3

3

24

پنجاب

16

13

25

راجستھان

94

50

26

سکم

1

1

27

تمل ناڈو

130

125

28

تلنگانہ

49

39

29

تریپورہ

6

4

30

اتر پردیش

89

60

31

اتراکھنڈ

16

10

32

مغربی بنگال

45

44

 

کل

1244

917

ماخذ: این ایچ ایس آر سی رپورٹ

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کرائیں۔

 

 

***

 

Urdu-5005

(ش ح۔م ع ن۔ش ب ن)


(ریلیز آئی ڈی: 2246052) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी